صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
پانچ ملکوں کے سفیرو ں نے صدر جمہوریہ ہند کو سفارتی اسناد پیش کیں
Posted On:
15 FEB 2023 1:31PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج ( 15 فروری 2023) راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب میں لیتھوانیہ، لاؤ پی ڈی آر، یونان، اور گواٹے مالا کے سفیروں اور مملکت اسواتنی کے ہائی کمشنر سے سفارتی اسناد قبول کیں۔ سفارتی اسناد پیش کرنے والے سفیر مندرجہ ذیل ہیں:
- جمہوریہ لیتھوانیہ کی سفیر عزت مآب محترمہ ڈیانا میکیویسین۔
- عوامی جمہوریہ لاؤ کے سفیر عزت مآب جناب باؤنمی وانمانی
- یونان کے سفیر عزت مآب جناب دیمتریوزایوانو
- جمہوریہ گواٹے مالا کے سفیر عزت مآب جناب عمر لیساندرو کاسٹینیڈاسولاریس
- مملکت اسواتنی کے ہائی کشمنر عزت مآب جناب مینزی سیفودلامینی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا۔ ق ر
86U-16
(Release ID: 1899392)
Visitor Counter : 128