وزارت خزانہ
ریلوے کے لیے 2.40 لاکھ کروڑ روپے کے تخمینہ جاتی اخراجات کا اب تک کا سب سے زیادہ سرمایہ
100 اہم ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر پروجیکٹس کی نشاندہی کی گئی
بنیادی ڈھانچے کی ہم آہنگ ماسٹر لسٹ کا ماہر کمیٹی کے ذریعہ جائزہ لیا جائے گا
Posted On:
01 FEB 2023 1:19PM by PIB Delhi
بنیادی ڈھانچے اور پیداواری صلاحیت میں سرمایہ کاری کا ترقی اور روزگار پر بہت بڑا اثر پڑتا ہے۔ وبائی مرض کے مختصر دور کے بعد، نجی سرمایہ کاری دوبارہ بڑھ رہی ہے۔ اس کا تذکرہ آج یہاں پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے پیش کردہ مرکزی بجٹ تقریر 24-2023میں کیا گیا۔
ریلوے
وزیر خزانہ نے کہا کہ ریلوے کے لیے 2.40 لاکھ کروڑ روپے کے تخمینہ جاتی اخراجات کا سرمایہ فراہم کیا گیا ہے۔ یہ اب تک کا سب سے زیادہ خرچ 14-2013میں کیے گئے اخراجات کا تقریباً 9 گنا ہے۔
لاجسٹک اور علاقائی رابطہ
بندرگاہوں، کوئلہ، اسٹیل، کھاد، اور غذائی اجناس کے شعبوں کے لیے آخری اور پہلے میل کے رابطے کے لیے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے ایک سو اہم منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہیں 75,000₹ کروڑ بشمول 15,000₹ کروڑ نجی ذرائع سے،کی سرمایہ کاری کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جائے گا، وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ علاقائی فضائی رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے پچاس اضافی ہوائی اڈے، ہیلی پورٹ، واٹر ایروڈروم اور ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈز کا احیا کیا جائے گا۔
انفرااسٹرکچر کی ہم آہنگ ماسٹر لسٹ
محترمہ سیتا رمن نے یہ بھی بتایا کہ ایک ماہر کمیٹی انفراسٹرکچر کی ہم آہنگی والی ماسٹر لسٹ کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی امرت کال کے لیے موزوں درجہ بندی اور فنانسنگ فریم ورک کی سفارش کرے گی۔
********
ش ح ۔ ا ک ۔ع ر
U. No.1079
(Release ID: 1895373)
Visitor Counter : 201