وزارت دفاع
دفاع کے سکریٹری نے برطانوی وفد سے ملاقات کی
Posted On:
14 FEB 2023 9:13AM by PIB Delhi
دفاع کے سکریٹری جناب گریدھر ارامانے ، نے برطانیہ کے دفاعی سرکای خرید کے وزیرمملکت جناب الیکس چاک کے ساتھ ایک دوطرفہ میٹنگ کی ۔ یہ میٹنگ ‘‘ایروانڈیا 2023’’کے موقع پرمنعقدہوئی ۔ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 13فروری 2023کواس ایروانڈیا 2023کا افتتاح کیاتھا۔
میٹنگ کے دوران دفاعی تعاون سے متعلق بہت سے جاری اورمستقبل کے امور کے بارے میں غوروخوض کیاگیا۔ جن میں دفاع سے متعلق صنعتی تعاون کے امکانات والے شعبے بھی شامل تھے۔ برطانوی وزیرکے ساتھ بھارت میں برطانیہ کے ہائی کمشنر جناب الیکس ایلس بھی اس میٹنگ میں شامل تھے ۔
***********
(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)
U -1610
(Release ID: 1899016)
Visitor Counter : 157