صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
جان لیوا بیماریوں کی جلد پتہ لگانے کے بارے میں اپ ڈیٹ
کینسر، ذیابیطس، امراض قلب اور دل کے دورے(اسٹروک) کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام کے تحت 707 ڈسٹرکٹ این سی ڈی کلینکس، 193 ڈسٹرکٹ کارڈیک کیئر یونٹس، 268 ڈے کیئر سینٹرز اور 5541 کمیونٹی ہیلتھ سینٹر غیر متعدی امراض (این سی ڈی) کےکلینک قائم کیے گئے ہیں
قومی صحت مشن کے تحت آبادی پر مبنی پہل اور جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال کا ایک لازمی حصہ، عام غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام، کنٹرول اور اسکریننگ پر توجہ مرکوز کرتا ہے
Posted On:
07 FEB 2023 3:31PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے حصے کے طور پر، کینسر، ذیابیطس، قلبی امراض اور فالج کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام (این پی سی ڈی سی ایس) کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی تجاویز اور وسائل کے ماخذ سے مشروط ہیں۔ کینسر این پی سی ڈی سی ایس کا ایک لازمی حصہ ہے۔ یہ پروگرام بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے، انسانی وسائل کی ترقی، صحت کے فروغ اور بیداری پیدا کرنے، اسکریننگ، جلد تشخیص، انتظام اور کینسر سمیت غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) کے علاج کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی مناسب سہولت کے حوالے سے توجہ مرکوز کرتا ہے۔ این پی سی ڈی سی ایس کے تحت 707 ڈسٹرکٹ این سی ڈی کلینک، 193 ڈسٹرکٹ کارڈیک کیئر یونٹس، 268 ڈے کیئر سینٹرز اور 5541 کمیونٹی ہیلتھ سینٹر این سی ڈی کلینک قائم کیے گئے ہیں۔
عام این سی ڈیز یعنی ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور عام کینسر کی روک تھام، کنٹرول اور اسکریننگ کے لیے آبادی پر مبنی پہل، ملک میں این ایچ ایم کے تحت اور جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے ایک حصے کے طور پر شروع کی گئی ہے۔ اس اقدام کے تحت، 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو تین عام طرح کے کینسر یعنی منہ، چھاتی اور سروائیکل کی اسکریننگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان عام طرح کینسروں کی اسکریننگ آیوشمان بھارت - صحت اور تندرستی کے مراکز کے تحت خدمات کی فراہمی کا ایک لازمی حصہ ہے۔
آیوشمان بھارت- صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز (اے بی-ایچ ڈبلیو سیز)، بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو منتخب سے لے کر جامع پرائمری ہیلتھ کیئر(سی پی ایچ سی) تک پھیلا ہوا ہے جس میں کمیونٹی کے قریب دستیاب این سی ڈی خدمات شامل ہیں۔ کینسر جیسی جان لیوا بیماریوں کے روک تھام کے پہلو کو جامع پرائمری صحت دیکھ بھال کے تحت آیوشمان بھارت ہیلتھ ویلنس سنٹر اسکیم کے ذریعے، فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کمیونٹی کی سطح پر منصوبہ بند مواصلات کے ذریعے مضبوط کیا جا رہا ہے۔
مورخہ30 جنوری 2023 تک، 156332 صحت اور تندرستی کے مراکز کام کر رہے ہیں جن میں 125602 ذیلی صحت مرکز کی سطح کے اے بی-ایچ ڈبلیو سیز، 23512 پرائمری صحت دیکھ بھال کی سطح کے اے بی-ایچ ڈبلیو سیز اور 7218 شہری پرائمری صحت دیکھ بھال کے مراکز کی سطح کے اے بی-ایچ ڈبلیو سیز (ماخذ- ایچ ڈبلیو سی پورٹل، 30 جنوری 2023 تک)شامل ہیں۔ صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز کی ریاستوں/مرکز کےزیر انتظام علاقوں وار تفصیلات، https://ab-hwc.nhp.gov.in/home/satewisereport/. پر دستیاب ہیں۔
یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.1317
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1897108)