کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان نئی دہلی میں 8 سے 11 فروری 2023 تک ہند پیسیفک اکنامک فریم ورک (آئی پی ای ایف ) کے پلرس II-IV کے لیے خصوصی گول میز مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے


تجارت اور صنعت کے وزیر نے باہمی فائدہ مند ڈیلیور ایبلز کی جلد کٹائی پر توجہ دینے پر زور دیا

صلاحیت سازی، جیسے مشترکہ ٹھوس فوائد پر زور دیتے ہوئے تکنیکی مدد، بشمول مہارت اور بہترین  طورطریقوں ،سرمایہ کاری، جدید منصوبے کو مشترک کرنا

Posted On: 13 FEB 2023 3:32PM by PIB Delhi

ہندوستان نے 8 سے 11 فروری 2023 تک نئی دہلی میں خوشحالی کے لیے ہند-بحرالکاہل اقتصادی فریم ورک (آئی پی ای ایف ) کے لیے خصوصی مذاکراتی دور کی میزبانی کی۔اس مذاکراتی دور میں آپی پی ای ایف پلرس دوئم (سپلائی چین)، سوئم (صاف ستھری معیشت ) اور IV (صاف ستھری معیشت ) کااحاطہ کیا گیا ۔

ہندوستان، امریکہ، آسٹریلیا، برونائی، فجی، انڈونیشیا، جاپان، جمہوریہ کوریا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کے تقریباً 300 عہدیداروں نے مذاکرات میں حصہ لیا۔

ہندوستان کے کامرس کے سکریٹری جناب سنیل برتھوال نے 8 فروری 2023 کو ایک مختصر افتتاحی تقریب میں خصوصی گول میز مذاکرہ کا افتتاح کیا ،جس میں پارٹنر آئی پی ای ایف ممالک کے چیف مذاکرات کاروں نے روایتی شمع کو روشن کرتے ہوئے کامرس سکریٹری کے ساتھ شامل ہوئے ۔ اس موقع پر اظہار  کرتے ہوئے، کامرس کے سکریٹری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان ہند بحرالکاہل کے خطہ میں اہم کردار ادا کرنے اور زیادہ مستحکم اور خوشحال مستقبل میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے تمام مندوبین پر زور دیا کہ وہ وسیع تر مقاصد پر توجہ مرکوز کریں: تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط کو بڑھانے، لچکدار سپلائی چینز کی ترقی، اور پائیدار ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے مزید سازگار ماحول پیدا کریں۔

10 فروری 2023 کو، کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آئی پی ای ایف کے شراکت دار ممالک کے دورہ کرنے والے مندوبین کے لیے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیہ میں چیف مذاکرات کاروں اور ان کے مندوبین، سفیروں اور آئی پی ای ایف کے پارٹنر ممالک کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ مئی 2022 میں آئی پی ای ایف کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیرموصوف نے اراکین کی اس بات کےلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہم آہنگی پیدا کرنے اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے تخلیقی اور اختراعی نقطہ نظر کے ساتھ آگے آئیں۔ انہوں نے خاص طور پر ممبران پر زور دیا کہ وہ ڈیلیوری ایبلز کی جلد کٹائی پر توانائی پر توجہ دیں جس سے تمام ممبران کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کچھ مشترکہ ٹھوس فوائد جیسے کہ صلاحیت سازی ، تکنیکی مدد، بشمول مہارت اور بہترین طور طریقوں کا اشتراک پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس اقدام سے سرمایہ کاری، اختراعی منصوبے وغیرہ متوقع ہیں۔

دسمبر 2022 میں آسٹریلیا کے برسبین میں پچھلے مذاکراتی دور کے دوران ہونے والے مباحثوں کی بنیاد پر، نئی دہلی میں تین ستون کے متن پر مبنی گہرائی سے بات چیت ہوئی۔ آئی پی ای ایف کے شراکت دار خیالات اور تاثرات کے نتیجہ خیز تبادلے میں مصروف ہیں اور تینوں ستونوں میں سے ہر ایک نے مزید پیشرفت کرنے کے لیے آنے والے عرصے میں شدت سے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ آئی پی ای ایف کے شراکت داروں نے اپنی متعلقہ معیشتوں میں اقتصادی مسابقت اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن کو بڑھانے کے لیے ٹھوس فوائد پر مشتمل معاہدوں کو تیزی سے انجام دینے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے اپنے وعدوں کا بھی اعادہ کیا۔

  09 فروری 2023 کو خصوصی مذاکراتی راؤنڈ کے موقع پر منعقدہ شراکت داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، ہندوستان کے چیف مذاکرات کار،  محکمہ کامرس میں ایڈیشنل سکریٹری جناب راجیش اگروال  نے ہندوستان کے اس یقین کا اعادہ کیا کہ آئی پی ای ایف اقتصادی  وابستگی کو مزید گہرا کرے گا اورخطے میں تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرکے سب کے شمولیت والی ترقی کو فروغ دےگا اورسبھی متعلقہ شراکت داروں کے نظریات اورخیالات حاصل کرے گا۔ آئی پی ای ایف پارٹنر کی مصروفیت جاری رہے گی اور ذاتی طور پر گفت و شنید کے اگلے دور کی تفصیلات مقررہ وقت پر مشترک کی جائیں گی۔

**********

 

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.1676



(Release ID: 1899347) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu