امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا تیسری ای نیلامی میں ملک کے 620 ڈپووں کے ذریعہ 11.72ایل ایم ٹی گندم کی فروخت  کی  پیشکش کی


ایف سی آئی کی  جانب سے تیسری ای نیلامی 22 فروری  2023کو صبح 11 بجے شروع ہوگی

Posted On: 18 FEB 2023 10:32AM by PIB Delhi

 

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے تیسری ای نیلامی میں ملک بھر کے 620 ڈپووں سے تقریباً 11.72 ایل ایم ٹی گیہوں کی فروخت  پیشکش کی جا رہی ہے۔

تیسری ای نیلامی کے لیے، جن بولی دہندگان نے 17 فروری  2023 کو رات 10:00 بجے تک ایم جنکشن کے ای پورٹل پر اپنا اندراج کرایا ہے، انہیں22 فروری  2023 کو ای-نیلامی میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔ ای ایم ڈی  جمع کرنے اور اپ لوڈ کرنے کی آخری تاریخ21 فروری  2023 دوپہر 02:30 بجے تک ہے۔ تیسری ای نیلامی 22 فروری  2023 کو صبح 11:00 بجے شروع ہوگی۔

حکومت ہندنے پورے ملک میں او ایم ایس ایس(ڈی )  اسکیم کے ذریعہ  گندم کی فروخت کے لیے ریزرو قیمت پر نظر ثانی کی ہے۔ اب، ایف اے کیو گندم کی ریزرو قیمت پورے ہندوستان میں  2150روپے فی کوئنٹل ہو گی اور یو آر ایس گندم  کی ریزرو قیمت 2125روپے فی کوئنٹل ہوگی۔ یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمت میں مزید کمی لانے کے لیے ملک بھر میں یکساں کم قیمت پر گندم کی پیش کش کی جائے۔ یہ نئی ریزرو قیمتیں ای نیلامی کے ذریعہ گندم کی تیسری فروخت سے لاگو ہوں گی، جو کہ بروز بدھ، 22 فروری 2023 کو پورے ملک میں ہوگی۔

ملک میں گندم اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے، وزراء کے گروپ کی سفارشات کے مطابق، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) کے تحت   مختلف راستوں  سے مرکزی پول اسٹاک سے 30  ایل ایم ٹی گندم کا اسٹاک مارکیٹ میں جاری کر رہا ہے۔

پہلی اور دوسری ای نیلامی کے دوران مجموعی طور پر 12.98 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کی گئی جس میں سے 8.96 لاکھ میٹرک ٹن  پہلے ہی بولی دہندگان اٹھا چکے ہیں جس کے نتیجے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں  کمی آئی ہے ۔

حکومت ہند کے ذریعہ ملک بھر میں یکساں ریزرو قیمت میں نظرثانی کے اعلان سے ملک بھر کے صارفین کو فائدہ پہنچے گا اور گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

1806


(Release ID: 1900396) Visitor Counter : 132