وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے 11.94 کلو گرام ہیروئن ضبط کی اور اس میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لیا
Posted On:
15 FEB 2023 6:37PM by PIB Delhi
ڈائرکٹوریٹ آف ریوینیو (ڈی آر آئی) کے افسران نے خصوصی خفیہ جانکاری کی بنیاد پر گذشتہ روز کینیا ایئرویز کے ذریعہ نیروبی کے راستے ہرارے سے ممبئی آنے والی ایک بھارتی خاتون مسافر کو روکا۔ اس کے سامان کی جانچ کے نتیجہ میں 11.94 کلوگرام کریم رنگ کے دانے برآمد ہوئے اور پھر انہیں ضبط کر لیا گیا۔ نارکوٹکس فیلڈ ٹیسٹنگ کٹ کے ذریعہ ان کی جانچ کیے جانے کے بعد اس چیز میں ’’ہیروئن‘‘ کی موجودگی کا پتہ چلا، جو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت آنے والا ایک نشہ آور مادہ ہے ۔
ضبط کیے گئے این ڈی پی ایس مادے کا مجموعی وزن 11.94 کلو گرام ہے اور غیر قانونی بازار میں اس کی قیمت تقریباً 84 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔ نشہ آور مادے کو بڑی چالاکی سے ٹرالی بیگ اور فائل فولڈر کے اندر چھپایا گیا تھا۔
مسافر نے بتایا کہ ڈرگس اسے ہرارے میں سونپی گئی تھی اور اسے ممبئی میں دو لوگوں کو سونپا جانا تھا۔ ڈی آر آئی کے افسران نے تیزی سے کاروائی کرتے ہوئے دونوں لوگوں کی شناخت کی اور انہیں گرفتار کر لیا، جو ممبئی ہوائی اڈے کے باہر سے مسافر کو لینے اور ممنوعہ سامان حاصل کرنے کے لیے آئے تھے۔
مسافر کو دیگر 2 وصول کنندگان کے ساتھ این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1710
(Release ID: 1899658)
Visitor Counter : 99