وزارات ثقافت
راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو 2023 ممبئی میں شروع ہوا، 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت' کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے
14 اپریل کو ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش پر بابا صاحب امبیڈکر ٹورسٹ سرکٹ خصوصی ٹرین کا افتتاح کیا جائے گا: جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
12 FEB 2023 2:18PM by PIB Delhi
راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کی ممبئی میں شروعات ہو چکی ہے، اور اس بار اس مہوتسو میں ہر ایک کے لیے ایک مخصوص بصری اور موسیقی کا پروگرام ہوگا۔ راشٹریہ سنسکرت مہوتسو 2023 کا افتتاح مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے ذریعہ آزاد میدان میں اور مرکزی وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی کے ذریعہ کل شام آزاد میدان، چرچ گیٹ، ممبئی میں کیا گیا ۔ مہوتسو کا اہتمام حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے ذریعہ 11 سے 19 فروری تک ثقافتی تبادلے کے ذریعہ قومی یکجہتی اور سالمیت کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
حکومت مہاراشٹر میں ثقافتی امور، جنگلات اور ماہی پروری کے وزیر کے سدھیر منگنٹیوار اور حکومت مہاراشٹر میں سیاحت، ہنر مندی، روزگار، کاروباری، خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر منگل پربھات لودھا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر موصوف نے کہا کہ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو ایک بھارت شریشٹھ بھارت کا پائیدار پیغام دیتا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ زبان اور ثقافتی اظہار میں متعدد تنوع کے باوجود، ہندوستان متحد اور ایک ہے۔ گورنر موصوف نے خواہش ظاہر کی کہ مہوتسو کمبھ میلہ کی طرح دنیا بھر میں مشہور ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ہندوستانی ثقافت کی نشاۃ ثانیہ کا آغاز کررہی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ہندوستان کی بیش بہا ثقافت کو دھیان میں رکھتے ہوئے دنیا کے سامنے مثال کے طور پر یوگا کے عالمی دن کا حوالہ دیا ۔
گورنر موصوف نے سبھی سے روحانی اور لازوال روایات کو زندہ رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے تمام ممبئی والوں نیزریاست اور ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے لوگوں کو مہوتسو میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے اور ہماری ثقافت کی بیش بہا دستکاری، فن، کھانوں اور دیگر پہلوؤں کا بھرپور ذائقہ لینے کی تلقین کی ۔
مرکزی وزیر ثقافت اور سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 14 اپریل کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش پر ایک خصوصی بابا صاحب امبیڈکر سرکٹ ٹرین کا افتتاح کیا جائے گا کیا۔
مرکزی وزیر نے فنکاروں اور کاریگروں سمیت سامعین کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 1000 فنکار ممبئی کے لوگوں کے لیے مہوتسو کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر قدیم روایت اور جدیدیت کا سنگم ہے، جس میں ثقافتی لحاظ سے بھرپور سیاحتی مقامات ، اداروں، تہواروں اور رقص اور سینما سمیت آرٹ کی شکلیں شامل ہیں۔ ایک بھارت شریشٹھ بھارت سے متاثر ہو کر مہوتسو کا انعقاد فن اور ثقافت کے ذریعہ ہندوستان کے تنوع کے جشن کے ذریعہ قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ مہوتسو ہماری بھرپور ثقافت کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرے گا، اور لوگوں میں ہماری مقامی ثقافت اور فن کے تئیں تعریف اور محبت کو دوبارہ زندہ کرے گا۔ ہم "ووکل فار لوکل " کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ حکومت نے بڑے پیمانے پرملک کی زیارت گاہوں کی ترقی کا کام شروع کیا ہے۔
مرکزی وزیر نے تمام ممبئی والوں سے ایک ہی چھت کے نیچے منعقدہ اس مہوتسو میں شرکت کرنے اور ہندوستانی ثقافت کے مختلف مظاہر میں غرق ہو کر تحریک، علم اور تفریح حاصل کرنے کی اپیل کی۔
حکومت مہاراشٹر میں ثقافتی امور، جنگلات اور ماہی پروری کے وزیر سدھیر منگنٹیوار نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی اقوام میں سب سے زیادہ متنوع اور ثقافتی لحاظ سے امیر ملک ہے۔ ملک اور ریاست مہاراشٹر کے متعدد لوک فنون کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ ثقافت ذہنی سکون کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے جسے محض دولت سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر مرکزی حکومت کے ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہل میں فعال طور پر تعاون کرتا رہے گا۔
حکومت ہند کی وزارت ثقافت کی جوائنٹ سکریٹری، محترمہ امیتا سارا بھائی نے کہا کہ مہوتسو کا مقصد مختلف ریاستوں کی ثقافتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اور 3 سی ایس یعنی عام شہری کے ساتھ دستکاری، ثقافت اور کھانوں کے کے ذریعہ جوڑنا ہے۔
افتتاحی تقریب میں سامعین تیجسوینی ساٹھے اور ان کے گروپ کے کلاسیکل کتھک پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔ رقاصوں کے باصلاحیت گروپ نے سامعین کو کلاسیکی رقص کی متحرک، تال اور تاثراتی شکل سے مسحور کر دیا ۔ مشہور گلوکار موہت چوہان نے اپنی پرفارمنس میں کئی گیت اپنے مترنم آواز میں پیش کیا جس کا عنوان ’تم سے ہی، 25 سال کا سریلا سفر‘ (25 سال کی موسیقی کا سفر) تھا۔
وزیر موصوف نے آر ایس ایم کے مقام پر اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کی طرف سے آزادی کی جدوجہد کے بھولے بسرے اور کم معروف ہیرو کے موضوع پر لگائی گئی نمائش کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مشہور موسیقار موہت چوہان کے میوزک کنسرٹ میں بھی شرکت کی۔
ہندوستان بھر سے تقریباً 350 لوک اور قبائلی فنکاروں کے ساتھ ساتھ تقریباً 300 مقامی لوک فنکار، کچھ ٹرانس جینڈر اور مختلف صلاحیتوں کے حامل فنکار، معروف کلاسیکی فنکاروں کے ساتھ ساتھ مشہور اسٹار فنکار بھی اپنی سحر انگیزپیش کش سے سامعین کو محظوظ اور متاثر کریں گے۔
فنکاروں کے علاوہ، ہندوستان کی تمام ریاستوں اور مرکزی وزارت ثقافت کے تمام سات زونل ثقافتی مراکز سے تقریباً 150 دستکاروں کو آنگن کے تحت ان کے فن اور دستکاری کی فروخت اور نمائش کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جس کے لیے تقریباً 70 اسٹال دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر اسٹیٹ ہینڈلوم ڈپارٹمنٹ اور اسٹارٹ اپس کے لیے 25 اسٹال لگائے جا رہے ہیں۔
ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں ہر سال وزارت کی طرف سے مہوتسو کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ 2019 میں مدھیہ پردیش میں، 2022 میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں، اور اب مہاراشٹر میں منعقد ہو رہا ہے ۔
یومیہ پروگرام کا شیڈول مندرجہ ذیل ہو گا۔
11:00 AM تا 10:00 PM دستکاری اور آرٹ کی نمائش۔
02:30 PM سے 03:30 PM مقامی فنکاروں کی طرف سے مارشل آرٹ کی پیشکش
04:00 PM سے 05:30 PM مقامی فنکاروں کی پیش کش
شام 06:00 سے شام 06:45 تک روایتی، قبائلی اور لوک رقص کوریوگرافک پریزنٹیشن کے ساتھ
07:00 PM تا 08:15 PM معروف کلاسیکی فنکاروں کے پروگرام
08:30 PM سے 10:00 PM مشہور اسٹار فنکاروں کے پروگرام
پنڈال کے گراؤنڈ میں ایک فوڈ کورٹ قائم کیا جا رہا ہے جس میں تقریباً 37 سٹالز پر پورے ہندوستان سے کھانے کی اقسام، مقامی فوڈ اسٹالز کے ساتھ ساتھ موٹے اناج کے کھانے بھی عام لوگوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔
حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے تحت تمام سات زونل ثقافتی مراکز اور اکیڈمیاںہ اس مہوتسو میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ تقریب حکومت مہاراشٹر کی وزارت ثقافت کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کا جشن ہے اور لوگوں کے لیے اکٹھے ہونے اور ہندوستان کی بہترین ثقافتی روایات کا مشاہدہ کرنے کا ایک موقع ہے۔ تمام شہریوں اور فن سے محبت کرنے والوں کے لیے پورے پروگرام میں داخلہ مفت ہے۔ اس منفرد ثقافتی تجربے سے محروم نہ ہوں اور ہمارے ساتھ موسیقی اور ثقافتی سفر سے لطف اندوز ہوں!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
1544
(Release ID: 1898614)
Visitor Counter : 139