الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

جنا ب الکیش کمار شرما نے ڈجیٹل ہنرمندی سے متعلق پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا جو جی 20 کی اہم تقریب ہے



ڈجیٹل ہنر مندی ،جدید ہنر مندی اور ازسرنو ہنر مندی افراد کی صلاحیتوں کو برقرارر کھنے اور بڑھانے اور روزگار کے نظریہ سے اہم ہے : جناب الکیش کمار شرما

روبوٹکس  ،  ڈاٹا سائنس ، بلاک چین ،اطلاعاتی نظا م  سے متعلق تحفظ ، وی ایل ایس آئی  ،سائبر فورنسک  وغیرہ  جیسی مختلف  تکنیکوں  پر  مبنی  نصاب   کی تعلیم  این آئی ای ایل آئی  ٹی  ورچوئل  اکادمی کے ذریعہ دی جارہی ہے

این آئی ای  ایل ٹی  نے مختلف این ایس کیو ایف  سطحوں  پر 96 کوالی فکیشن  کو  آئی ٹی اور الیکٹرانکس شعبے میں  قومی ہنر مندی سے متعلق لیاقت کے ڈھانچے کے مطابق بنایا ہے

Posted On: 11 FEB 2023 3:46PM by PIB Delhi

الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی  وزارت کے سکریٹری  جناب الکیش کمارشرما نے آج نئی دلی میں  جی 20 کے  اہم پروگرام  / اطلاعات ، الیکٹرانکس اور ڈجیٹل ٹکنالوجی  - این آئی سی ای  - ڈی ٹی2023 اور ڈجیٹل  ہنر مندی  پر  پہلی  بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری نے کہا کہ ڈجیٹل ہنرمندی ، جدید ہنر مندی اور ازسرنو ہنر مندی  تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت میں شرکت کے لئے لوگوں کی صلاحیتوں  کو برقرار رکھنا اور آگے بڑھانا اہم ہے ۔اس کانفرنس کا انعقاد    الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے قومی ادارے  (این آئی ای ایل  آئی ٹی ) کے ادارے نے کیا ۔ اس موقع پر این سی بی ای ٹی کے صدر ڈاکٹر نرمل جیت سنگھ کلسی  ،  ایڈیشنل وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری   جناب بھونیش کمار  ، یونیسکو  میں  ایس  ایچ ایس کی  اے آئی ڈائریکٹر  ایم  اسکوئی  سیئیرنی  ، این آئی ای ایل ٹی کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر مدن موہن ترپاٹھی اور دیگر  معزز شخصیات  مو جود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HK33.jpg

مواصلات ، الیکٹرانکس اور ڈجیٹل ٹکنالوجیوں سے  متعلق پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے جناب الکیش کمار شرما

 

وزار ت  کے سکریٹری نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ڈجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے کے لئے مستقبل کے تیار افرادی قوت اور ڈجیٹل طورپر تیار عوام (شہریوں ) دونوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے صلاحیت سازی اور ہنر مندی میں  زبردست ترقی کرنے کے لئے این آئی ای ایل آئی ٹی کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ این آئی ای ایل آئی ٹی اپنی اعلیٰ سطح کی تربیت اورہنرمندی کے پروگراموں کے ذریعہ  کھرب ڈالر ڈجیٹل معیشت کے موضوعات  کے مطابق  معیاری افراد قوت تیار کرنے  کی حصولیابی کی طر ف آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے زیادہ سے زیادہ  ڈجیٹل کنکٹوٹی  کی بھی نشاندہی کی ،جس سے اس ملک کے دور دراز علاقوں  کو جوڑا جاسکے ۔ انہوں نے دس برسوں میں   تقریباََ  80  لاکھ امیدواروں کو تربیت فراہم کرنے کے لئے این آئی ای ایل آئی ٹی کو مبارکباد  پیش کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UY59.jpg

جناب الکیش کمار شرما مواصلات ،الیکٹرانکس اور ڈجیٹل ٹکنالوجیوں سے متعلق  پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

 

سرکردہ شخصیات نے ڈجیٹل ٹکنالوجی   اور کتاب کا خلاصہ جو اپنی طرح کا  ایک منفرد   کتاب ہے ، کے پہلے بین الاقوامی  جریدے کا اجراء کیا اور اسے شائع کرنے کے لئے این آئی ای ایل آئی ٹی کو مبارکباد  پیش کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TLTM.jpg

ڈاکٹر نرمل جیت سنگھ کلسی مواصلات ،الیکٹرانکس اور ڈجیٹل ٹکنالوجیوں سے متعلق  پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

این سی ای وی ای ٹی  کے چیئر مین ڈاکٹر نرمل جیت سنگھ کلسی نے اپنے خطاب  میں ڈجیٹل ہنر مندی اور ٹکنالوجیوں  میں  بہترین  طورطریقوں  کو اپنانے اور مثالی ماڈل کی تخلیق  پر زور دیا۔ انہوں نے سرٹیفکیٹ ، ڈپلومہ ، یو جی ، پی جی  اور ڈاکٹریٹ   سطح  سے لے کر  ہنر مندی اور صلاحیت سازی   میں  این آئی ای ایل آئی ٹی کے سفر کی  ستائش کی ۔

دوسری جانب وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب بھونیش  کمار نے این آئی ای ایل آئی ٹی کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ  ادارے کے ذریعہ   منعقد این آئی سی ای  - ڈی ٹی  2023  کے تحت   ڈجیٹل ہنرمندی پر  پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے  شراکتداروں کے ساتھ تعاون اور علم کے اشتراک کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے اور ٹھوس بنیاد   تیار کرنے کی امید ہے۔ انہوں نے  امیدوار طلباسے فیوچر اسکلز  پرائم کورسز   کی پڑھائی کی اپیل کی ۔انہوں نے  آگے اس بات کا بھی ذکر کیا این آئی ای ایل آئی ٹی کہ یہ کانفرنس  جی 20 کے انعقاد کے ساتھ ساتھ آئندہ دنوںمیں وزارت کے ذریعہ منعقد کئے جارہے جی 20  پروگرام کا بھی  ایک اہم حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005TC7E.jpg

ڈاکٹر ایم اسکوئی سیئرنی  مواصلات ، الیکٹرانکس اور ڈجیٹل ٹکنالوجیوں سے متعلق پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

یونیسکو  ایس ایچ ایس   کی اے آئی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم  اسکوئی سیئرنی  نے کہا کہ ‘‘ یہ سمجھنے کے لئے کہ ڈجیٹل دور  میں ہمیں جینے ، کام کرنے اور آگے بڑھنے کے لئے کیا چاہئے، سبھی کے لئے ڈجیٹل ہنرمندی حاصل کرنے میں  مواصلات  پر مبنی   تعلیم  ، صنعت ،مزدور اور ہنر مندی  اور شمولیت  پر مبنی  پالیسیاں   اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں  ہنر مندی کی مانگ  اور ڈجیٹل دور میں  آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہنر مندی کی کمیوں کے جائزے اور اسےدور کرنے میں مدد کرتی ہے۔

ڈجیٹل ٹکنالوجیوں  پر منعقد  اس بین الاقوامی کانفرنس کے  پہلے  دن  نیشنل بورڈ آف  ایکریڈیٹیشن  کے صدر پروفیسر کے کے اگروال نے  مہمان خصوصی کے  طورپر پروگرام میں شرکت کی  ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات  پرزوردیا کہ ہماری زندگی اور سماج  پر ٹکنالوجی کے مثبت پہلوؤں  کا فائدہ اٹھانے کے لئے  ایک مناسب توازن قائم رکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے آگے کہا کہ  علم اور ٹکنالوجی کے ساتھ مل کر ہنرمندی ، معیاری تعلیم کے لئےشمولیت  پر مبنی ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

پہلے دن کے افتتاحی سیشن کے بعد تکنیکی سیشن اور مصنفین کے ذریعہ  تحقیقی کاغذات  پیش کئے گئے  اور  دوسرے دن   ہنر مندی   کی باہمی شناخت کے لئے  فریم ورک  ،سبھی کے لئے جدید  اور ابھرتی ہوئی ہنر مندی  کے لئے ڈجیٹل ہنر مندی کے موضوعات  پر پینل مباحثہ ہوگا۔

این آئی ای ایل آئی ٹی کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر مدن موہن ترپاٹھی  نے کہا کہ (ڈجیٹل ٹکنالوجی  اور ڈجیٹل ہنر مندی سے  متعلق منعقد دوروزہ کانفرنس میں  پوری دنیا کے محققین کے ذریعہ علم کو مشترک کرنے   اور  ہنر مند افراد ی قوت تیار کرنے پر خصوصی  زوردیا گیا ہے جس سے  ایک ایسے منظرنامے میں صنعت کی مانگ کے مقابلے میں  ہنر مند افرادی قوت  کی کمی کو دور کرنا ہے،جس میں  بھارت جی 20 کی صدارت کررہا ہے ۔اس کے علاوہ  انہوں نے اسپرنگر  کی ستائش کی  اورشکریہ ادا کیا ، جنہوں نے این آئی سی ای – جی 2023  کی کتابی سیریز  ‘‘ نیٹ ورک اورسسٹم میں لیکچرس  نوٹس کے لئے منتخب پیپر ’’ کو قبول کیا۔ انہوں نے  آگے کہا کہ  یہ بین الاقوامی کانفرنس   این آئی ای ایل آئی ٹی کی تاریخ میں  اپنی طر ح کی  پہلی کانفرنس ہے اور یہ صلاحیت سازی اور ہنر مندی کے شعبے میں  اس کی اہم صلاحیت کے علاوہ ادارے کے   اکیڈمی شکل  کو ظاہر کرے گا۔

انہوں نے آگے کہا کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس   قومی اور بین الاقوامی دونوں  سطحوں پر ڈجیٹل ہنر مندی اور ڈجیٹل ٹکنالوجیوں کے شعبے میں شراکتداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے   ایک اہم عنصر کے طورپر کام کرے گا۔ پینل مباحثے کے دوران ہندوستان اور غیر ممالک   کے ممتاز  پینل ماہرین کے ذریعہ  ‘‘ عالمی مستقبل کے تیار افرادی قوت  ’’ کی تعمیر سے  متعلق تصورات   کو حتمی شکل دینے میں مدد کرے گا،جس سے ہندوستان کو  دنیا کی ہنر مند دارالحکومت کے طور پر قائم کرنے میں  تعاون  حاصل ہوگا۔

اس کانفرنس کے دوران  60 مصنفین نے  مصنوعی ذہانت  مشین لرننگ  ، بگ ڈیٹا ، ڈیٹا اینالیٹکس ،  سائبر تحفظ  اور فورنسک نیٹ ورک اور  موبائل سکیورٹی  ،  جدید ترین  کمپیوٹنگ کلاوڈ -کمپیوٹنگ  اور  کوانٹم  کمپیوٹنگ  وی ایل ایس آئی اور سیمی کنڈکٹر  ، الیکٹرانک سسٹم   ، آئی او ٹی  ،  ایج  اے آئی ، معذوروں  کے لئے معاون ٹکنالوجی   ، بلاک چین  اور سافٹ وئیر ٹکنالوجی  ،  مستقبل /حیاتیاتی  ٹکنالوجی   کے لئے  ڈجیٹل ٹکنالوجی    ، عالمی مستقبل کے لئے تیار افراد ی قوت  کی تعمیر کے لئے  ڈجیٹل ہنر مندی کے تعلق سے پالیسی وغیرہ  موضوعات  پر اپنے تحقیقاتی کاغذات  پیش کئے ۔

دوروزہ  طویل تقریب کے افتتاحی سیشن میں   شرکا ء کو ڈاکٹر  ایم پی   پلئی  ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، این آئی ای ایل آئی ٹی  کالی کٹ ، پروفیسر ایس این سنگھ ، ڈائریکٹر ، اے  بی وی   - آئی آئی آئی ٹی ایم  ،  گوالیار  پروفیسر راج کمار   بویا  ،  میلبور ن یونیورسٹی   ،  ڈاکٹر  یحییٰ  المرزوقی  ، ایگزیکٹو  ڈائریکٹر  ، ایڈوائزری یونٹ   ،  توازن کونسل  ،  یو اے ای ، ڈاکٹر ڈینس   ہو  ،صدر ، ایف سی سی آئی ،تائیوان  ، ڈاکٹر  یمنام   جینت سنگھ نے بھی خطاب کیا۔

این آئی ای ایل آئی ٹی حکومت ہند  کی  الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت  کا ایک خود مختار سائنسی   ادارہ  ہے اور یہ ملک بھر میں  نوجوانوں کی صلاحیت سازی اور ہنر مندی کی ترقی کا کام کرتا ہے۔ این آئی ای ایل آئی ٹی کے مختلف نئے  کیمپس کی شمولیت سے  اس کے کھاتے میں ایک اور کامیابی جڑ گئی ہے  اور ورچوئل اکیڈمی کی شروعات سے اسے مزید فروغ ملا ہے۔ این آئی ای ایل آئی ٹی اپنے 47 مراکز  اور تقریباََ  5000 تربیتی  / شمولیاتی شراکتداروں کے  ذریعہ کل ہند سطح  پر اپنی حاضری  یقینی بناتا ہے ۔

این آئی ای ایل آئی ٹی ایک بااختیار  سماج جی ترقی کی سمت میں  ڈجیٹل انڈیا ، میک ان انڈیا، اسکل انڈیا کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے تربیتی شراکتداروں  کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ این آئی ای ایل آئی ٹی میں  بلاک چین  ،روبوٹکس   ،  اے آئی ، موبائل  ایپلی کیشن   ڈیولپمنٹ ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ ، آئی او ٹی ، ای ویسٹ   ،  سائبر سکیوریٹی  ،  موبائل ہینڈ سیٹ ڈیزائن وغیرہ   جیسے اہم شعبوں  میں   ماسٹر  تربیت کاروں   کی تربیت  کے ذریعہ اندرونی صلاحیتوں کو  بڑھا یا جارہا ہے ۔اس کے علاوہ   این آئی ای ایل آئی ٹی آئی بی ایم ، مائیکروسافٹ وغیرہ کےساتھ مل کر شہروں اور دیہی ہندوستان میں  نوجوانوں کو ہنر مند اور بااختیار بنانے کے لئے محتلف  حکمت عملیوں  پر کام کررہا ہے۔

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-1730



(Release ID: 1899797) Visitor Counter : 103