سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‏ جناب نتن گڈکری نے کہا کہ اترپردیش میں فلیکس ہائبرڈ گاڑیوں کی مارکیٹ کے لیے بے پناہ امکانات ہیں‏

Posted On: 11 FEB 2023 6:34PM by PIB Delhi

‏مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز جناب نتن گڈکری نے آج لکھنؤ میں اترپردیش کے وزیر اعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ، ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ جناب دیاشنکر سنگھ، نیتی آیوگ کے سی ای او جناب پرمیشورن ایر اور دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں یوپی گلوبل انویسٹرز سمٹ 2023 کے دوران ای موبلٹی، وہیکلز اور مستقبل کی نقل و حرکت سے متعلق سیشن سے خطاب کیا۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-02-11at6.30.20PMLQI8.jpeg

‏جناب گڈکری نے کہا کہ بھارت میں کل رجسٹرڈ ای وی کا 25 فیصد حصہ رکھنے والے اترپردیش میں فلیکس ہائبرڈ وہیکل مارکیٹ کے لیے زبردست امکانات موجود ہیں۔ کانپور، لکھنؤ، نوئیڈا، غازی آباد اور میرٹھ جیسے شہر ای گاڑیوں اور لیتھیم بیٹریوں کے معروف مینوفیکچرنگ مرکز بن رہے ہیں۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-02-11at6.30.20PM(1)MAB0.jpeg

‏انھوں نے کہا کہ اب ریاست کے اندر 740 الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں جو جلد ہی بڑھ کر 5000 ہو جائیں گی۔ وزیر نے کہا کہ حکومت ریاست کے ہر150کلومیٹر میں اسکریپنگ سینٹر اور وہیکل فٹنس سینٹر قائم کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اترپردیش ایتھنول پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور ترجیحی بنیادوں پر سیکنڈ جنریشن کم کاربن ایتھنول تیار کررہا ہے۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-02-11at6.30.20PM(2)2LXE.jpeg

‏جناب گڈکری نے کہا کہ نیا بھارت ہمیشہ سودیشی مینوفیکچرنگ کو فروغ دیتا ہے جو محفوظ، ری سائیکل اور پائیدار ہے اور نقل و حرکت کے شعبے میں سبز توانائی اور سبز معیشت کے لیے جگہ پیدا کرتا ہے۔‏

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 1532



(Release ID: 1898440) Visitor Counter : 119