خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ڈبلیو سی ڈی 11 سے 12 فروری  تک  آگرہ میں بااختیار بنانے سے متعلق  جی 20 گروپ کی ابتدائی میٹنگ کرے گی

Posted On: 10 FEB 2023 11:51AM by PIB Delhi

جی 20 الائنس فار دی امپاورمنٹ اینڈ پروگریشن آف ویمنز اکنامک ریپریزنٹیشن (بااختیار بنایا جانا)جی 20 کاروباری رہنماؤں اور حکومتوں کا ایک اتحاد ہے جس کا مقصد نجی شعبے میں خواتین کی قیادت اور انھیں بااختیار بنانے میں تیزی لانا ہے۔

جی 20۔ایمپاورکا نظریہ ہے’’جی 20 ممالک میں خواتین کی قیادت اورانھیں بااختیار بنانے میں تیزی لانے کے لیے کاروباری اداروں اور حکومتوں کے درمیان سب سے جامع اور عمل سے چلنے والا اتحاد تشکیل دینا ہے‘‘۔

بھارت کی جی 20 صدارت خواتین کو معاشی  طور پر بااختیار بنانے کے لیے سب کی شمولیت والی مساوی، حوصلہ افزا ، فیصلہ کن اور عمل پر مبنی تبدیلیوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔

جی 20 ایمپاور 2023 بھارت کی صدارت میں خواتین کی ترقی سے خواتین کی زیر قیادت ترقی کی طرف منتقلی کو ترجیح دے رہا ہے۔ اس کا مقصد چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنا ہے تاکہ خواتین کی زیر قیادت کاروباری صلاحیتوں کی طرف تبدیلی اور افرادی قوت میں خواتین کی زیادہ شمولیت میں تیزی لائی جاسکے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت جی 20ایمپاور کے لیے بھارت کی ایک مجاز  وزارت ہے۔ جوائنٹ مینیجنگ ڈائریکٹر اپولو ہاسپٹلس انٹرپرائزز لمیٹڈکی ڈاکٹر سنگیتا ریڈی ، بھارت  کی جی 20 صدارت کے دوران ایمپاور  2023 کی چیئر ہیں یعنی ان کی زیرقیادت جی 20 ایمپاورکی میٹنگیں ہوں گی۔ بھارت کی جی 20 صدارت کے تحت، ایمپاور فروری، اپریل اور جون 2023 میں بالترتیب تین میٹنگیں ہوں گی،یہ میٹنگیں   آگرہ، ترواننت پورم اور بھوپال کی میزبانی  میں منعقد کی جائیں گی۔

ان میٹنگوں میں موضوعاتی بات چیت سے پیدا ہونے والا اتفاق رائے جی 20ایمپاور 2023 کے لیےبات چیت  کا حصہ بنے گا اور اسے جی 20 رہنماؤں کو سفارشات کے طور پر فراہم کیا جائے گا۔

جی 20ایمپاور 2023 خواتین کی انٹرپرینیورشپ پر توجہ مرکوز کرے گا،جس کا مقصد  ایکوئٹی اور معیشت کے لیے ہر طرح سے فائدہ  کے طور پر؛ نچلی سطح پر خواتین کی قیادت کو فروغ دینا اور تعلیم کے شعبے میں شراکت داری قائم کرناہے، تا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے یہ ایک یکسر تبدیل کرنے والا موقع کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔ ڈیجیٹل اسکلنگ  یعنی ڈیجیٹل ہنر میں مرکوزشعبوں  میں ایک کراس کٹنگ تھیم ہوگی۔

آگرہ، اتر پردیش میں 12-11 فروری کو طے شدہ ابتدائی میٹنگ میں جی 20 ممالک، مہمان ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور نجی شعبے کی خواتین لیڈروں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ میٹنگ کا موضوع "خواتین کو تمام شعبوں میں قیادت کے لیے بااختیار بنانا: ڈیجیٹل اسکلنگ اور مستقبل کے ہنر  کا کردار"ہے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی اور اقلیتی امور کی معزز وزیر محترمہ سمرتی زوبن ایرانی افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گی اور افتتاحی اجلاس  میں خواتین کی زیر قیادت ترقی کے بارے میں اپنی قیمتی بصیرت کا اشتراک کریں گی۔ وزیر موصوفہ    محترمہ ایرانی نے  اٹلی میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق پہلے جی 20 وزارتی اجلاس میں باہمی تعاون کے ذریعے صنفی اور خواتین پر مبنی مسائل کو حل کرنے کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا  ۔بالی میں جی 20 خواتین کے وزارتی اجلاس میں، معزز  وزیر نے خواتین کی ہمہ گیر ترقی اور خواتین کی ترقی سے خواتین کی زیرقیادت ترقی کی طرف منتقلی کے بھارت  کے سفر کی طرف جانے والی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے "تبدیلی" اقدامات کا مشتر ک کیا۔ انڈونیشیا کے شہر بالی  میں جی 20ایمپاور 2022 کے اختتامی اجلاس میں، معزز وزیر نے ڈیجیٹل صنفی فرق کو ختم کرنے اور اسٹیم ، مصنوعی ذہانت  اور مستقبل کی مہارتوں میں خواتین کی شرکت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

خواتین اور بچوں کی ترقی اور آیوش کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجاپرا مہیندر بھائی بھی بھارت  میں خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات کے بارے میں اس شاندار اجتماع  سے اپنی معلومات مشترک کریں  گے۔

ہندوستان کے جی 20 شیرپا جناب  امیتابھ کانت بھارت  کے جی 20 شیرپا کے طور پر ایمپاور 2023 پر اپنے خیالات کا مشترک کریں گے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب اندیور پانڈے، جی 20 سکریٹریٹ، بھارتی حکومت اور ریاستی حکومت اترپردیش کے سینئر افسران بھی ابتدائی میٹنگ میں موجود ہوں گے۔

دو دنوں پر محیط جی 20ایمپاور انسیپشن میں ہونے والی بات چیت پے درپے میٹنگوں کا سیاق و سباق طے کرے گی اور اس بات پر اثر انداز ہو گی کہ مستقبل میں تمام طبقوں کی خواتین کے لیے کیا مستقبل ہو گا۔ ان مکالموں کی جھلکیوں میں ڈیجیٹل ہنرمندی  کے ذریعے خواتین کی قیادت کی نئی تعریف میں  نچلی سطح پر کمیونٹی کی قیادت؛ غیر روایتی افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کو بڑھانا؛ خواتین کی زیرقیادت انٹرپرینیورشپ وغیرہ کے لیے بہترین طریقوں کو اپنانا شامل ہوگا۔

جی 20ایمپاور   سے متعلق کوششیں جی 20 ممالک میں خواتین پر مبنی پالیسیوں کو تقویت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ڈیجیٹل صنفی فرق کو ختم کرنا ناگزیر ہے، ڈیجیٹل صنفی شمولیت کو فروغ دینے اور اس تقسیم کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے سے ترقی کو تیز کیا جاسکے گا۔

مختلف ریاستوں سے خواتین کی زیر قیادت مائیکرو انٹرپرائزز، خواتین کاریگروں اور دستکاری سے متعلق  افراد کے کام کی نمائش کے لیے اس تقریب کے دوران ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا  جائے گا۔ مذکورہ  نمائش صحت، مالی شمولیت، ڈیجیٹل مہارت وغیرہ کے شعبوں میں نچلی سطح پر خواتین کے تعاون کو بھی اجاگر کرے گی۔

اس کے علاوہ، جی 20ایمپاور  انسیپشن  میٹنگ میں ثقافتی اور موسیقی وقفے اور پروگرام ہوں گے جن میں تاریخی یادگاروں کا دورہ، اتر پردیش کے ورثے کی نمائش شامل ہے۔ مندوبین کے لیے صبح سویرے یوگا اجلاس کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان پروگراموں کے دوران شرکاء کو بھارت کے روایتی طریقوں اور عمدہ کھانوں کا تجربہ کرنے کے لیے مقامی کھانا اور موٹے اناج ا پر مبنی کھانا بھی پیش کیا جائے گا۔

جی 20 ایمپاور   انڈونیشیا کی چیئرپرسن شپ سنبھالنے کے وقت، جی 20ایمپاور   کی چیئر ڈاکٹر سنگیتا ریڈی نے اس بات پر زور دیا کہ  مزدور نفری کی شرکت میں صنفی برابری کا حصول اور "25 بائی 25" یعنی 2025 تک 25 حصولیابیوں کے حصول کا  جی 20 ایجنڈا ایک اہم سنگ میل ہے، جسے ہمیں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان تمام خواتین پر جو اقتدار کے عہدوں پر فائز ہیں اور جو مرد صنفی مساوات کی قدر کو سمجھتے ہیں ان تمام پر زور دیا  کہ وہ آگے بڑھیں اور باہمی تعاون کے ساتھ ایک مساوی دنیا کی تعمیر میں مدد کریں۔ تعلیم، تربیت، ڈیجیٹل مہارت، پائیدار فنانسنگ اور مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ کچھ ایسے عوامل ہیں جس سے خواتین کو روزگار فراہم ہوگا ، کاروباری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور "امرت کال (سنہری دور)" میں ایک ترقی یافتہ ملک کی تعمیر میں مدد ملے گی ۔

جی 20ایمپاور  کی ویب سائٹ تمام ایمپاور  سرگرمیوں اور جی 20  صدارت کے دوران توجہ مرکوز کرنے والے شعبوں کے لیے معلومات اور وسائل کے مرکز کے طور پر کام کرے گی ۔ مذکورہ ویب سائٹ کا مقصد لوگوں تک بااختیارکا پیغام پہنچانا ہے - "یاترا ناریستو پوجیانتے رامانتے تتر دیوتا" یعنی جہاں خواتین کی عزت کی جاتی ہے وہاں رحمت کا نزول ہوتا ہے۔

اس ثقافتی اور تہذیبی اخلاق کو آگے بڑھاتے ہوئے، بھارت  کاایسا  ماننا ہے کہ صنفی ایجنڈا فوری  ضرورت ہے اور اسے مرکزی سطح پر لے جانا چاہیے۔ جی 20ایمپاور2023 بھارت کی صدارت میں خواتین کو بااختیار بنانے، ان کی امنگوں کی حمایت کرنے اور جی 20 ممالک میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے خاطر خواہ مواقع پیدا کرنے کے لیے ان کی حوصلہ مندانہ حمایت کا  وعدہ کرتا ہے۔

****

U.No:1468

ش ح۔ش ر۔س ا



(Release ID: 1897927) Visitor Counter : 178