کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تعاون کے لیے ہندوستان اور چلی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کو کابینی منظوری

Posted On: 15 FEB 2023 3:52PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے حکومتِ جمہوریہ ہند اور حکومتِ جمہوریہ چلی  کے درمیان زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دیدی۔

مفاہمت نامہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تعاون کے لئے ہے۔ تعاون کے اہم شعبے جدید زراعت کی ترقی کے لیے زرعی پالیسیوں، نامیاتی مصنوعات کی باہمی تجارت کو آسان بنانے کے لیے نامیاتی زراعت، نیز دونوں ممالک میں نامیاتی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے پالیسیوں کے تبادلے کو فروغ دینے کے علاوہ ہندوستانی اداروں اور چلی کے اداروں کے درمیان زرعی شعبے میں اختراعات کو فروغ دینے اور مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کرنے کے لیے سائنس اور جدت طرازی  سے متعلق ہیں۔

مفاہمت نامے کے تحت چلی اور ہندوستان کاا ایک زرعی ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو اس مفاہمت نامے کے نفاذ کی نگرانی، جائزہ اور تشخیص کے علاوہ متواتر اشتراک اور رابطہ قائم کرنے کے لیے ذمہ دار ہوگا۔

زرعی ورکنگ گروپ کے اجلاس سال میں ایک بار متبادل طور پر چلی اور ہندوستان میں ہوں گے۔ مفاہمت نامہ  دستخط کے ساتھ ہی نافذ العمل ہو گا اور عمل درآمد کی تاریخ سے پانچ سال کی مدت تک نافذ رہے گا جس کے بعد اس کی مزید 5 سال  کے لیے خود بہ خود تجدید ہو جائے گی۔

*****

U.No:1693

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1899620) Visitor Counter : 160