ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

مشن لائف آن لائن گرین ٹاک سیریز گیان وگیان اور ہم

Posted On: 08 FEB 2023 1:54PM by PIB Delhi

مشن لائف بیداری  پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی  تبدیلی کی وزارت 06 کے تحت کام کرنے والا نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری 6 سے  10 فروری 2023 تک پانچ روزہ آن لائن گرین ٹاک سیریز "گیان وِگیان اور ہم" کا انعقاد کر رہا ہے۔ پروگرام 6 فروری کو شروع ہوا، جس میں  بڑی تعداد میں دیہات  جمال پور اور فاضل پور با دلی (ہریانہ)  کی ڈیجیٹل لائبریریوں کے طلبہ   ملک بھر کے دیگر طلبہ کے ساتھ حصہ لے رہےہیں۔ شہرت یافتہ  تحقیقی اداروں کے سائنس دان ٹاک  پیش کررہے ہیں جس کے بعد بچوں کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ماحولیات سے متعلق اہم معاملات کے بارے میں  بیداری پیدا کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ اگ۔ ن ا۔

U-1379



(Release ID: 1897478) Visitor Counter : 93