صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آپریشن دوست
صحت کی مرکزی وزارت نے زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اور شام کو انسانی بنیاد پر زندگی بچانے والی طبی امداد فراہم کی
ترکیہ اور شام کے لئے زندگی بچانے والی دواؤں، حفاظتی سامان اور تشویشناک صورتحال میں دیکھ بھال کا سامان، جس کی قدر 7 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، فراہم کیا گیا
بھارت وسودھیو کٹمبکم کی اپنی قدیم روایت کے جذبے کے تحت دو ملکوں کو امداد فراہم کر رہا ہے
Posted On:
14 FEB 2023 12:09PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے زلزلے سے متاثرہ شام اور ترکیہ کو ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی امداد فراہم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے آج ایک ٹوئیٹ میں ترکیہ اور شام کو ایمرجنسی راحت سامان فراہم کرنے کی مرکزی وزارت صحت کی کوششوں کا خاص طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت وسو دھیو کٹمبکم کی اپنی قدیم روایت کے جذبے کے تحت دو ملکوں کو امداد فراہم کر رہا ہے۔
چھ فروری 2023 کو جب شام اور ترکی میں 2 خطرناک زلزلے آئے توراحت سامان سے لدے 3 ٹرک ہنڈن ہوائی اڈے پر پہنچا دیئے گئے۔ یہ ٹرک زندگی بچانے والی ایمرجنسی دواؤں اور حفاظتی سامان سے لدے ہوئے تھے۔ یہ انتظام زلزلے کے 12 گھنٹے کے اندر اندر کیا گیا۔ یہ ٹرک 7 فروری 2023 کو صبح 10 بجے روانہ ہوئے تھے اور سہ پہر 4 بجے تک یہ سامان بھارتی فضائیہ کے سپرد کر دیا گیا تھا۔ آخری ٹرک رات ساڑھے 9 بجے لادا گیا تھا اورملک ِ شام کے لئے یہ پرواز ایمرجنسی راحت سامان لے کر رات 10 بجے روانہ ہو گئی۔ یہ کھیپ 5945 ٹن راحت سامان پر مشتمل تھی، جس میں زندگی بچانے والی 27 دوائیں ، دو طرح کے حفاظتی سامان اور تشویشناک صورتحال میں دیکھ بھال کے 3 طرح کے آلات پر مشتمل تھی، جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے تھے۔
دس فروری 2023 کو راحت سامان کی ایک اور بڑی کھیپ ترکیہ اور شام کے لئے بھیجی گئی۔ شام کے لئے بھیجی گئی کھیپ تشویشناک صورتحال میں دیکھ بھال کی 72 دواؤں، دیگر اشیا اور حفاظتی سامان 7.3 ٹن کا تھا، جس کی مالیت 1.4 کروڑ روپے تھی۔ ترکیہ کو بھیجے گئے راحت سامان میں طبی اور تشویشناک صورتحال میں دیکھ بھال کے 14 طرح کے آلات تھے، جن کی قدر 4 کروڑ روپے تھی۔
ترکیہ کو بھیجی گئی طبی امداد کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:
ملک شام کو بھیجی گئی طبی امداد کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:
****
ش ح۔ اس۔ک ا
(Release ID: 1899085)
Visitor Counter : 186