امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

او ایم ایس ایس (ڈی )کے تحت      22 ریاستوں میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعہ ای نیلامی کے پہلے دن 8.88 ایل ایم ٹی  گیہوں فروخت ہوئی


پہلی ای نیلامی میں 1100 سے زیادہ بولی دہندگان نے حصہ لیا

Posted On: 02 FEB 2023 10:26AM by PIB Delhi

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے یکم فروری 2023 کو پہلی ای نیلامی میں اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) کے تحت مختلف راستوں کے ذریعے سنٹرل پول اسٹاک سے گندم کی ای نیلامی کے لیے مختص 25 ایل ایم ٹی  گندم کے اسٹاک میں سے 22.0 یل ایم ٹی کی پیشکش کی۔ پہلی ای نیلامی میں حصہ لینے کے لیے 1100 بولی دہندگان آگے آئے۔ ای  نیلامی کے پہلے دن 22 ریاستوں میں 8.88 یل ایم ٹی  کی مقدار فروخت ہوئی۔

راجستھان میں، نیلامی بولی 02.02.2023 کو منعقد کی جائے گی۔

ای نیلامی کے ذریعے گندم کی مزید فروخت   مارچ 2023 کے دوسرے ہفتے تک ہر بدھ کو ملک بھر میں جاری رہے گی۔

حکومت ہند نے 3 ایل ایم ٹی گندم ، سرکاری خدمات کی کمپنیاں/امداد باہمی کی انجمنیں/فیڈریشنز جیسے کیندریہ بھنڈار، این سی سی ایف اور نافیڈ  کے حق میں گندم کو آٹے میں تبدیل کرنے کے لیے 2350 روپئے فی کوئنٹل کی رعایتی شرح پر ای نیلامی کے بغیر فروخت کے لیے محفوظ کر رکھی ہے اور اسے 29.50  روپئے فی کلوگرام کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت پر عوام کو پیش کیا جاتا ہے ۔ این سی سی ایف کو 07 ریاستوں میں مذکورہ اسکیم کے تحت 50000 ایم ٹی گندم کا ذخیرہ اٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ پورے ملک میں آٹے کی قیمت کو کم کرنے کے لیے اس اسکیم کے تحت 1 ایل ایم ٹی گندم نافیڈ کو اور 1 ایل ایم ٹی گندم کیندریہ بھنڈار کو دی گئی ہے۔

او ایم ایس سی (ڈی )  اسکیم کے ذریعے 30 ایل ایم ٹی گندم کو دو ماہ کے اندر متعدد چینلز کے ذریعے مارکیٹ میں اتارنے سے گندم اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر فوری اثر پڑے گا اور اس سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی  اور عام آدمی  کو بہت کچھ راحت میسر آئے گی۔

ملک میں گندم اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں  کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے، وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی سربراہی میں وزراء کے گروپ نے کچھ سفارشات پیش کی ہیں جن پر خوراک اور تقسیم عامہ کے محکمہ  کی طرف سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

************

ش ح۔س ب  ۔ م  ص

 (U: 1110)



(Release ID: 1895643) Visitor Counter : 127