نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کے آئی وائی جی 2022 میں کھلاڑیوں کے تجربے کو بڑھانے کے لیے خصوصی ایپ لانچ کی گئی؛ میڈل کی تعداد، اوقات، مقامات ماؤس کی ایک کلک پر دستیاب؛ ایتھلیٹ کے سوالات کو حل کرنے کے لیے چیٹ بوٹ سیٹ کا قیام
Posted On:
29 JAN 2023 4:00PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2022 کے لیے ایک خصوصی موبائل ایپلیکیشن شروع کی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ حصہ لینے والے کھلاڑیوں، کوچوں، معاون عملہ، کھلاڑیوں کے والدین اور کھیلوں میں حصہ لینے والی تمام ریاستوں کےافسران کو ایک بٹن کی کلک پر کھیلوں کے بارے میں تمام معلومات تک رسائی حاصل ہو۔ یہ پہلا موقع ہے جب کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے لیے ایک ڈیڈیکیٹڈ ایپ شروع کی گئی ہے۔
ایپ میں ایتھلیٹ کا ایک ڈیڈیکیٹڈ لاگ اِن ہے اور گیمز میں رجسٹریشن کے وقت سے ہی، گیمز تک ایتھلیٹ کی مدد کرتی ہے۔ ایپ ایتھلیٹ کو گیمز شروع ہونے سے پہلے یہ پتہ لگانے کا موقع فراہم کرتی ہے کہ آیا اس کی تصدیق شدہ دستاویزات اپ لوڈ ہو گئی ہیں۔ اس سے ایتھلیٹس کے رجسٹریشن کے عمل میں زیادہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
جیسے ہی وہ کھیلوں کے لیے رجسٹر ہوتا/ہوتی ہے اور مدھیہ پردیش میں کھیلوں کے مقامات پر پہنچتا ہے، ایتھلیٹ اپنی کھیلوں کی کٹس جاری ہونے کی صورتحال ، جس ہوٹل میں کھلاڑی کو قیام کرنا ہے، کھلاڑیوں کے لئے کھیل کے مقام سے آمدورفت کا منصوبہ نیز کھلاڑیوں کے پاس رابطہ کے لئے اہم نمبر ہوں گے جس سے وہ ایمرجنسی کے وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کھلاڑیوں کو گیمز کے دوران ان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے فوری جوابات ملیں، ایک واٹس ایپ چیٹ بوٹ بھی بنایا گیا ہے۔
کھیلوں کے شائقین کے لیے، یہ ایپ میچ کے شیڈول، تمغوں کی تعداد، کھیلوں کے مقامات کا پتہ اور فوٹو گیلری تک رسائی فراہم کرتی ہے۔
یہ ایپ اینڈرائیڈ اور ایپّل دونوں فونز کے لیے دستیاب ہے اور اسے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
ایپ ڈاؤن لوڈ لنکس:
پلے اسٹور :
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.sportsauthorityofindia.kheloindiagames
ایپ اسٹور :
https://apps.apple.com/in/app/khelo-india-games/id1665110083
واٹس ایپ چیٹ بوٹ:
https://wa.me/919667303515?text=Hi%21
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 961)
(Release ID: 1894510)
Visitor Counter : 193