شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پون ہنس لمیٹڈ نے آر سی ایس اُڑان کے تحت آسام میں کئی  ہیلی کاپٹر راستوں کا افتتاح کیا

Posted On: 09 FEB 2023 3:23PM by PIB Delhi

پون ہنس لمیٹڈ نے 8 فروری 2023 کو ریاست آسام میں چھ راستوں پر اپنی ہیلی کاپٹر خدمات کا آغاز کیا۔ آر سی ایس اڑان اسکیم کے تحت شروع کی گئی یہ نئی ہیلی کاپٹر خدمات ’’ڈبرو گڑھ-جورہاٹ-تیز پور-گوہاٹی-تیز پور-جورہاٹ- ڈبرو گڑھ‘‘ نیٹ ورک پر کنکٹی وتی  فراہم کرائے گی۔

روٹس درج ذیل شیڈول کے تحت چلائے جائیں گے۔

سیکٹر

فریکوئنسی

روانگی

آمد

ڈبروگڑھ

جورہاٹ

پیر، بدھ ، جمعہ

0850 Hrs

0935 Hrs

جورہاٹ

تیز پور

پیر، بدھ ، جمعہ

0950 Hrs

1040 Hrs

تیز پور

گوہاٹی

پیر، بدھ ، جمعہ

1055 Hrs

1145 Hrs

گوہاٹی

تیز پور

پیر، بدھ ، جمعہ

1215 Hrs

1305 Hrs

تیز پور

جورہاٹ

پیر، بدھ ، جمعہ

1320 Hrs

1410 Hrs

جورہاٹ

ڈبروگڑھ

پیر، بدھ ، جمعہ

1425 Hrs

1510 Hrs

 

 

شہری ہوا بازی کی وزارت کی  آر سی ایس اڑان  ناکافی  ریل اور سڑک  کنکٹی وٹی والی  شمال مشرقی ریاستوں کے دور دراز مقامات  کے لئے  ہوائی کنکٹی وٹی  فراہم کرانے کے لیے خصوصی  طور پر تحریک دے  رہی ہے۔

ریاست آسام میں آر سی ایس اڑان ہیلی کاپٹر خدمات ریاستی راجدھانی سے تیز پور، جورہاٹ اور ڈبرو گڑھ کو جوڑنے کے لیے تیز ترین سفر کی پیشکش کرتے ہوئے ریاست کے اندر فضائی کنکٹی وٹی  کو فروغ دے گی۔ ہیلی کاپٹر خدمات ریاست میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی کلیدی رول  ادا کریں گی۔

آر سی ایس اڑان سروسز کے لیے، پون ہنس نے ایک ٹوئن انجن ڈوفن ہیلی کاپٹر لگایا ہے جس میں 11 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ آر سی ایس اڑان خدمات شہری ہوا بازی کی وزارت کی  فلیگ شپ اسکیم کے تحت چلائی جارہی ہیں جس کا مقصد  سستے ہوائی کرایوں کی پیشکش کر کے علاقائی ہوائی  کنکٹی وٹی کو فروغ دینا ہے۔

گوہاٹی ہوائی اڈے پر آر سی ایس اڑان ہیلی کاپٹر آپریشنز کا افتتاح حکومت آسام کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جناب منیندر سنگھ، حکومت آسام کے سکریٹری سیاحت جناب کمار پدمپانی بورا،  اے اے آئی  کے ریجنل ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب سنمکھ جوگانی  اور پورن ہنس کے جنرل منیجر  جناب سنجے کمار کی موجودگی میں کیا گیا۔

ہیلی کاپٹر کے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کے لیے، مسافر پون ہنس آن لائن پورٹل www.booking.pawanhans.co.in کے ذریعے بکنگ کر اسکتے ہیں یا متعلقہ ہوائی اڈوں/ ہیلی پورٹس پر پون ہنس ٹکٹنگ آفس جا سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ اگ۔ ن ا۔

U-1435


(Release ID: 1897815) Visitor Counter : 158