بھارتی چناؤ کمیشن

آئندہ انتخابات کے لئے ووٹروں کو متوجہ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کے نغمے ‘میں بھارت ہوں’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے


ہندی اور کثیر لسانی فارمیٹ میں اس نغمے کے لانچ ہونے کے بعد سے ایک ہفتے کے اندر 3.5 لاکھ سے زیادہ خیالات اور 5.6 لاکھ  تاثرات سامنے آ چکے ہیں

سی ای سی کا کہنا ہے کہ یہ نغمہ ہر اُس ووٹر کے لئے  وقف ہے جو اپنے قومی فرض کا ادراک کرتے ہوئے ووٹ ڈالتا ہے

Posted On: 03 FEB 2023 5:26PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا اس سال نو اسمبلی انتخابات اور اگلے سال کے اوائل میں لوک سبھا انتخابات کے لیے تیاری میں اس ارادے کے ساتھ مصروف ہے کہ جدید مواصلاتی حکمت عملیوں کے ذریعے ووٹروں کی شرح کو آگے بڑھانا ہے۔ایک پہل کے طور پر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سبھاش گھئی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ایک نغمہ تیار کیا- 'میں بھارت ہوں، ہم بھارت کے مت داتا ہیں'۔ اس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کو پیش کیا گیا اور ووٹروں سے اپنا ووٹ ڈالنے اور اپنا آئینی فرض پورا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔یہ نغمہ جو 25 جنوری 2023 کو 13 ویں قومی ووٹر ڈے کے موقع پر ہندوستان کی عزت مآب صدر کی موجودگی میں پردے پر دکھایا گیا۔ اس نے مشہور شخصیات اور متاثر کن افراد کے ذریعے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔لانچ ہونے کے بعد سے ایک ہفتے کے اندر نغمے کے ہندی اور کثیر لسانی فارمیٹ کو پہلے ہی فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر اور یوٹیوب جیسے چار بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر 3.5 لاکھ سے زیادہ خیالات اور 5.6 لاکھ تاثرات سامنے آ چکے ہیں۔

یہ نغمہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے 'سسٹمیٹک ووٹر ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن (ووٹروں کی منظم بیداری اور انتخابی شراکت) پروگرام کے ایسے ہی اقدامات میں سے ایک ہے جو ووٹر کی بیداری کا پروگرام ہے جس میں ہمہ جہتی کی حکمت عملیوں اور تمام زمروں کے ووٹروں کیشرکت کو بڑھانے کے لیےالیکشن کمیشن آف انڈیا  کے اس نعرے کے تحت کہ 'کسی  ووٹر کو محروم نہیں رہنے دیا جائے گا' ایکشن پلان پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔اس نغمے کا مقصد نہ صرف ووٹروں کو ان کے حقوق اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری کے بارے میں آگاہ کرنا ہے بلکہ انہیں انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس نغمے کو حتمی شکل دی گئی ٹیم کی شری سبھاش گھئی کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار اور الیکشن کمیش کے جناب انوپ چندر پانڈے اور جناب ارون گوئل نے شرکت کی۔ نغمے پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ نغمہ ہر اس ووٹر کے لیے وقف ہے جو اپنے قومی فرض کا ادراک کرتا ہے اور تمام مشکلات کو پار کرتے ہوئے اپنا ووٹ ڈالتا ہے۔ یہ گانا نئے ووٹروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ مستقبل کے ووٹروں اور نوجوان ووٹروں کو پرجوش کرتا ہے۔ ضعیف العمر ووٹروں، سروس ووٹروں، پی ڈبلیو ڈی ووٹروں کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ان خواتین ووٹروں کی بھی خوشی کا مظہر ہے جنہوں نے جمہوریت پر یقین ظاہر کیا ہے اور 2019 کے انتخابات میں مرد ووٹروں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور الیکشن کمیشن آف انڈیا اور خود اپنے لیےایک نیا ہدف طے کیا تھا۔ ہندوستان کے تنوع اور آبادی کی ترکیبات کا جشن مناتے ہوئے اس نغمے نے 2023 کے ووٹروں کے قومی دن کے مرکزی خیال ‘‘ووٹنگ جیسا کچھ نہیں، میں یقینی طور پر ووٹ دیتا ہوں’’ میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔

نغموں کی کچھ نمایاں خصوصیات:

  • نغمے کے متاثر کن اور ترغیب دینے والے بول افسانوی کردار کے حامل فلم ساز، سبھاش گھئی نے لکھے اور مرتب کیے ہیں۔ اس میں انہیںWhistling Woods International School of Music, Mumbai  کا تعاون حاصل رہا۔
  • یہ نغمہ زیادہ سے زیادہ جغرافیائی رقبے کا احاطہ کرتے ہوئے ہندی اور 12 علاقائی زبانوں بنگالی، مراٹھی، گجراتی، پنجابی، تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، آسامی، اوڈیا، کشمیری،سنتھالی  میں گایا جاتا ہے۔ ۔
  • نغمے میں 'میں بھارت ہوں' کا کورس سب میںیکساں ہے۔
  • ہندی ورژن میں مشہور گلوکاروں میں سکھویندر سنگھ، کویتا کرشنا مورتی، سونو نگم، ہری ہرن، الکا یاگنک، جاوید علی، کے ایس چتھرا، کوشیکی چکرورتی، استاد رشید خان شامل ہیں۔
  • علاقائی ورژن کے لیے مشہور گلوکاروں میں کوشیکی چکرورتی، ویشالی سمنت، بھومی ترویدی، میکا سنگھ، کے ایس چترا، منو، وجے پرکاش، وجے یسوڈاس، پاپون، دپتی ریکھا پادھی، مہمیت سید، پنکج جل شامل ہیں۔
  • نغمہ مختلف ورژن، ہندی ورژن، کثیر لسانی ورژن، انسٹرومینٹل ورژن، پیانو ورژن، بین الاقوامی ساؤنڈ ٹریک، اور رنگ ٹون ورژن میں جاری کیا گیا ہے۔
  • نغمے میں خواتین ووٹروں، نوجوان ووٹروں، ضعیف العمر ووٹروں، پی ڈبلیو ڈی ووٹرز پر مشتمل متنوع ووٹر گروپ کو دکھایا گیا ہے جو ہمہ جہت اور قابل رسائی انتخابات کو نمایاں کرتے ہیں۔
  • یہ نغمہ ملک کے علاقائی تنوع، ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور جغرافیائی پہلوؤں کو محوری طور پر ذہن میں رکھتے ہوئے اور ووٹر کی طاقت کی نمائندگی کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
  • ای سی آئی آئیکنز پنکج ترپاٹھی کے ساتھ انیل کپور، سدھارتھ ملہوترا، آر مادھاون، سبودھ بھاوے، پروسینجیت چٹرجی، موہن لال، کپل بورا، سوریا، گپی گریوال، شوبمن گل، ہرشل پٹیل، ایشان کشن، ہاردیک پنڈیا، ہاردک پٹیل جیسی مشہور شخصیات کے ساتھ۔ یوزویندرا چہل، سوریہ کماریادو، شریاس ائیر بھی گانے کی ویڈیو میں 'ایک ووٹ کی قدر' پر زور دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
  • تجربہ کار ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف سبھاش گھئی، گلوکار جیسے۔ سونو نگم، استاد رشید خان، کے ایس چتھرا، دیپتی ریکھا پادھی، ویشالی سمنت، مہمیت سید، پاپون، ابھیشیک بونتھو، اور ای سی آئی آئیکن پنکج ترپاٹھی نے نئی دہلی میں 13ویں قومی ووٹرز ڈے کی تقریب میںشرکت کی تھی۔
  • نغمے کے بول اس یقین سے متاثر ہوتے ہیں کہ ہر ہندوستانی ہندوستان سے محبت کرتا ہے۔ ان کی روح، دل، دماغ اور جسم ہندوستان کے بارے میں فخر کے ساتھ بولتے ہیں۔ ہر ہندوستانییہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے کہ 'میں ہندوستان ہوں'  کیونکہ وہ اپنے ملک کی حکومت اور تعمیر کے لیے بہترین ایگزیکٹوز کو منتخب کرنے کے لیے انفرادی ووٹ کی طاقت کو جانتے ہیں۔ یہ نغمہ ہر ووٹر کو جدید ہندوستان کے بہترین معماروں میں سے ایک بننے کی خواہش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنی حیثیت، طبقے، مذہب، ذات، مقام، زبان اور صنف سے قطع نظر اپنے فرض کے ساتھ ساتھ اپنی قوم کے لیے ووٹ دینے کے حق کو بھی سمجھتے ہیں۔ اسی لیے وہ ایک ساتھ گانے میں فخر محسوس کرتے ہیں جیسا کہ اس نغمے میں کہا گیا ہے کہ -’’میں بھارت ہوں- بھارت ہے مجھ میں، ہم بھارت کے مت داتا ہیں- مت دان دینے جائیں گے بھارت کے لیے...‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VO99.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IT1M.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MTH7.jpg

****

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 1896180) Visitor Counter : 133