سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سب کی شمولیت والی ترقی حکومت کا نصب العین ہے
غریبوں اور محروم طبقوں کے لئے مختلف اسکیموں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے
گزشتہ 5 برسوں میں بہار کو درج فہرست ذاتوں، دیگر پسماندہ طبقوں اور اقتصادی طور پر پسماندہ طبقوں کی بہبود کے لئے 1042 کروڑ روپے مختص کئے گئے
Posted On:
07 FEB 2023 4:56PM by PIB Delhi
حکومت ہند سب کا ساتھ -سب کا وکاس کے اپنے عہد کے مطابق تمام لوگوں کی شمولیت والی ترقی پر توجہ مرکوز کر تی ہے اور ملک میں غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی زندگی کو بہتر بنانےکے لئے حکومت نے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ محکمہ اس طرح کی متعدد اسکیموں پر عمل کر رہا ہے، جس کے تحت غریبی میں کمی لانا اور درج فہرست ذاتوں، دیگر پسماندہ طبقوں اور اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے ساتھ ساتھ بزرگ شہریوں، ٹرانس جینڈر افراد ، ڈی نوٹیفائیڈ بنجاروں، نیم بنجاروں اور بھکاریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان اسکیموں میں دیگر کے علاوہ محکمہ اور اس کے کارپوریشنز کی روزگار اور ہنرمندی کی اسکیمیں، با اختیار بنانے کے لئے مختلف وظیفے اور ہوسٹل سہولیات، ددرج فہرست ذاتوں کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بزرنگ شہریوں اور ٹرانس جینڈرز کے لئے مکانات، الگ ذاتوں کے درمیان شادی کرنے والوں کے لئے ترغیابات والی اسکیمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہری حقوق کے تحفظ کا قانون 1955 میں چھوت چھات کو قابل تعزیر جرم بنایا گیا ہے اور درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل (ظلم و زیادتی کی روک تھام) کے قانون 1989 میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے افراد کے خلاف زیادتی کو روکا گیا ہے۔ اس طرح کے جرائم پر مقدمہ چلانے کے لئے خصوصی عدالتوں کی گنجائش ہے اور زیادتی کے متاثرین کو ریلیف اور ان کی بازآبادکاری کی بھی گنجائش ہے۔
گزشتہ پانچ برس کے دوران بہار کو درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، دیگر پسماندہ طبقوں (او بی سی) اور اقتصادی طور پر کمزور طبقوں (ای بی سی) کی بہبود کے لئے 1042.786 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔
یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نرائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1897154)
Visitor Counter : 157