امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راشن کی دکانوں کے ڈیلر اضافی کمیونٹی خدمات فراہم کراتے ہوئے 50ہزار روپے کما سکتے ہیں :مرکز


اس وقت 40 ہزار راشن کی دکانیں کمیونٹی خدمات فراہم کرارہی ہیں

راشن کی 75 ماڈل دکانیں ، ٹائلٹ ، پینے کا پانی ، کیمروں جیسی سہولیات اور دیگر سہولیات فراہم کرائیں گی:سکریٹری  ڈی ایف پی ڈی

مال کی ڈھلائی کی لاگت کم کرنے کے لئے راشن کی دکانوں تک کے بہترین راستوں کے  تعین کے مقصد سے  آئی آئی ٹی دہلی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی خدمات حاصل کی گئی ہیں

Posted On: 16 FEB 2023 5:23PM by PIB Delhi

خوراک اورعوامی نظام تقسیم کے محکمے (ڈی ایف پی ڈی)  کے سکریٹری سنجیو چوپڑا نے  راشن کی دکانوں  کی کایا پلٹ سے متعلق  قومی کانفرنس کے موقع پر  کہا کہ ملک میں اس وقت تقریباً  40ہزار راشن  کی دکانوں کے ڈیلرس دیگر خدمات فراہم  کرارہے ہیں اور اس طرح 50 ہزار روپے  کما رہے ہیں۔

 اپنے افتتاحی خطاب میں ڈی ایف پی ڈی نے راشن کی دکانوں  کو متحرک ، جدید اور منافع بخش بنانے کے لئے ان کی کایا پلٹ کے واسطے ٹکنالوجی کی ایجادات  نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ عوامی نظام تقسیم کا کام کرنے کے ساتھ ساتھ مزید مصنوعات اور خدمات فراہم کراسکیں۔ ڈی ایف پی ڈی نے ریاستوں کو لکھا ہے کہ وہ راشن کی دکانوں کے ڈیلروں کو عوامی نظام تقسیم سے علیحدہ اشیاء مثلاً ایف ایم سی جی  مصنوعات بھی  رکھنے کی اجازت دیں اور کئی ریاستوں نے انہیں اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  استفادہ کنندگان /راشن کارڈ  ہولڈر ، خصوصی طور پر  خوراک کے تحفظ پروگرام کے تحت  آنے والی مہاجر آبادی  اب آدھار شناخت کے ذریعہ ملک میں   کسی بھی راشن کی دکان سے اناج حاصل کرسکتی ہے۔پورٹیبلیٹی کے اس نظام سے استفادہ کنندگان کو رسائی کی آسانی حاصل ہوئی ہے اور ملک بھر میں ڈی ایف پی ڈی کی ایک ملک ایک راشن کارڈپہل کے تحت   3.5 کروڑ  سے زیادہ پورٹیبلٹی  ٹرانزیکشن کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ڈی ایف پی ڈی نے   مال کی ڈھلائی کی لاگت کم کرنے کے لئے راشن کی دکانوں تک کے  بہترین راستوں کے  تعین کے مقصد سے  آئی آئی ٹی دہلی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی خدمات حاصل کی ہیں۔اس سے ڈھلائی پر آنے والی لاگت میں کمی آئے گی اور فوڈ سبسڈی کی بچت ہوگی۔ اس سے راشن کی دکانوں سے راشن کی دروازے پر ڈیلوری کے تحت اناج کو لانے لےجانے اور سپلائی  چین سسٹم کو بھی بہتر بنایا جاسکے گا۔ انہو ں نے یہ بھی بتایا کہ گجرات کے راشن کی دکانوں کےچند ڈیلر  اضافی سی ایس سی  خدمات فراہم کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کما رہے ہیں۔آخر میں انہوں نے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظا م خطوں سے درخواست کی کہ وہ ڈی ایف پی ڈی  کےمشورے کے مطابق  خصوصیات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہر ایک ضلع میں راشن کی 75 ماڈل دکانوں  کو شناخت کریں اور انہیں فروغ دیں۔  ان ماڈل دکانوں میں دیگر چیزوں کے علاوہ  انتظام کرنے کے مقامات ، سی سی ٹی وی کیمرے ، ٹائلٹ اور پینے کے پانی سہولتیں ہوسکتی ہیں۔

مائیکرو سیو کنسلٹنگ (ایم ایس سی) کے تعاون سے ڈی ایف پی ڈی نے 15 فروری 2023 کو راشن کی دکانوں کی کایا پلٹ  سے متعلق ایک ملکی سطح کی کانفرنس کا انعقاد کیا۔  اس کانفرنس نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام  خطوں کے درمیان خیالات اور نظریات کے تبادلے اور مختلف  خدمات فراہم  کرانے والوں کے لئے ایک مشترکہ  پلیٹ فارم مہیا کرایا اور ملک بھر میں راشن کی دکانوں کی کایا پلٹ سے متعلق  سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ایک روڈ میپ  فراہم کرایا۔   

کانفرنس کی صدارت ڈی ایف پی ڈی کے سکریٹری نے کی۔ اس کانفرنس میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں کے پرنسپل سکریٹریوں /سکریٹریوں /دیگر سینئر افسران ،کامن سروس سینٹرز (سی ایس  سیز) ، ٹیلی مواصلات کے  محکمے، محکمہ ڈاک /آئی پی پی بی ،مالیاتی خدمات کے محکمے ، انڈین بینکس  ایسوسی ایشن(آئی بی اے) بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف)، ایشین  ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے سینئر افسران  /ماہرین  ، آل انڈیا فیئر پرائس شاپ ڈیلرس فیڈریشن  کےنمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔

روڈ میپ میں تین اہم معاملات پر زور دیا گیا –

  • بیداری :راشن کی دکانوں کی کایاپلٹ کے تحت  راشن کی دکان کے ہر ایک ڈیلر کو واضح طور پر ان متعدد خدمات کے بارے میں بتایا گیا جو وہ پیش کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے  تمام متعلقین کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہےکہ  اس طرح کی معلومات  نہ فراہم کرائی جائیں جس سے ڈیلروں میں کنفیوژن پیدا ہو۔
  • صلاحیت سازی اور بنیادی ڈھانچہ: راشن کی دکانوں کے ڈیلروں کے مطابق  کارگر اور منفرد نفاذ کے ماڈل تیار کرنے پر کام کیا جائے گا اور کاروباری اور مالیاتی خدمات کے سلسلہ میں ان کی صلاحیت  اور مہارتوں کو فروغ دیا جائے گا۔
  • سرمایہ کاری اور مالیات:  راشن کی دکانوں(ایف پی ایس)میں فراہم کرائی جانے والی خدمات کو جاری رکھنے کے لئے مطلوبہ ابتدائی  ڈھانچے کام کاجی سرمایے  کو تیزی سے فروغ دینے کی اجازت دی جائے  گی۔

 

ش  ح۔ا گ ۔ ج

UNO-1762

 


(Release ID: 1900065) Visitor Counter : 153