بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب سربانند سونووال نے ناروے کے تجارت اور صنعت کے وزیر مسٹر جان کرسچن ویسٹرے سے ملاقات کی


بات چیت ماحول دوست بندرگاہوں ،ماحول دوست جہازرانی ، جہازسازی  اور نیل گوں معیشت  پر مرکوز ہے

Posted On: 10 FEB 2023 9:02AM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے  جمعرات کو نئی دہلی میں ناروے کے وزیر تجارت اور صنعت عزت مآب مسٹر جان کرسچن ویسٹرے کے ساتھ میٹنگ کی۔وزراء نے دوطرفہ دلچسپی کے امور بشمول گرین پورٹس اور شپنگ، بحری جہاز سے سفرکرنے والوں  کی تربیت، متبادل ایندھن جیسے مستقبل کی جہازرانی  کے لئے سبز امونیا اور ہائیڈروجن کا  استعمال اور پائیدار جہاز کی ری سائیکلنگ کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان میں  ماحول دوست ساحلی جہازرانی پروگرام سے متعلق تجاویز کے  نفاذ پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں ممالک نے بندرگاہوں اور جہاز رانی کے شعبے میں صفر اخراج کے  پروگرام کو نافذ کرنے  کی غرض سے مخصوص ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/62EAD888-406C-4473-A747-120815644686VDYI.jpeg

حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک اقتصادی اور تکنیکی  میدان میں باہمی تعامل کا تیزی کے ساتھ  استعمال کر رہے ہیں۔ ہند-نارویجن دوطرفہ تعلقات  کادونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں کے باقاعدہ تبادلے کے ذریعہ اظہارہوتاہے۔ دونوں ممالک کے درمیان آخری جوائنٹ ورکنگ گروپ میری ٹائم میٹنگ نومبر 2022 میں ہوئی تھی۔ بندرگاہوں، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کی وزارت  نے جون 2022 میں نیل گوں معیشت  کے موضوع پرمنعقدہونے والے  انڈیا-ناروے ٹاسک فورس کے 5ویں ایڈیشن میں بھی حصہ لیا تھا۔ ہندوستان بھی ماحول دوست سمندری سفر 2050 نام کے ایک شراکتی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔یہ پروجیکٹ ناورے کی حکومت اور آئی ایم او کے درمیان مئی 2019 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصدجہازرانی کی صنعت  کو کم کاربن  والے مستقبل کی طرف تبدیل کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/0DDB4F24-ADEF-4C88-A45F-02A6EAE4E3611QR4.jpeg

میٹنگ کے دوران، جناب سربانند سونووال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کے وزیر کے دورہ ہند سے دونوں ممالک کے درمیان جہاز رانی اور بندرگاہوں کے شعبہ جات  میں بڑھتے ہوئے سمندری تعاون کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ، ‘‘ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ماحول دوست بندرگاہوں اور ماحول دوست جہازرانی  کے وژن کو پورا کرنے کے لیے، ہم اس بات کے خواہشمندہیں کہ  ناروے  ہائیڈروجن  کے ایندھن سے چلنے والی بڑی کشتیوں، سطح پرآزادانہ طورپرکام کرنے والے  جہازوں، کم اخراج والے ایل این جی-ہائبرڈ جہازوں، کاربن کے صفراخراج والی  سولر بیٹری رو۔رو فیری ویسلز، اندرون ملک اور ساحلی علاقوں میں چلنے والے ایل پی جی /ایل این جی کیریئرز’’کے شعبے میں حاصل کی جانے والی اپنی مہارت کا ہمارے ساتھ اشتراک کرے ۔

ناروے کے وفد میں وزارت تجارت و صنعت کے سینئر افسران، ہندوستان میں ناروے کے سفیر اور ناروے کی مختلف کمپنیاں شامل تھیں۔ ہندوستان کی طرف سے چیئرپرسن این ایس بی، ایڈیشنل سکریٹری (پی ایس ڈبلیو) اور بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کی وزارت  کے دیگر سینئر عہدیدار مرکزی وزیر کے ہمراہ تھے۔

***********

 (ش ح ۔س ب۔ ع آ)

U -1454


(Release ID: 1897873) Visitor Counter : 133