بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت مغربی زون میں 304.65 کروڑ روپے بطور قرض اور 100.55 کروڑ روپے بطور مارجن منی سبسڈی تقسیم کئے گئے
صنعت قائم کرتے ہوئےخود روزگار اور خود انحصاری کی سمت میں کئے گئے اقدامات
Posted On:
08 FEB 2023 10:17AM by PIB Delhi
خود کفیل ہندوستان کی تعمیرکی سمت میں ایک اور زبردست اقدام کرتے ہوئے، کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن کے چیئرمین جناب منوج کمار نے 304.65 کروڑ روپے کے منظور شدہ قرض کی مدمیں ،مغربی خطہ (گوا، مہاراشٹر، گجرات، دمن اور دیو، دادراور نگر حویلی ) کے 1463 مستفیدین میں 100.55 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی تقسیم کی۔ جس میں 24.38 کروڑ روپے کی مارجن منی گرانٹ کی رقم ریاست مہاراشٹر کے 654 مستفیدین کو وزیر اعظم کے ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے تحت تقسیم کی گئی، جو حکومت ہند کی روزگار پر مبنی فلیگ شپ اسکیم ہے، جس کا نفاذ کے وی آئی سی کے ذریعہ کیاجاتاہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم کا روزگار پیدا کرنے کا پروگرام وزیر اعظم کے خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ کھادی اور دیہاتی صنعت کمیشن اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے کاریگروں کے لیے دور دراز علاقوں میں انتہائی کم قیمت پر ان کی دہلیزپر روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ جناب منوج کمار نے کہا کے وی آئی سی کی گراموڈیوگ وکاس یوجنا کے تحت کمہار سشکتیکرن یوجنا، ہنی مشن، چارم کاریگر سشکتیکرن یوجنا، بخور(اگربتی )سازی ، ہاتھ سے تیار کاغذ اور اسی طرح کی دوسری اسکیموں کے ذریعے جدید تربیت اور ٹول کٹس فراہم کرکے زیادہ سے زیادہ کاریگروں کی معاشی اور سماجی حالت کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ایک خوشحال، مضبوط، خود انحصار اور خوش وخرم قوم کی تعمیر کے لیے، کے وی آئی سی کے چیئرمین نے فائدہ اٹھانے والوں کو اپنے یونٹس کو کامیابی سے چلانے کے لیے ترغیب دی۔ اس سے بے روزگار نوجوانوں کو خود کفیل ہندوستان کے ملک کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نعرے کو پورا کرنے کی ترغیب ملے گی، "نوکری تلاش کرنے والے کے بجائے، نوکری فراہم کرنے والے بنیں"۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند کا وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام دیہی اور شہری علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کوئی بھی کاروباری شخص مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 50 لاکھ روپے اور خدمات کے شعبے میں 20 لاکھ روپے تک کا یونٹ قائم کر سکتا ہے۔ ان اکائیوں کے قیام کے لیے، پوری پروجیکٹ لاگت کا 15فیصد سے 25فیصد شہری علاقوں میں مستفید ہونے والوں کو اور 25فیصد سے 35فیصدیہی علاقوں میں مستفیدہونے والوں کو حکومت ہند کی گرانٹ کے طور پر فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ مستفید ہونے والوں کو قرض کی منظوری کے بعد کاروباریت کو ترقی دینے کی مفت تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ انہیں باضابطہ کاروباری افراد بنایا جا سکے۔
پروگرام کے دوران، چیئرمین کے وی آئی سی نے کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کے کاریگروں، تنظیم کے نمائندوں اور کاروباری افراد کے ساتھ ایک مباحثہ ‘‘کھادی سمواد’’کے تحت بات چیت کی جس کا اہتمام علاقے میں جاری کھادی اور گاؤں کی صنعت کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا اور انھوں نے ایک پرجوش ماحول کے درمیان دوپہرکاکھاناکھایا۔
اس موقع پر ریاست کے معززین، پی ایم ای جی پی استفادہ کنندگان، کھادی اور دیہی صنعتوں کے اداروں کے نمائندے اور کے وی آئی سی افسران موجود تھے۔
***********
U -1348
(Release ID: 1897239)
Visitor Counter : 153