پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گلوبل بائیو فیوئل الائنس: ہندوستان کی جی-20 صدارت کےتحت ترجیحات میں سےایک


ہندوستان، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، برازیل دیگر خواہش مند ممالک کے ساتھ عالمی نامیاتی ایندھن اتحاد کے فروغ کی سمت میں مل کر کام کریں گے

اس کا مقصد ٹرانسپورٹ سیکٹر سمیت پائیدار نامیاتی ایندھن کے استعمال کو آسان بنانا اور اس میں تیزی لانا ہے

Posted On: 11 FEB 2023 1:58PM by PIB Delhi

اہم نامیاتی ایندھن پیدا کرنے والوں اور صارفین کی شکل میں  برازیل، ہندوستان ، امریکہ دیگر خواہش مند ممالک کے ساتھ مل کر ایک عالمی نامیاتی ایندھن اتحاد کے فروغ کی سمت میں کام کریں گے۔اس اتحاد کا مقصد تعاون کو آسان بنانااور ٹرانسپورٹ سیکٹر سمیت پائیدار نامیاتی ایندھن کے استعمال میں تیزی لانا ہے۔یہ بازاروں کو مضبوط بنانے، عالمی نامیاتی ایندھن کاروبار کو آسان بنانے، ٹھوس پالیسی سبق کو ساجھا کرنے کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں قومی نامیاتی ایندھن پروگراموں کے لئے تکنیکی مدد کے التزام پر زور دے گا۔یہ پہلے سے نافذ اعلیٰ نوعیت کے کام کے منصوبوں اور کامیابی کے معاملوں پر بھی زور دے گا۔

یہ اتحاد موجودہ ریجنل اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ شفاف توانائی وزارتی بایوفیوچر پلیٹ فارم ، مشن اختراعی نامیاتی توانائی پیش رفتوں، عالمی نامیاتی توانائی شراکت داری(جی بی ای پی)سمیت نامیاتی توانائی ، نامیاتی معیشت اور توانائی پیدا وار کے شعبوں میں زیادہ وسیع طور سے پیش رفتوں کے تعاون سے کام کرے گا۔

عالمی نامیاتی ایندھن اتحاد ہندوستان کی جی -20صدارت کے تحت ترجیحات میں سے ایک ہے اور اس کا اعلان انڈیا انرجی ویک 2023 کے دوران پیٹرولیم اور قدرتی گیس  و رہائش اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ذریعے کی گئی تھی۔

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 1522)


(Release ID: 1898353) Visitor Counter : 184