نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نوجوانوں کے امور کا محکمہ 6 سے 8 فروری تک گوہاٹی میں یوتھ 20 سمٹ کے افتتاحی اجلاس کا انعقاد کرے گا


وائی20 کے تحت ایک بہتر کل کے تصورات پر ملک کے نوجوانوں سے مشورہ کرنے کے لیے ہندوستان بھر میں مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا: سکریٹری، امور نوجوانان

Posted On: 03 FEB 2023 4:03PM by PIB Delhi

جی 20 صدارت کے فریم ورک کے تحت یوتھ 20 سمٹ 2023 کے انعقاد کی ذمہ داری محکمہ امور نوجوانان کو سونپی گئی ہے۔ اس کی روشنی میں، محکمہ امور نوجوانان 6 سے 8 فروری 2023 تک گوہاٹی، آسام میں یوتھ 20 کے افتتاحی اجلاس کا انعقاد کر رہا ہے۔ 08 فروری 2023 کو اختتامی تقریب منعقد ہوگی جس میں مرکزی کابینہ کے وزیر برائے امور نوجوانان اور کھیل کے ذریعہ وائٹ پیپر کا اجرا کیا جائے گا۔

ہندوستان نے 1 دسمبر 2022 کو جی 20 کی صدارت 1 سال کی مدت کے لیے یعنی 30 نومبر 2023 تک سنبھالی ہے۔ اس کی صدارت کے لیے ہندوستان کا موضوع اس کے تہذیبی قدر کے نظام ’واسودیوکٹمبکم‘ میں مضمر ہے۔ لہذا ہمارا تھیم – ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ ہے۔

یوتھ 20 جی 20 کے باضابطہ انگیجمنٹ گروپس میں سے ایک ہے۔ یوتھ 20 (وائی20) انگیجمنٹ گروپ پورے ہندوستان میں بات چیت کا انعقاد کرے گا، تاکہ ملک کے نوجوانوں سے ایک بہتر کل کے خیالات پر مشورہ کیا جا سکے اور عمل کے لیے ایک ایجنڈا تیار کیا جا سکے۔ وائی20 نوجوانوں کو جی20 کی ترجیحات پر اپنے نقطہ نظر اور خیالات کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

آج نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے نوجوانوں کے امور کی سکریٹری، محترمہ میتا راجیو لوچن نے کہا کہ ہندوستان بھر میں بات چیت کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ ملک کے نوجوانوں سے ایک بہتر کل کے خیالات پر مشاورت کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وائی 20 ملک بھر کے نوجوانوں کو جی20 گروپ کے ممالک کی ترجیحات پر اپنے نقطہ نظر اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی امید رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے کم عمر آبادی میں سے ایک ہے اور ملک کے نوجوان توانائی اور اختراع سے بھرے ہوئے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کے امور کے محکمے کو ایک فورم فراہم کیا جائے، تاکہ اس توانائی کو تعمیری خیالات میں ظاہر کیا جا سکے۔

یوتھ 20 سمٹ-2023 کے تحت، آنے والے 8 مہینوں کے لیے، حتمی یوتھ 20 سمٹ تک کی دوڑ میں ریاستوں اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، شہری بلدیاتی اداروں اور پیشہ ورانہ انجمنوں میں مختلف مباحثوں کے ساتھ ساتھ پانچ وائی20 موضوعات پر مشاورت کی جائے گی۔ سرگرمیوں کی توجہ گڈ گورننس اور جمہوریت کے لیے نوجوانوں کے مشترکہ وژن کی تعمیر اور مہارت کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر مرکوز ہوگی۔

پانچ وائی20 تھیمز درج ذیل ہیں:

  • کام کا مستقبل: صنعت 4.0، اختراع، اور 21ویں صدی کی مہارتیں
  • موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی: پائیداری کو زندگی کا ایک طریقہ بنانا
  • امن کی تعمیر اور مفاہمت: بغیر جنگ کے دور کا آغاز
  • مشترکہ مستقبل: جمہوریت اور حکمرانی میں نوجوان
  • صحت، بہبود اور کھیل: نوجوانوں کے لیے ایجنڈا

آئی آئی ٹی گوہاٹی فرنٹیئر ٹیکنالوجیز جیسے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے ایک بڑا تحقیقی مرکز ہے۔ ان میں سے کچھ ٹیکنالوجیز صنعت میں منتقلی کے مراحل میں ہیں۔ کام کے مستقبل، اکیسویں صدی کی مہارتوں، موسمیاتی تبدیلیوں، پائیداری کو زندگی کا ایک طریقہ بنانے اور قیام امن اور مفاہمت پر کلیدی پینل مباحثہ 7 فروری کو آئی آئی ٹی گوہاٹی میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ لنکس:

https://www.pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=1889239

مکمل تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

مکمل تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1172



(Release ID: 1896100) Visitor Counter : 167