وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

اے آئی سی ٹی ای اور بی پی آر ڈی نے 2023۔ کے اے وی اے سی ایچ کا مشترکہ طور پر آغاز کیا جو سائبر خطرات سے نمٹنے اور مؤثر حل فراہم کرنے کے لئے ایک نیشنل لیول ہیکتھون ہے

Posted On: 16 FEB 2023 4:17PM by PIB Delhi

سائبر مستعدی کو آگے بڑھاتے ہوئے کے اے وی اے سی ایچ 2023 کا آج آغاز ہوا جو سائبر سیکورٹی اور 21 ویں صدی کے سائبر جرائم کے چیلنجوں کا ازالہ کرنے کے لئے اختراعی طور طریقوں اور تکنیکی حل تلاش کرنے کے لئے ہے۔

میڈیا سے خظاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹی جی سیتارمن ، چیئرمین ، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای ) نے کہا کہ اے وی اے سی ایچ 2023 ایک منفرد نوعیت کا قومی ہیکھتون ہے جسے ایم او ای انوویشن ، سیل، بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ( بی پی آر اینڈ ڈی۔ ایم ایچ اے  اور انڈین سائبر کرائم کوآرڈینشن سینٹر (C-MHA 14)  نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے اور یہ ہماری قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیوں اور عام شہریوں کو درپیش 21 ویں صدر کے سائبر سیکورٹی اور سائبر جرائم کے سلسلے میں اختراعی طریقے اور تکنیکی حل نکالنے کا کام کرے گا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب بالا جی سریواستو، آئی پی ایس ڈائرکٹر جنرل ، بیورو آف پولیس اینڈ ڈیولپمنٹ (BPR&D ) نے کہا کہ یہ 36 گھنٹے طویل پروگرام ہوگا جس کے دوران ملک بھر سے تعلیمی اداروں کے نوجوان اور رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس حصہ لیں گے اور اپنی تکنیکی ہنرمندی اور اختراعی قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے سائبر سیکورٹی کے لئے جدید اختراعی اور پائدار حل نکالیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے ایک فعال نگراں نظام کے ذریعہ سائبر سیکورٹی جرائم کا سدباب ہوسکے گا۔

جناب ابھے جیرے، وائس چیئرمین ، AICTE نے مطلع کیا  کہ کے اے وی اے سی ایچ 2023 دومرحلوں میں کام کرے گا۔ پہلے مرحلے میں متعلقہ مسائل کوالگ الگ زمروں میں رکھا جائے گا اور اسے عوام کے لئے پوسٹ کیا جائے گا، خواہش مند شرکاء کو اپنے زمرے میں شامل معاملوں کے ڈیجیٹل حل نکالنے ہوں گے اور اس کام میں وہ جدجد ترین ٹیکنالوجیز مثلا مصنوعی ذہانت ، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، آگمینٹڈ ریلٹی، ورچوئل ریلٹی وغیرہ کو کام میں لائیں گے اور اپنے تصور کو کے اے وی اے سی ایچ 2023 کے پورٹل پر جمع کریں گے۔

جناب راجیش کمار، آئی پی ایس، سی ای او، انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (14سی) نے اس ہیکتھون کے آغاز کے دوران ڈیجیٹل جرائم کے اس دور میں اس ہیکتھون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ کے اے وی اے سی ایچ 2023 کا گرانڈ فنالے 36 گھنٹوں کا ایک شاندار پروگرام ہوگا۔ جس کے دوران ملک بھر کے تعلیمی ادروں اور رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس سے منتخب نوجوان اپنی معلومات  تکنیکی مہارت اور اختراعی ہنر مندی سے کام لے کر مؤثر حل تلاش کریں گے۔ جیتنے والی ٹیموں کو 20 لاکھ روپے کی رقم انعام میں دی جائے گی۔

محترمہ ریکھا لوہانی ، آئی پی ایس ، ڈائرکٹر ایم او ڈی نے بتایا کہ شرکاء کے جمع کردہ تصورات کو ڈومین ایکسپرٹ کا ایک گروپ پر کھے گا اور دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ اختراعی خیال کو چنا جائے گا اور یہ گرانڈ فنالے پر اختتام پزیر ہوگا۔ منتخبہ شرکا اپنے حل سب کے سامنے رکھیں گے۔ بہترین آئیڈیاکو جمہوری کے ذریعہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

****

 

 

U.No: 1746

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1899917) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu