ٹیکسٹائلز کی وزارت
کاٹن فیوچر س معاہدات میں تجارت مرکز، ایم سی ایکس ،تجارت اورصنعت کے اشتراک کے ساتھ شروع
Posted On:
13 FEB 2023 7:04PM by PIB Delhi
نئے نئے شروع ہوئے اورزیادہ نمائندگی والے کاٹن فیوچرس معاہدات میں تجارت حکومت ہند، ایم سی ایکس ، تجارت اورصنعت کے اشتراک کے ساتھ 13فروری 2023سے شروع ہوگئی ہے ۔
فیوچرس کی قیمتوں کو زیادہ برمبنی نمائندگی بنانے اورسٹّے بازی پرمبنی نہ بنانے کے مقصد سے ، معاہدے کی تخصیص اورکوالٹی کے معیارات میں قدرے ترمیم اوراصلاح کی گئی ہے اور ایم سی ایکس پر31جنوری 2023سے کاٹن فیوچرس کے نئے معاہدات کاآغاز کردیاگیاہے ۔
اس کے سبب حقیقی قیمت کاتعین کیاجاسکے گا اورصنعت کو ، مستقبل میں قیمتوں میں نقصان دہ اتارچڑھاؤ کے خطرات سے تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم ہوگا۔ اس کے علاوہ ، اس سے کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا اورانھیں منڈی میں اپنی فصل یاپیداوار کو فروخت کرنے کی غرض سے کوئی فیصلہ کرتے وقت ، ایک حوالہ قیمت بھی معلوم ہوگی۔
22-2021کے کاٹن کے سیزن کے دوران ، بھارتی کپاس کی قیمتیں ، 2022میں ایک لاکھ روپے سے زیادہ فی گانٹھ کی اپنی اعلیٰ ترین سطح تک پہنچ گئی تھیں۔ یہ قیمتیں ، غیرموسمی بارش ، سٹے بازی پرمبنی تجارت اوردنیا بھر میں کپاس کی قلت کے سبب اس اونچی سطح پرپہنچی تھیں ۔ صنعتی ادارے ، کثیر اشیاوالے ایکسچینج (ایم سی ایکس ) پرکاٹن فیوچرس معاہدے کی تجارت کے ذریعہ ، نسبتا کم اوپن انٹریسٹ اور سٹے بازی کے بارے میں اپنی تشویش کو اٹھاتے رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے کاٹن کی گھریلو قیمتوں میں بہت زیادہ اتارچڑھاؤ ہوتاہے ۔
اس معاملے کو 14جولائی 2022کو منعقدہ ٹیکسٹائلز صلاح کارگروپ (ٹی اے جی) کی دوسری میٹنگ کے دوران اٹھایاگیاتھا ، جس کے نتیجے میں ، ایم سی ایکس کی پیداوار سے متعلق صلاح کار کمیٹی کو ازسرنو تشکیل دیاگیا اور ٹیکسٹائل ویلیوچین کو کسانوں سے حتمی صارفین تک (یعنی اسپننگ ملوں )کی نمائندگی کے ساتھ زیادہ بڑا بتایاگیاتھا ، تاکہ نظام کو گھریلو منڈی کے مطابق زیادہ ڈھانچہ جاتی بنایاجاسکے اور سٹے بازی پرمبنی تجارت اورکاٹن کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے مسئلے پرقابو پایاجاسکے ۔ اب بھارت میں کپاس کی قیمتیں مقابلہ جاتی ہیں اور وہ عالمی سطح پرقیمتوں کے عین مطابق ہیں ۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -1627
(Release ID: 1899096)
Visitor Counter : 137