وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ایس سی او فلم فیسٹول میں منعقدہ ماسٹر کلاس میں ہندوستان اینی میشن کی تاریخ اور مستقبل کی عکاسی


ہندوستانی اینی میشن انڈسٹری تخلیقی قیادت پیدا کرنے کی صلاحیت اور امکانات رکھتی ہے۔کریت کھورانہ

Posted On: 30 JAN 2023 3:48PM by PIB Delhi

ممبئی میں ایس سی او فلم فیسٹول کے چوتھے روز قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز کریت کھورانہ نے ’’ہندوستانی اینی میشن ۔ تاریخ اور مستقبل‘‘پر ایک ماسٹر کلاس کا اہتمام کیا ۔ کریت کھورانہ نے حاضرین کو ہندوستان میں اینی میشن فلم سازی کے فروغ کے سفر سے روشناس کرایا۔ کریت نے ہندوستان میں اینی میشن فلم سازی کے تصور میں کلیر ویکس کے اہم رول پر روشنی ڈالی اور کس طرح ان کے سرپرست رام موہن کو ہندوسان کی اینی میشن صنعت کا بانی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

ہندوستانی اینی میشن کا سفر 1955 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب حکومت ہند نے ممبئی میں فلم ڈویژن کمپلکس میں کارٹون فلم یونٹ قائم کی تھی آنے والی دہائیوں میں رام موہن نے متعدد انعام یافتہ فلمیں بنائیں جن میں بنین ڈیر شامل ہے۔ جو پہلی اینی میشن ٹیلی فلم تھی۔ اس دور میں بھیم سین اور وی جی سامنت بھی ممتاز فلم ساز تھے۔

ہندوستانی اینی میشن صنعت نے 1992 میں ایک بڑی پیش رفت کی جب کارٹون کیرکٹر مینا اور اس کا طوطا مٹھو وجود میں آئے یہ کام یونیسیف کے تحت کیا گیا تھا اور اس کا مقصد پیدائش سے پہلے ہی بچیوں کو مار دینے کے مکروہ رواج کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ مینا کے کردار سے تحریک حاصل کرکے  افریقی تناظر میں ثنا کا کردار سامنے آیا۔ اس دور کی ایک تاریخی اینی میشن فلم تھی رامائن۔ یہ فلم جاپان کی مدد سے تیار کی گئی تھی۔ ان دونوں فلموں میں رام موہن نے زبردست کام کیا تھا۔ آنے والی دہائیوں میں ہندوستانی اینی میشن فلم سازی کی صنعت ترقی کرتی چلی گئی اور ’’ارجن‘‘، گوپی گوئیّا اور بگا بجیّا جیسی معقول فلمیں سامنے آئیں ۔

کریت کھورانہ نے واضح کیا کہ کس طرح دو جدید میں وی ایف ایکس کس طرح اینی میشن صنعت کا نیا اوتار بن کر ابھرا ہے۔ انھوں نے ہندوستانی فلم سازوں مثلا اپمانیو بھٹاچاریہ کی مثال دی جو اسی بنیاد پر ڈبلیو اے ڈی اے جیسی فلمیں تیار کررہے ہیں۔

آزمائشوں کا ذکر کرتے ہوئے کھورانہ نے کہا کہ فلم سازوں کو کئی بار اپنی فلمیں پیش کرنے کے لئے صحیح پلیٹ فارم نہیں ملتا۔ لائیو ایکشن فلموں کے مقابلے ان کی کارکردگی کو عموما اتنی اہمیت نہیں دی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں اینی میشن فیسٹول کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔ تاکہ ہندوستانی اینی میشن فلم سازی کی صنعت ترقی کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کو جاپان کی اینی میشن صنعت سے ترغیب لینی چاہئے جو ساری دنیا میں مشہور ہے۔ کھورانہ کو اس بات کی پوری امید ہے کہ یہ صنعت موجودہ 1.3 بلین ؟ڈالر سے بڑھ کر 2030 تک 40 بلین ڈالر کی صنعت بننے کی صلاھیت رکھتی ہے جس سے 20 لاکھ لوگوں کو روزگار مل سکتا ہے۔

****

U.No:997

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1894798) Visitor Counter : 149