وزارت دفاع
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 فروری کو بنگلورو میں ایشیا کے سب سے بڑے ایرو شو ایرو انڈیا 2023 کا افتتاح کریں گے
پانچ روزہ پروگرام کے دوران 809 کمپنیاں، ملک کی ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی نمائش کریں گی، مشترکہ عالمی خوشحالی کے لیے ’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘ کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے نئی شراکت داریاں قائم کی جائیں گی
32 وزرائے دفاع اور عالمی اور ہندوستانی او ا ی ایم کے 73 سی ای اوز کی شرکت کا امکان ہے
وزرائے دفاع کا اجلاس؛ سی ای اوز گول میز کانفرنس، ایل سی اے ۔ تیجس طیارہ، ہندوستانی پویلین میں مکمل آپریشنل کیپبلیٹی کنفیگریشن میں ہے اور سانس تھامنے والے ایئر شو زاس 14ویں ایڈیشن کا حصہ ہوں گے ، 75,000 کروڑ روپے کے 251 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے
ایرو انڈیا 2023 ،نئے ہندوستان کی ترقی اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کامظاہرہ کرے گا ، اس کا مقصد ’آتم نربھرتا‘ کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے عالمی معیار کی گھریلو دفاعی صنعت کی تعمیر کرنا ہے: وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ
Posted On:
12 FEB 2023 6:28PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 فروری 2023 کو کرناٹک کے بنگلورو میں ایشیا کے سب سے بڑے ایرو شو –- ایرو انڈیا 2023 کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ پانچ روزہ یہ پروگرام ، ایرواسپیس اور دفاعی صلاحیتوں ہندوستان کی ترقی کا مظاہرہ کرکے ایک مضبوط اور خود کفیل ’نئے بھارت ‘کے عروج کو جنم دے گا ۔اس پروگرام میں ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' وژن کے مطابق دیسی آلات/ٹیکنالوجی کی نمائش اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
12 فروری 2023 کو بنگلورو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایرو انڈیا 2023، ملک کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت اور وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ’آتم نر بھر بھارت‘ کو پورا کرنے کی سمت میں ہوئی پیش رفت کا مظاہرہ کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ایرو اسپیس اور ہوابازی کے شعبے کی ترقی میں اہم تعاون کرے گا۔
اب تک کا سب سے بڑا ایرو انڈیا
اس تقریب کے دوران 13 سے 15 فروری کاروباری دن ہوں گے، جبکہ 16 اور 17 کو عوامی دنوں کے طور پر مقرر کیا گیا ہے تاکہ لوگ اس شو کا دیدار کرسکیں ۔ اس تقریب میں وزرائے دفاع کی کانفرنس ، سی ای اوز کی ایک گول میز کانفرنس ، غوروفکر سے متعلق اسٹارٹ اپ ایونٹ، بندھن کی تقریب؛ سانس کو روک دینے والا ایئر شو، ایک بڑی نمائش ، انڈیا پویلین اور ایرو اسپیس کمپنیوں کا تجارتی میلہ شامل ہے۔
یلہنکا فضائیہ اسٹیشن میں تقریباً 35,000 مربع میٹر کے کل رقبے میں منعقد یہ اب تک کی سب سے بڑی تقریب ہے ، جس میں 98 ممالک کی شرکت کا امکان ہے۔ اس پروگرام میں 32 ممالک کے وزرائے دفاع، 29 ممالک کے فضائیہ کے سربراہان اور عالمی اور ہندوستانی او ای ایمز کے 73 سی ای اوز کی شرکت متوقع ہے۔ چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعت ۔ ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپ سمیت آٹھ سو نو (809) دفاعی کمپنیاں،خاص طور سے ٹیکنالوجیز میں پیش رفت اور ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے میں ترقی کا مظاہرہ کریں گی۔
وزیر دفاع نے ریکارڈ بین الاقوامی شرکت کو نہ صرف مختلف ممالک کے ساتھ ہندوستان کے لین دین والے تعلقات کو اہم بتایا بلکہ عالمی خوشحالی کے ان کے مشترکہ وژن کی عکاسی قرار دیا۔
بڑے نمائش کنندگان اور آلات
بڑے نمائش کنندگان میں ایئربس، بوئنگ، ڈسالٹ ایوی ایشن، لاک ہیڈ مارٹن، اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹری، برہموس ایرو اسپیس، آرمی ایوی ایشن، ایچ سی روبوٹکس، ایس اے بی، سفران، رولس رائس، لارسن اینڈ ٹوبرو، بھارت فورج لمیٹڈ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ شامل ہیں ۔ اس پروگرام میں تقریباً پانچ لاکھ زائرین کی جسمانی طور پر شرکت کی توقع ہے اور مزید کئی لاکھ لوگ ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ کے ذریعے جڑیں گے۔
ایرو انڈیا 2023 ڈیزائن کی قیادت، یو اے ویز شعبے میں ترقی، دفاعی خلائی اور مستقبل کی ٹیکنالوجیوں کی نمائش کرے گا۔ اس تقریب کا مقصد لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ (ایل سی اے) -تیجس، ایچ ٹی ٹی-40، ڈورنیئر لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر (ایل یو ایچ ) ، لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ ) اور جدیدترین لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ )جسے ملک کے فضائی پلیٹ فارموں کی برآمد کو فروغ دینا ہے۔ یہ گھریلو ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کو عالمی سپلائی چین میں مربوط کرے گا اور شریک ترقی اور مشترکہ پیداوار سمیت غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا ۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ایرو انڈیا 2023 ملک کی مجموعی ترقی کے ساتھ ساتھ دفاع میں خود کفالت کے اہداف کو حاصل کرنےکے لئےایک متحرک اور عا لمی سطح کی گھریلو دفاعی صنعت کی تشکیل کے لیے حکومت کی کوششوں کو ایک نئی طاقت فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور خود کفیل دفاعی شعبہ ، آنے والے وقتوں میں ہندوستان کو تین اعلیٰ ترین عالمی معیشتوں میں سے ایک کے طور پر ابھرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ دفاعی شعبے میں حاصل کردہ کامیابیاں ہندوستانی معیشت کو وسیع فوائد فراہم کرتی ہیں۔ شعبے میں تیار کی گئی ٹیکنالوجیز شہری مقاصد کے لیے بھی اتنی ہی مفید ہیں۔ اس کے علاوہ، اس طرح کی کامیابی سے سماج میں سائنس اور ٹیکنالوجی اور اختراع کی طرف ایک مزاج پیدا ہوتا ہے، جو قوم کی مجموعی ترقی میں مدد کرتا ہے۔
وزرائے دفاع کا اجلاس
وزیر دفاع 14 فروری کو وزرائے دفاع کے کنکلیو کی میزبانی کریں گے۔ مشترکہ تھیم پر منعقد اس میٹنگ میں دوست بیرونی ممالک کے وزرائے دفاع شرکت کریں گے، جس کا انعقاد ’دفاع میں بہتر مصروفیات کے ذریعے مشترکہ خوشحالی‘ (اسپیڈ) کے موضوع پر کیا جائے گا ۔ کانکلیو میں صلاحیت سا زی (سرمایہ کاری، تحقیق و ترقی ، مشترکہ منصوبے، شریک ترقی، مشترکہ پیداوار اور دفاعی ساز و سامان کی فراہمی)، تربیت، خلائی، مصنوعی ذہانت (اے آئی ) اور بحری سلامتی کے ساتھ مل کر بڑھنے کے لیے تعاون سے متعلق پہلوؤں پر بات کی جائے گی۔ یہ کنکلیو ،وزرائے دفاع کے لیے ’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ جڑنے کا ایک موقع ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے وزرائے دفاع کے کانکلیو کو ایک انتہائی اہم تقریب قرار دیا، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ کانکلیو دوست ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کو’اسپیڈ‘ فراہم کرکے اس کے موضوع کو درست ثابت کرے گا۔
دو طرفہ میٹنگیں
ایرو انڈیا 2023 کے موقع پر، رکشا منتری، رکشا راجیہ منتری، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور دفاعی سکریٹری کی سطح پر کئی دو طرفہ میٹنگیں ہوں گی۔ شراکت داری کو اگلی سطح تک لے جانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرکے دوست ممالک کے ساتھ دفاعی اور ایرو اسپیس تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
سی ای اوز گول میزکانفرنس
وزیر دفاع کی صدارت میں ’سی ای اوز راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ‘ 13 فروری کو ’اسکائی از ناٹ دی لمٹ:اپارچنٹیزبیانڈباؤنڈریز ‘ کے موضوع پر منعقد ہوگی۔ امید ہے کہ ’میک ان انڈیا‘ مہم کو فروغ دینے کے لیے صنعتی شراکت داروں اور حکومت کے درمیان مزید مضبوط بات چیت کی بنیاد رکھےگی۔ اس سے ہندوستان میں ’کاروبار کرنے میں آسانی‘ ا ور اس میں مزید اضافہ متوقع ہے اور ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کے لیے اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (او ا ی ایمز) کو ایک سازگار پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ا مید ہے ۔
گول میز کانفرنس میں 26 بوئنگ، لاک ہیڈ، اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز، جنرل اٹامکس، لیبھیرگروپ، ریتھیون ٹیکنالوجیز، سفران، جنرل اتھارٹی آف ملٹری انڈسٹریز (جی اے ایم آئی ) وغیرہ جیسے عالمی سرمایہ کاروں سمیت 26ممالک کے افسران، مندوبین اور عالمی سی ای اوز کی شرکت ہوگی ۔ ایچ اے ایل، بی ای ایل، بی ڈی ایل، بی ای ایم ایل لمیٹڈ اور مسرا دھاتو نگم لمیٹڈ جیسے گھریلو پی ایس یو بھی شرکت کریں گے۔ ہندوستان کی اہم نجی دفاعی اور ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ کمپنیاں جیسے کہ لارسن اینڈ ٹوبرو، بھارت فورج، ڈائنمیٹک ٹیکنالوجیز، برہموس ایرو اسپیس کے بھی اس تقریب میں حصہ لینے کاامکان ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سی ای اوز گول میزکانفرنس دنیا کے سرکردہ کاروباری قائدین کی موجودگی میں ہندوستانی دفاعی صنعت کی طاقت اور صلاحیتوں کا پتہ لگانےکا موقع فراہم کرےگی۔
بندھن کی تقریب
بندھن کی تقریب، جو مفاہمت نامو(ایم او یو) /معاہدوں، ٹیکنالوجیز کی منتقلی، پروڈکٹ کی لانچنگ اور دیگر بڑے اعلانات پر دستخط کرنےکی گواہ ہے ، 15 فروری کو منعقدکیا جائے گا ۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ تقریب کی صدارت کریں گے۔ مختلف ہندوستانی/غیر ملکی دفاعی کمپنیوں اوراداروں کے درمیان شراکت داری کے لیے 75,000 کروڑ روپے کی متوقع سرمایہ کاری کے ساتھ 251 (251) مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر دفاع نے اعتمادکااظہار کیا کہ یہ تقریب ملک اور بیرون ملک کے اداروں کے ساتھ نئی شراکت داری قائم کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ایک سا تھ آگے بڑھ کر اجتماعی ترقی حاصل کی جائے۔
منتھن
سالانہ دفاعی اختراعی تقریب، منتھن، 15 فروری کو منعقد ہونے والا اہم ٹکنالوجی کامظاہرہ کرنے والا پروگرام ہوگا۔ انوویشنز فار ڈیفنس ایکسی لینس (آئی ڈی ای ایکس) کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا منتھن پلیٹ فارم اہم اختراکاروں ، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز ، انکیوبیٹرز، ماہرین تعلیم اور دفاع اور ایرواسپیس ایکو سسٹم کے سرمایہ کاروں کوایک پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا ۔ وزیر دفاع تقریب کی صدارت کریں گے۔
منتھن پروگرام میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق چیلنجوں کی شروعات ، آئی ڈی ای ایکس ، سرمایہ کاروں سے متعلق ہب کا قیام، سرمایہ کاروں کے ساتھ مفاہمت نامے اور دفاعی شعبے میں ٹکنالوجی کی ترقی وغیرہ سمیت متعدد اقدامات ہوں گے ۔ منتھن 2023 دفاعی شعبے میں جدت طرازی اور ٹکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینےکے لئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے نظام کو راغب کرنے کے لئے آئی ڈی ای ایکس کے مستقبل کے وژن/اگلے اقدامات پر ایک جائزہ فراہم کرے گا ۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ’منتھن‘ کو ہندوستان کے ابھرتے ہوئے کاروباریوں کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں اسٹارٹ اپس اور یونیکورنز کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان آج ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں اسٹارٹ اپس کے لیے سب سے زیادہ سازگار ماحول ہے۔ منتھن کے ذریعہ، ہمارے نوجوان، دفاع، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکورٹی، ای-مینجمنٹ، تال میل اور ورچوئل ریئلٹی ، خود مختار نظام اور مستقبل کی طاقتوں کےلئے دیگر جدت طرازی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور دفاعی شعبے میں خود کومضبوط بنانے میں اہل ہوں گے ۔
انڈیا پویلین
’فکسڈ ونگ پلیٹ فارم‘ موضوع پر مبنی ’انڈیا پویلین‘،مستقبل کے امکانات سمیت شعبے میں ہندوستان کی ترقی کا مظاہرہ کرے گا ۔ 227 مصنوعات کی نمائش کرنے والی کل 115 کمپنیاں شامل ہوں گی۔ یہ آگے فکسڈ ونگ پلیٹ فارم کے لیے ایک ماحولیاتی نظام تیار کرنے میں ہندوستان کی ترقی کامظاہرہ کرے گا، جس میں نجی شراکت داروں کے ذریعہ تیار کیے جانے والے ایل سی اے ۔ تیجس ہوائی جہاز کے مختلف ساختی ماڈیول، سمیلیٹر، سسٹم (ایل آر ایوز) وغیرہ کا مظاہرہ شامل ہے۔ دفاعی خطہ، نئی ٹیکنالوجیز اور ایک یو اے وی سیکشن کے لیے بھی ایک سیکشن ہوگا جو ہر شعبے میں ہندوستان کی ترقی کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔
مکمل آپریشنل صلاحیت(ایف او سی ) کنفیگریشن میں بڑے پیمانے پر ا یل سی اے۔ تیجس طیارہ انڈیا پویلین کے مرکزی مرحلے میں ہوگا۔ ایل سی اے تیجس ایک واحد انجن، ہلکا وزن، انتہائی چست، کثیر رول سپرسونک لڑاکوطیارہ ہے۔ اس میں متعلقہ جدید ترین پرواز کو کنٹرول کرنے کے قوانین کے ساتھ کواڈروپلیکس ڈیجیٹل فلائی بائی وائر فلائٹ کنٹرول سسٹم ( ایف سی ایس) ہے، ڈیلٹا ونگ والے طیارے کو فضائی مقابلہ اور ’جارحانہ فضائی مدد‘ کے لیے ٹوہی اور آبدوز شکن کے طور پر اسے ثانوی کردار کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ ائیر فریم میں جدید کمپوزٹ کا وسیع استعمال وزن کے تناسب، طویل تھکاوٹ کی زندگی اور کم رڈار سگنیچرکو اعلیٰ طاقت دیتا ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ پویلین دنیا کو ’نئے ہندوستان‘ کی صلاحیتوں، مواقع اور امکانات سے روبروکرائے گا۔ جس میں مقامی دفاعی مصنوعات کی نمائش ہوگی جس میں قائم کاروباری ادارے اور اسٹارٹ اپ اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکیں گے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ پویلین دفاع اور ایرو اسپیس سیکٹر میں ہندوستان کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
سیمینارز
پانچ روزہ پروگرام کے دوران متعدد سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان موضوعات میں ‘ہندوستانی دفاعی صنعت کے لیے سابق فوجیوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا، ہندوستان کا دفاعی خلائی پہل: ہندوستانی نجی خلائی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے مواقع، ایرو انجن سمیت مستقبل پرمرکوز ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز کی مقامی ترقی،ڈسٹنیشن کرناٹک: امریکہ بھارت دفاعی مشترکہ تعاون سے متعلق جدت طرازی اور میک ان انڈیا، سمندری نگرانی کے آلات اور اثاثوں میں ترقی؛ ایم آر او اور متروکیت میں کمی اور ایرو آرمامنٹ سسٹیننس میں دفاعی گریڈ ڈرون اور خود انحصاری میں عمدگی حاصل کرنا شامل ہے۔
کرناٹک پویلین: مواقع اور امکانات
ایرو انڈیا 2023 میں ایک علیحدہ کرناٹک پویلین ہوگا جو شرکاء کو ریاست میں دستیاب مواقع کی نمائش کرے گا۔ وزیر دفاع نے کرناٹک کو سرکردہ ریاست بتایا جو ملک کی اقتصادی ترقی میں تعاون کررہا ہے۔ یہ ریاست اپنے ہنر مند انسانی وسائل اور ایک مضبوط دفاعی مینوفیکچرنگ موافق ماحول کے لیے مشہور ہے۔ یہ گھریلو اور کثیر ملکی دفاعی اورہوابازی کمپنیوں کے لیے مینوفیکچرنگ اور تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں کے لیے ایک ترجیحی مرکز ہے۔ دفاع سے متعلق بہت سی سرکاری اور نجی کمپنیوں اور بی ای ایم ایل ، ڈی آر ڈی او ، اسرو، آئی آئی ایس سی، مہندرا ایرواسپیس، ایئر بس، بوئنگ وغیرہ جیسے تحقیق و ترقی کے اداروں کی موجودگی کرناٹک کو ہندوستان میں ایرو اسپیس کی صنعت کا ایک سرکردہ ریاست بناتی ہے۔ ریاست آنے والے وقتوں میں پوری دنیا کے لیے دفاع اور ایرو اسپیس کی تیاری کا مرکز بنے گی۔
وزیر دفاع نے کرناٹک کے نوجوانوں کے لیے ایرو انڈیا کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی،اور کہا کہ ان کا پویلین ریاست میں مواقع اور امکانات کی نمائش کرے گا اور ممکنہ سرمایہ کاری سے نئے روزگار پیدا ہوں گے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کی توجہ نوجوانوں کے مستقبل پر مرکوز ہے۔
بھارت رتن موکش گنڈم ایم وشویشورایا کے ایک اقتباس کا حوالہ دیتے ہوئے ’ایک قوم کی تعمیر کا طریقہ ایک اچھے شہری کو تیار کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی اکثریت کو ہنرمند، اچھے کردار اور فرائض کا معقول احساس ہونا چاہیے ا ور نوجوانوں کے درمیان کردار نیز مضبوط ٹکنالوجی کا ماحول تیار کرنا ضروری ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایسے دور رس لوگوں سے ترغیب حاصل کرتےہوئے حکومت نوجوانوں میں ہنرمندی اور کردار کا تال میل قائم کرنے کے لیے قومی تعلیمی پالیسی 2020 لے کر آئی ہے اورایک مضبوط صنعتی ماحول تیار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایرو-انڈیا ،ایم ویشوریا جیسے دانشمند شخصیات کے لئے ایک عاجزانہ خراج عقیدت ہے۔
جناب راجناتھ سنگھ نے میڈیا سےاس تقریب کو وسیع پیمانے پر تشہیر کےلئے اور دنیا کے سامنے ایک نئے بھارت کے عروج کو پیش کرنے کی اپیل کرتے ہوئےاپنے خطاب کا اختتام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں ہونے والی غیر معمولی پیش رفت سے عوام کو جوڑنے میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
کرناٹک کے وزیر اعلی جناب بسواراج بومائی، دفاعی وزیر مملکت جناب اجے بھٹ، کرناٹک میں بڑی اور اوسط درجہ کی صنعتوں کے وزیر جناب مروگیش رودرپا نیرانی، دفاعی سکریٹری جناب گردھر ارامانے، کرناٹک حکومت میں چیف سکریٹری محترمہ وندیتا شرما اور ریاستی حکومت اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔
**********
ش ح۔ ع ح۔ ف ر
U. No.1567
(Release ID: 1898702)
Visitor Counter : 178