صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
سوستھ من، سوستھ گھر
ہر مہینے کی 14 تاریخ کو تمام 1.56 لاکھ آیوشمان بھارت - صحت اور تندرستی کے مراکز پر صحت میلے کا انعقاد کیا جائے گا
کل تمام اے بی۔ ایچ ڈبلیوسیز اور ایل ایچ ایم سی، نئی دہلی میں سائیکل ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ جسمانی اور ذہنی تندرستی اور ماحول دوست سفر کے بارے میں بیداری کو بڑھایا جا سکے
سائیکل چلانا ہمارے جسم کو صحت مند، تندرست اور متحرک رکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ
‘‘ سواری زیادہ کرو یا کم ، سفر لمبا ہو یا مختصر ہو، لیکن سواری ضرور کرو!’’
Posted On:
13 FEB 2023 11:42AM by PIB Delhi
صحت مند زندگی کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے گزشتہ سال شروع کی گئی ‘‘سوستھ من، سوستھ گھر’’ مہم کے ایک حصے کے طور پر، ہر مہینے کی 14 تاریخ کوملک بھر میں 1.56 لاکھ آیوشمان بھارت – ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر (اے بی۔ ایچ ڈبلیو سی) میں ہیلتھ میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک گیر صحت میلوں کے حصے کے طور پر یوگا، زومبا، ٹیلی کنسلٹیشن، نکشے پوشن ابھیان، غیر متعدی امراض کی اسکریننگ اور ادویات کی تقسیم، سکل سیل بیماری کا طبی معائنہ جیسی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔
اسی پروگرام کی پیروی کرتے ہوئے ، 14 فروری 2023 کو تمام اے بی۔ ایچ ڈبلیو سیز میں ایک سائیکل ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سائیکلاتھون، سائیکل ریلی یا سائیکل برائے صحت کی شکل میں جسمانی اور ذہنی تندرستی اور ماحول دوست سفر کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے اور بڑھانے کے پروگرام شامل ہوں گے۔
دہلی میں، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں ‘سائیکل فار ہیلتھ’ کے موضوع کے ساتھ ایک سائیکلتھون کا انعقاد کیا جائے گا۔ ہسپتال کے احاطے میں ایک علاقے کو سائیکل اسٹینڈ کے طور پر مختص کیا جائے گا۔
صحت اور سائیکلنگ کے تمام شائقین کو کھلی دعوت دیتے ہوئے ، مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے قریبی اے بی۔ ایچ ڈبلیو سی پر میگا سائیکلنگ ایونٹ میں شرکت کریں۔
‘‘سائیکل چلانا ہمارے جسم کو صحت مند، تندرست اور متحرک رکھنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے۔’’
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا، ‘‘ سواری زیادہ کرو یا کم ، سفر لمبا ہو یا مختصر ہو، لیکن سواری ضرور کرو!’’
‘‘سوستھ من، سوستھ گھر’’ نومبر 2022 سے اکتوبر 2023 تک جاری رہنے والی ایک سال بھر کی مہم ہے۔ یہ ‘آزادی کا امرت مہوتسو’(اے کے اے ایم) کی یاد گار مناتے ہوئے صحت اور تندرستی کے موضوع کو فروغ دے گی۔ یہ نئی قومی صحت پالیسی، 2017 کے مطابق ہے جو احتیاطی اور فروغ دینے والی صحت کی دیکھ بھال اور فٹ انڈیا موومنٹ، 2019 پر توجہ مرکوز کرتی ہے جس کا مقصد فٹنس اور صحت مند زندگی کو ہماری روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بنانا ہے۔
*************
( ش ح ۔ س ب۔ ر ض(
U. No.1572
(Release ID: 1898706)
Visitor Counter : 130