بجلی کی وزارت

ہندوستان کی زیر صدارت جی-20 کے زیر اہتمام بنگلورو میں "صاف توانائی کی منتقلی"  کےحصول کے   مقصد سے سی سی یو ایس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بین الاقوامی سیمینار  کا انعقاد

Posted On: 05 FEB 2023 5:28PM by PIB Delhi
  1. جناب آر کے سنگھ نے ’کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اینڈ سٹوریج‘ (سی سی یو ایس) پر بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کیا۔
  2. بنگلورو میں ہندوستان کی زیر صدارت  جی 20 کے زیراہتمام سیمینار منعقد ہو رہا ہے۔
  3. سیمینار "صاف توانائی کی منتقلی" کے حصول اور بعد ازاں نیٹ زیرو کی طرف بڑھنے کے لیے سی سی یو ایس  کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر مرکوز ہے۔
  4. اس تقریب میں مختلف ممالک کے صنعت کار، پالیسی ساز، سائنسدان اور ماہرین تعلیم شرکت کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EDGI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Q1VR.jpg

این ٹی پی سی  کے سی ایم ڈی جناب گردیپ سنگھ مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کو مدھیہ پردیش میں واقع این ٹی پی سی وندھیاچل میں قائم میتھانول پلانٹ کے 10 ٹی پی ڈی سی او 2 کے 3 ڈی  ورکنگ ماڈل کے بارے میں بتاتے ہوئے ۔

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 'کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اینڈ سٹوریج' (سی سی یو ایس) پر بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کیا۔ یہ سیمینار ہندوستان کی زیر صدارت جی20 کے زیراہتمام بنگلورو میں منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کا اہتمام این ٹی پی سی  نے کیا  ہے۔

این ٹی پی سی کے  سی ایم ڈی جناب گردیپ سنگھ نے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کو مدھیہ پردیش میں واقع این ٹی پی سی وندھیاچل میں قائم میتھانول پلانٹ کے 10 ٹی پی ڈی سی او 2 کے 3 ڈی  ورکنگ ماڈل کے بارے میں آگاہ کیا۔

جناب آر کے سنگھ نے نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سارسوت کے ساتھ این ٹی پی سی کےسی او 2 سے جین-4  ایتھنول، یوریا اور کاربونیٹیڈ ایگریگیٹ جیسی  مختلف سی سی یو ایس  اقدامات میں  گہری دلچسپی  کا اظہار کیا ۔

سیمینار "صاف توانائی کی منتقلی" کے حصول اور بعد ازاں نیٹ زیرو کی طرف بڑھنے کے لیے سی سی یو ایس  کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس سیمینار میں مختلف ممالک کی صنعت کاروں، پالیسی سازوں، سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر (پروجیکٹ)، جناب اجول کانتی بھٹاچاریہ، نیترا  کے سی جی ایم جناب شوشانت ، سی جی ایم (سی سی)  جناب ہرجیت سنگھ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

1232



(Release ID: 1896516) Visitor Counter : 140