مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں 5جی خدمات

Posted On: 08 FEB 2023 1:41PM by PIB Delhi

ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) نے یکم اکتوبر 2022 سے ملک میں 5جی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔ 31 جنوری 2023 تک، 5جی خدمات 238 شہروں میں شروع کی گئی ہیں جو تمام لائسنس سروس علاقوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔

حکومت نے رول آؤٹ ذمہ داریوں کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں 5جی خدمات دستیاب کرانے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے۔ اسپیکٹرم کی نیلامی اور لائسنس کی شرائط کے لیے 15جون 2022  کی نوٹس انویٹنگ ایپلی کیشن(این آئی اے) کے مطابق، رول آؤٹ کی ذمہ داریوں کو پانچ سال کی مدت میں، مرحلہ وار طریقے سے، مختص کرنے کی تاریخ سے پورا کرنا ضروری ہے۔ سپیکٹرم لازمی رول آؤٹ ذمہ داریوں سے آگے موبائل نیٹ ورکس کی مزید توسیع کا انحصار ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) کے ٹیکنو کمرشل غور و خوض پر ہے۔

یہ جانکاری وزیر مملکت برائے مواصلات جناب دیو سنگھ چوہان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1385


(Release ID: 1897479) Visitor Counter : 142