وزارت اطلاعات ونشریات

ایس سی او فلم فیسٹول میں ریچنگ آؤٹ ۔ انڈیا اینڈ ایس سی او پر راؤنڈ ٹیبل کا انعقاد


ایس سی او ر رکن ممالک نے ہندوستان کے ساتھ ٹیلنٹ کے تبادلے اور مشترکہ پروڈکشن سمجھوتوں پر کام کرنے پر زور دیا

Posted On: 29 JAN 2023 12:36PM by PIB Delhi

ممبئی میں شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹول کے دوران ایک راؤنڈ ٹیبل ’’ریچنگ آؤٹ۔ انڈیا اینڈ ایس سی او‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ اس سیشن کا مقصد اطلاعات ونشریات کی وزارت ہندوستانی صنعتوں کے نمائندوں، فلم سازوں اور فلم فیسٹول کی جمہوری ارکان کے  تال میل سے ہندوستان اور ایس سی او ممالک کے مابین اشتراک کے راستے تلاش رکنا ہے۔ اطلاعات ونشریات کی وزارت ، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور فلم فیلیٹیشن آفس، انویسٹ انڈیا کے زیر اہتمام اس اجلاس کی صدارت اطلاعات ونشریات کی وزارت میں ایڈینشل سکریٹری نیرا شیکھر نے کی اور نظامت کے  فرائض جوائنٹ سکریٹری (فلم) اور این ایف ڈی سی کے مینیجنگ ڈائرکٹر پرتھل کمار نے انجام دیئے۔

سیشن کے دوران ایس سی او رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ مشترکہ تیاری اور ٹیلنٹ کے تبادلے کے راستے تلاش کرنے پر کام کریں اور ہندوستان کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں سے مشترکہ پروجکٹوں میں فائدہ اٹھائیں۔

ہندوستان کے اس وقت روس اور چین کے ساتھ آڈیو۔ ویژول کو۔ پروڈکشن سمجھوتے موجود ہیں۔ مشترکہ طور پر فلم سازی کے امکانات رکن ممالک مثلاً تاجکستان، قزاکستان، کرغزستان کے ساتھ موجود ہیں۔ جنھیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ اور ڈائلاگ اسٹیٹ مثلا ترکی کے ساتھ بھی مشترکہ فلم سازی کے سمجھوتوں کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔ ہندوستان، نیپال اور سری لنکا کی فلم صنعتوں کے مابین اگرچہ کوئی باقاعدہ سمجھوتہ نہیں ہوا ہے لیکن ان کے بیچ قریبی تعاون موجود ہے۔ گزشتہ چھ برسوں میں ایک ہند۔ چین مشترکہ تیاری اور ایک روس کے ساتھ مشترکہ تیاری ہوئی ہے۔

ایس سی او ممالک سے متعدد فلمیں مثلا چین سے پانچ ایران سے دو، قزاقستان سے ایک ،نیپال سے ایک، روس سے دو، سری لنکا سے ایک اور ترکی کے ایک فلم کو ہندوستان میں شوٹنگ کی اجازت دی گئی ہے اور تقریبا تمام رکن ممالک میں کئی  ہندوستانی فلموں کی شوٹنگ کی گئی ہے۔ راؤنڈ ٹیبل کا خاص مقصد مجموعی ایکو سسٹم میں بہتری لانے کے لئے صلاح مقررہ حاصل کرنا حکومت ہند کی جانب سے اعلان کئے جاچکے غیر ملکی پروڈکشن اور باضابطہ مشترکہ فلم سازی کے لئے ترغیبات اور سہولتوں کو سب کے سامنے لانا تھا۔

****

U.No:957

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1894544) Visitor Counter : 109