سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دویانگ جن افراد کو عارضی رجسٹریشن کے ذریعہ مکمل طور پر تیار شدہ موٹر گاڑیوں کو ان کے مطابق اور موافق موٹر گاڑیوں میں تبدیلی کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی خاطر مسودہ (ڈرافٹ) کا اطلاع نامہ جاری کیاگیا

Posted On: 10 FEB 2023 12:15PM by PIB Delhi

 

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے 9 فروری 2023 کو  G.S.R. 90(E)کے  مسودے کا ایک اطلاع نامہ جاری کیا ہے، تاکہ عارضی رجسٹریشن کے ذریعہ مکمل طور پر تیار شدہ موٹرگاڑیوں کو دویانگ جن یا معذوری سے متاثرہ افراد کی سہولت کے مطابق اور ان کے موافق موٹرگاڑیوں میں تبدیلی کرنے میں سہولت فراہم کی جاسکے۔

دویانگ جن افراد کی مخصوص ضروریات کے مطابق، موٹر گاڑیوں کو تبدیل کرنے کی غرض سے اکثر ان کی موبیلٹی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے ضرورت ہوتی ہے۔ سردست، اس قسم کی تبدیلی، موٹر گاڑیوں کے مینوفیکچررس یا ان کے محاذ ڈیلر کے ذریعہ یا تو موٹر گاڑیوں کے رجسٹریشن سے قبل انجام دی جاسکتی ہے یا رجسٹریشن کرنے والی اتھارٹی سے موصولہ اجازت کی بنیاد پر موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن کے بعد بھی یہ تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

اس عمل کو سادہ اور آسان بنانے کی خاطر، ایم او آر ٹی ایچ کے ضوابط 53 اے اور 53 بی میں بعض ترامیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، تاکہ موٹر گاڑیوں کو دویانگ جن افراد کی ضروریات کے مطابق اور موافق بنانے کی غرض سے عارضی رجسٹریشن کی سہولت میں توسیع کی جاسکے۔

ترمیمی قواعد وضوابط کے کلیدی ضابطے درج ذیل ہیں۔

  1. ضابطہ 53 اے میں، عارضی رجسٹریشن کے لئے درخواست دینے  کے لئے وجوہات میں اضافہ کیاگیا ہے، تاکہ ان مکمل طور پر تیار شدہ موٹر گاڑیوں کے معاملوں کو ان میں شامل کیا جاسکے، جنہیں کہ دویانگ جن افراد کی ضروریات کے عین مطابق بنانے کے مقصد سے تبدیل کیا جانا ہے۔
  2. ضابطہ 53 بی میں، ذیلی ضابطے 2 کے تحت شامل کرنے کے لئے ضابطے تجویز کئے گئے ہیں۔ اس کا مقصد اس بات کو عام کرنا ہے کہ مکمل طور پر تیار شدہ موٹر گاڑیوں کو معذوری سے متاثرہ افراد کی مخصوص ضروریات کے موافق بنانے کی خاطر ان میں تبدیلی کرنے کے ساتھ ساتھ اگر موٹر گاڑی اُس ریاست کے علاوہ دوسری ریاست میں رجسٹر کی گئی ہے جس ریاست میں ڈیلر موجود ہے تو ان معاملوں میں عارضی رجسٹریشن کے درست ہونے کی مدت 45 دن ہوگی۔

ان ترامیم کی بدولت، دویانگ جن افراد یا معذوری سے متاثرہ افراد کے موٹر گاڑیاں چلانے میں مزید سہولت فراہم ہونے کی امید ہے۔

سبھی متعلقہ فریقوں اور شراکت داروں کی جانب سے تبصرے اور تجاویز 30 دن کے اندر اندر مدعو کئے گئے ہیں۔

 

************

 

 

 

ش ح ۔  ع م۔ ع ر

                                                                                                                                                       U. No. 1469

 


(Release ID: 1897915) Visitor Counter : 166