صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

سنت گرو روی داس کے یوم پیدائش کی ما قبل شام صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 04 FEB 2023 7:14PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے سنت گرو روی داس کے یوم پیدائش کی ماقبل شام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ، ‘‘گرو روی داس جی کے یوم پیدائش کےمبارک موقع پر میں اہل وطن کو مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں۔

سنت گرو روی داس  عظیم  سماجی مصلح اور امن،  محبت اور بھائی چارے کے پیامبر تھے۔ انھوں نے ذات برادری اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کو  ختم کرنے کے لئے انتھک محنت کی انھوں نے  پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبودکے لئے  کام کئے۔سماج کے مختلف مسائل پر انھوں نے کئی  تخلیقات بھی رقم کیں۔

ان کی زندگی ایثار و قربانی کی ایک منفرد مثال ہے وہ انسانیت کی خدمت کو  ہی خدا کی عبادت سمجھتے تھے۔

آئیے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اور عوام کی فلاح و بہبود کے مجموعی مقصد کے ساتھ آگے قدم بڑھائیں۔’’

صدر جمہوریہ کا پیغام  دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں-

******

ش ح۔ ن ر

U NO:1221



(Release ID: 1896422) Visitor Counter : 144