نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

یوتھ ٹوینٹی (وائی- ٹوینٹی) کے قیام کی پہلی میٹنگ گوہاٹی میں شروع


وائی ٹوینٹی صلاح ومشورے، نوجوانوں تک پہنچ سکیں گے، اور ایک بہتر کل کے لئے ان کے ساتھ، اُن کے نظریات پر مشورہ کیا جاسکے گا: نوجوانوں کے امور کے سکریٹری کا بیان

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر قرطاس ابیض کے  آغاز کے بعد یوتھ ڈائیلاگ کریں گے

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما ، آسام کے  طلباء اور ماہرین تعلیم کے تحقیقی مقالوں  کو پیش کریں گے

آئی آئی ٹی گوہاٹی میں تکنیکی اجلاس  اور  تبادلہ خیال  کیا جائے گا ، پارلیمنٹ کے مقررین مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے

جی-20 ملکوں کے  150  سے زیادہ یوتھ وفود  شرکت کریں گے

یوتھ -20 کے قیام کی میٹنگ پوری دنیا کے  سامعین کو  طلباء کی رائے  سننے کے لئے انہیں ایک  موقع فراہم کرے گی

Posted On: 06 FEB 2023 4:27PM by PIB Delhi

جی – 20 کے تحت یوتھ-20  کے قیام کی پہلی میٹنگ  2023  آج  گوہاٹی میں شروع ہوگئی ہے۔ اس میٹنگ سے قبل میڈیا کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور کی وزارت  کی سکریٹری محترمہ میٹا راجیو لوچن نے بتایا کہ  یوتھ- 20  مذاکرات  میں اس بات کی امید ہے  کہ اس کے ذریعہ نوجوانوں تک پہنچا جاسکے گا اور  ایک بہتر کل کے لئے  ان کے  نظریات  کے سلسلے میں  ان کے ساتھ صلاح ومشوری کیا جاسکے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/R01STZ7.jpg

بائیں سے دائی طرف ، حکومت  ہند کی اطلاعات ونشریات کی وزارت میں این ای زون کے ڈائریکٹر جنرل جناب بی نارائنن، نوجوانوں کے امور کی وزارت کی سکریٹری محترمہ میتا راجیو لوچن، آسام کی سرکار کے پرنسپل سکریٹری جناب کلیان چکرورتھی اور  آئی آئی ٹی گوہاٹی کے  ڈائریکٹر  پروفیسر  پرمیشور  کے ایئر

نوجوانوں کی امور کی وزارت کی سکریٹری محترمہ میتا  راجیو لوشن  نے یوتھ – 20  کے پانچ  موضوعات کو اجاگر کیا ، جن کے بارے میں تین روزہ  پروگرام کے دوران تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ موضوعات ہیں: کام کا مستقبل؛ صنعت 4.0 ، اختراع  اور  21  ویں صدی ؛  آب وہوا میں تبدیلی اور آفات  کے خطرات کو  کم کرنا ؛  زندگی کے طریقے کے طور پر پائیداری  قائم کرنا؛  امن سازی اور مصالحت ؛  امن کے دور میں رہنمائی کرنا؛ مستقبل مشترک کرنا، جمہوریت اور حکمرانی میں نوجوان ؛ صحت ، تندرستی اور کھیل؛  نوجوانوں کے لئے ایجنڈہ؛  ہر موضوع  میں ملک کے مختلف حصوں میں لوگوں کی آواز سنائی دیتی ہے اور  ہر خطے کا  ان موضوعات   سے متعلق اپنا اپنا  ویژن ہوتا ہے او ریہی  ملک بھر میں صلاح ومشورے کو  پھیلانے کی وجہ ہے۔

محترمہ  راجیو لوچن نے یہ بھی بتایا کہ  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ  سنگھ ٹھاکر  8  فروری کو  مختلف موضوعات پر  قرطاس ابیض کو  شروع کرنے کے بعد  وائی -20  وفود  کے  ساتھ یوتھ مذاکرات کریں گے۔

سات فروری  کو  آئی آئی ٹی گوہاٹی میں ہونے والے پینل مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  نامور مقررین  شمال مشرق کے لئے  ایک بہت  ہی بامقصد  اور مناسب موضوع پر  تبادلہ خیال کریں گے، جو  امن سازی اور  مصالحت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  چونکہ  شمال مشرق میں شورش  کی ایک تاریخ ہے ، لہذا یہ موضوع  آسام اور پورے شمال مشرقی خطے کے  عوام کے لئے بہت ہی  بامقصد ہے۔

پینل مذاکرے میں  الفا اور این ڈی ایف  بی کے  خودسپردگی کرنے والے دو  شورش  پسندبھی  شرکت کریں گے۔

میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے آسام سرکار کے  پرنسپل سکریٹری  جناب کلیان چکرورتھی نے کہا کہ نوجوانوں کے امور کی وزارت کے ساتھ ریاستی سرکار نے  وائی -20  کے بارے میں  نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے  بہت سے اقدامات کئے ہیں اور  ملک کی تعمیر کے عمل میں انہیں  شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آسام کے تقریبا ً  36  تعلیمی اداروں میں  سیمینار، بحث ومباحثہ، ورکشاپ ، کوئز مقابلوں کا  اہتمام کیا گیا۔ یہ  سرگرمیاں  وائی – 20  کے پانچ موضوعات  پر منعقد کی گئی تھیں اور اس میں  نوجوانوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے مزید  بتایا کہ وائی – 20  کی سرگرمیوں میں تقریبا 400  اسکولوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/R02B5S2.png

آئی آئی ٹی گوہاٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر  کے ایئر  نے کہا کہ  یہ ایک  فخر کی بات ہے کہ آئی آئی ٹی  گوہاٹی وائی – 20  تقریبا ت کے تکنیکی اجلاس اور مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئی آئی ٹی گوہاٹی  گرین  ہائڈروجن کی  پیداوار جیسی  جدید ٹیکنالوجیوں کے لئے  ایک اہم تحقیقی مرکز  ہے، ان میں سے کچھ  ٹیکنالوجیاں  صنعت  کے لئے  منتقلی کے عمل میں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا  کہ  کام کے مستقبل 21  ویں صدی کی ہنر مندی،  آب وہوا  میں تبدیلی، طرز زندگی کو پائیدار  بنانا اور امن سازی  اور مصالحت  سے متعلق  پینل کے اہم مذاکرات بھی  آئی آئی ٹی گوہاٹی میں منعقد ہوں گے۔

ریاست کے مختلف حصوں میں ہونے والی  وائی  - 20  کی  بیداری سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کی وزارت میں این ای زون کے ڈائریکٹر جنرل  جناب  بی نارائنن نے بتایا  کہ  پی آئی بی گوہاٹی  نے، آسام حکومت کے  تعلیم کے  محکمے کے اشتراک سے  رپورٹنگ،  دستاویزی اور موبائل فوٹو گرافی کے بارے میں پورے آسام کے تقریبا  50  طلباء کو تربیت دی۔ طلباء کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے جناب  نارائنن نے بتایا  کہ ان 50  طلباء میں سے 9  طلباء  کو  پی آئی بی کی جانب سے ان کی بہترین اور غیر معمولی کارکردگی کے لئے  شامل کیا گیا ہے تاکہ ان کی عزت  افزائی کی جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ  آسام کے وزیراعلیٰ جناب ہیمنت  بسوا سرما  بھی  آسام  کے طلباء  اور ماہرین تعلیم  کے  تحقیقی مقالے پیش کریں گے ۔ اس کے علاوہ آئی  آئی  ٹی گوہاٹی   میں تکنیکی اجلاس اور مذاکرات کا اہتمام کیا جائے گا۔  ریٹائر جنرل وی کے  سنگھ  ،جناب جی پی سنگھ اور  تیجسوری سوریہ سمیت  تمام ممتاز مقررین  بھی اس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ  برہم پتر سینڈبار جزیرے میں وائی – 20  وفود کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہوگا۔

2012 میں شروع کیا گیا وائی – 20، جی -20  سمت کا ایک یوتھ ورژن ہے، اور یہ   نوجوان لوگوں کے لئے  واحد سرکاری طور پر  تسلیم کیا گیا   پلیٹ فارم ہے،  تاکہ  جی – 20  کے ساتھ  ربط رکھا جاسکے۔ نوجوان لیڈروں کے لئے ایک سب سے  بااثر  بین الاقوامی سفارتی فورم ہے اور یہ  جی – 20 کی نگرانی میں  8  میں سے ایک  سرکاری  گروپ ہے۔

سترہ میٹنگوں میں سے  یہ پہلی میٹنگ ہے، جو اگست  میں یوتھ  20  سمت  کے  اختتام کے بعد  ملک بھر میں منعقد ہوگی۔

ٹوئیٹس کے لنک:

https://twitter.com/PIB_Guwahati/status/1622494410767499266?t=1it4p8uCyFz3VZkcU1xh-Q&s=08

https://twitter.com/PIB_Guwahati/status/1622498321171644417?t=jm57XlB6Koz9jtCa_D7QTA&s=08

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ ق ر

U-1292



(Release ID: 1896884) Visitor Counter : 133