بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی، کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اور اسٹوریج کے موضوع پر جی 20 انٹرنیشنل سیمینار کی میزبانی کرے گا
Posted On:
04 FEB 2023 11:53AM by PIB Delhi
1۔ سیمینار ’’کلین انرجی ٹرانزیشن‘‘ کے حصول اور بعد ازاں نیٹ زیرو کی طرف بڑھنے کے لیے سی سی یو ایس کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
2۔ تقریب میں مختلف ممالک کے صنعت کاروں، پالیسی سازوں، سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کی شرکت کا امکان ہے۔
ہندوستان نے یکم دسمبر 2022 سے، ایک سال کی مدت کے لیے، جی20 کی صدارت سنبھالی ہے۔ اس کی صدارت میں، پہلی انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) کی میٹنگ، 5 فروری سے 7 فروری 2023 تک منعقد ہونے والی ہے۔
این ٹی پی سی،حکومت ہند کی بجلی کی وزارت جانب سے، بھارت کی سب سے بڑی بجلی کی مربوط سہولت ہے۔ یہ 5 فروری 2023 کو تاج ویسٹنڈ، بنگلورو میں، کاربن کیپچر، یوٹیلائزیشن اور اسٹوریج(سی سی یو ایس) پر ایک بین الاقوامی سیمینار کی شکل میں ایک ضمنی تقریب کی میزبانی کرے گی۔ اس سیمینار میں مختلف ممالک کی صنعتوں، پالیسی سازوں، سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کی شرکت کا امکان ہے۔
سیمینار’’کلین انرجی ٹرانزیشن‘‘ کے حصول اور بعد ازاں نیٹ زیرو کی طرف بڑھنے کے لیے سی سی یو ایس کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
*****
U.No.1208
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1896299)
Visitor Counter : 196