امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج کرٹک کے ہُبلی میں مہمان خصوصی کے طورپر بی وی بھوما ریڈی کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی پلیٹینم جوبلی تقریبات سے خطاب کیا


کرناٹک لنگایت ایجوکیشن سوسائٹی(کے ایل ای)نے پچھلے 107برسوں سے تعلیم کے توسط سے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو روشن کیا ہے

کے ایل ای سوسائٹی اپنے قیام کے تمام مقاصد کو شامل اور محفوظ کرکے آگے بڑھی ہے اور غریب سے غریب شخص کی تعلیم اور صحت کا خیال رکھا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کو ایک   عظیم ملک بنانے کی بنیاد رکھی ہے، جس کا خواب ہمارے مجاہدین آزادی نےدیکھا تھا

میک اِن انڈیا کے تحت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کو دنیا کا پروڈکشن ہَب بنانے کے لئے متعدد اقدام کئے ہیں، جس کے نتیجے میں ہندوستان آج عالمی معیشت میں اپنے 11ویں مقام سے پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے اور 2027تک اس کے تیسرے مقام پر پہنچنے کی امید ہے

ملک کے تمام نوجوانوں کو اس ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہے کہ اگر وہ دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنوکریٹ بن رہے ہیں ،تو ہندوستان کو دنیا میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سب سے آگے لے جانے کی کوشش کریں گے

نوجوانوں کو روایتی فکر سے باہر آجانا چاہئے اور خاکے ، نئی سوچ اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے، نصیب ان کا ہی ساتھ دیتا ہے جن میں حوصلہ ہوتا

Posted On: 28 JAN 2023 5:52PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج کرناٹک کے ہُبلی میں بی وی بھوما ریڈی کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی پلیٹینم جوبلی تقریبات سے مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی ، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسوا راج بومئی، وشوا دھرم چیتنا منچ تروپتی کے سوامی شری برہم رشی گرودیو سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔

 

Description: 01.jpg

 

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ آج عظیم مجاہد آزادی لالہ لاجپت رائے کا یوم پیدائش ہے اور قوم ان کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ آج آزاد ہندوستان کے اولین فوجی سربراہ کے  کے ایم کریپّا کا بھی یوم پیدائش ہے، جنہوں نے نہ صرف ہندوستانی فوج کے لئے کئی اہداف مقرر کئے، بلکہ اپنی بہادری سے انہیں حاصل بھی کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ آزادی سے لے کر اب تک کے 75برسوں کی اس سفر میں ہندوستان نے بلا شبہ اپنی حیثیت مضبوط کی ہے اور پوری دنیا کو اپنی اہلیت دکھائی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ پچھلے 107برسوں سے کرناٹک لنگایت ایجوکیشن سوسائٹی (کے ایل ای) تعلیم کے توسط سے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو روشن کیا ہے۔

 

Description: 02.jpg

 

جناب امت شا ہ نے کہا کہ 1916 میں ایک چھوٹے سے اسکول سے شروع ہوئے کے ایل ای سوسائٹی کا سفر آج 294 اداروں تک پہنچ چکا ہے۔ جہاں تقریبا ً 13,38,000طلباء زیر تعلیم ہیں۔ 107 سال سے اس سوسائٹی کو بہت ہی جمہوری اور شفاف طریقے سے چلانا پورے ملک کے تعلیمی نظام کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایل ای سوسائٹی 4000 سے زیادہ بستروں کی صلاحیت والے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ  صحت کے شعبے میں بہت بڑا تعاون دے رہی ہے۔ اس میں 1700صحت مراکز ایسے ہیں ، جہاغریب سے غریب شخص کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کے ایل ای ٹیکنکل یونیورسٹی کی 1947 سے لے کر آج تک کی ایک روشن تاریخ رہی ہے اور اس کے کئی طلباء نے ملک اور دنیا کے لئے کئی شعبوں میں تعاون دیا ہے۔

 

Description: 03.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ قریب 25کروڑ روپے کی لاگت سے 3500 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش والے اِنڈور اسٹڈیم کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔ اس میں بیڈمنٹن اور اسکوئش کے لئےدو دو کورٹ، باسکٹ بال اور والی بال  اور ٹیبل ٹینس کے لئے ایک ایک کورٹ کی سہولت ہے۔ لڑکے اور لڑکیوں کے لئے دو الگ الگ جمنیزیم بھی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایل ای سوسائٹی کے ذریعے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے اپنے ایک طالب علم کو اولمپک میں بھیجنے کا وعدہ بہت پورا کیا جائے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کو ایک عظیم ملک بنانے کی بنیاد رکھی ہے۔جس کا خواب ہمارے مجاہدین آزادی نے دیکھا تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہندوستان 2004 سے 2014 تک عالمی  معیشت کی رینکنگ میں 11ویں مقام پر تھا، لیکن 2014 میں جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ 8برسوں کی مدت میں پانچویں مقام پر پہنچ گیا۔ یہ دنیا بھر میں ہماری تیز پیش رفت کو دکھاتا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کو 5ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا خواب دیکھا ہے، اسے حاصل کرنے کے بعد آپ جیسے ٹیکنکل یونیورسٹی کے طلباء کے لئے متعدد امکانات پیدا ہوں گے۔

 

Description: 04.jpg

 

 جناب امت شاہ نے کہا کہ آزادی سے لے کر اب تک کے 75برسوں کے اس سفر میں ہندوستان نے بلاشبہ اپنی حیثیت مضبوط کی ہے اور پوری دنیا کو اپنی صلاحیت دکھائی ہے۔ میک اِن انڈیا کے تحت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کو دنیا کا پروڈکشن ہَب بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں،جس کے نیتجے میں ہندوستان آج عالمی معیشت میں 11ویں سے پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے اور 2027 تک اس کے تیرے مقام پر پہنچنے کی امید ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ پیٹنٹ کا رجسٹریشن کسی بھی ملک کے مستقبل کو دکھاتا ہے۔ 14-2013میں پیٹنٹ رجسٹریشن کے لئے 3,000درخواستیں آتی تھیں، 22-2021 میں بڑھ کر1.5لاکھ ہوگئیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے نوجوان تحقیق کے شعبے میں کتنے آگے بڑھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 14-2013 میں 3,000 میں 211پیٹنٹ رجسٹرڈ ہوئے تھے، جو 22-2021میں بڑھ کر 24,000 سے زیادہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پردھان منتری مُدرا یوجنا کے تحت 4.3کروڑ مستفدین کو 2,66,000کروڑ روپے کا قرض دیا گیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا مشن نے ملک کے نوجوانوں کے لئے کئی امکانات وا کئے ہیں۔ کھیلو انڈیا کے ساتھ فِٹ انڈیا مشن نے نوجوانوں کے لئے کھیل کے شعبے میں آگے بڑھنے کے متعدد امکانات کھولے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اینی میشن اور گیمنگ کے سیکٹر میں بھی نئی پہل کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے سوریہ اُدیہ یوجنا کے تحت ملک کے نوجوانوں کے لئے آرٹیفیشل انٹلی جنس ، ڈرون ، سیمی کنڈکٹر ، اسپیس ، جینومکس، فارماسیوٹیکلز اور گرین انرجی جیسے سیکٹر کھولے ہیں۔ جناب شاہ نے ملک کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ روایتی سوچ اور دائرے سے باہر نکل کر نیا سوچیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوجوانوں کے لئے ہر شعبے میں وسیع امکانات کھولے ہیں۔ آج ملک میں آئی آئی ٹی کی تعداد 16 سے بڑھ کر 23، آئی آئی ایم کی تعداد 13 سے بڑھ کر 20، آئی آئی آئی ٹی  کی 9 سے بڑھ کر 25، ایمس کی تعداد 7 سے بڑھ کر 22، میڈیکل کالج کی تعداد387 سے بڑھ کر 596اور یونیورسٹیوں کی تعداد 723 سے بڑھ کر 1043 ہوگئی ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیاد ت میں حکومت ہند نے تعلیم کی بنیاد اور دائرے کو بڑھایا ہے۔ اس کے علاوہ جناب مودی نے کالجوں  کی تعداد 36,000سے بڑھا 47,000 کردی ہے۔ انہوں نے کہا شمالی کرناٹک میں نیشنل فورنسک سائنس یونیورسٹی  کا کیمپس بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں فورنسک سائنس ملک میں ایک بہت بڑا سیکٹر بننے جارہا ہے اور اس سیکٹر میں تربیت یافتہ انسانی وسائل حاصل کرنے کے لئے ہم نے نیشنل فورنسک سائنس یونیورسٹی قائم کی ہے۔ جناب مودی کے وژن سائنس کے طلباء کے لئے بہت امکانات پیدا کرے گا، کیونکہ آنے والے دنوں میں ہم 6 سال سے زیادہ کی سزا کے ملزموں میں فورنسک شواہد لازمی کرنے جارہے ہیں اور پھر کم سے کم 50,000فورنسک سائنسدانوں کی ضرورت ہوگی۔ اسی سلسلے میں آج یہاں گاندھی نگر کے نیشنل فورنسک سائنس یونیورسٹی کے 9ویں کیمپس کا افتتاح ہورہا ہے۔

مرکزی  وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ 2022 میں ہندوستان نے تقریباً 400ارب امریکی ڈالر کی ریکارڈ درآمد کی ہے۔ وزیر اعظم نے ملک میں کئی پہلیں کی ہیں۔ پہلے اسٹارٹ اَپ کے سیکٹر   میں کوئی پہل نہیں کی جاتی تھی۔ 2014 میں ملک میں صرف تین یونیکارن اسٹارٹ اَپ تھے، جبکہ آج 70000 سے زیادہ اسٹارٹ اَپ بن چکے ہیں، جن میں سے 75سے زیادہ یونیکارن اسٹارٹ اَپ ہیں۔ 30 فیصد سے زیادہ اسٹارٹ اَپ طلباء کے ذریعے بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 45فیصد اسٹارٹ اَپ ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 شہروں میں ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ ملک کے نوجوان جوش اور صلاحیت سے بھرے ہوئے ہیں اور وہ جہاں بھی ہیں انہیں اب کامیابی حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آزادی کے 75سال کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کو آزادی کا امرت مہوتسو منانے کی تجویز دی اور ہماری نوجوان نسل کو 1857 سے لے کر1947 تک 90 سال کی جدوجہد آزادی کو سمجھنے، پڑھنےا ور جاننے کا ہدف رکھا، تاکہ مجاہدین آزادی کی زندگیون سے وہ سبق حاصل کریں، انہیں اپنی زندگی میں اتاریں۔جناب شاہ نے وہاں موجود لوگوں سے آزادی کے 90 سال کے بارے میں پڑھنے پر اصرار کیااور کہا کہ ہم  لاکھوں لوگوں کی قربانی کے نتیجے میں آزاد ہندوستان میں سانس لے رہیں، ہم سب ان کے مقروض ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نےکہا کہ ملک کے لئے قربان ہونا ہر کسی کا نصیب نہیں ہوتا،لیکن ملک کے لئے زندگی جینے کا اختیار سب کو ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے سال میں ہم سب کو یہ عہد لینا چاہئے کہ ہم اپنی زندگی میں کتنے ہی کامیاب کیوں نہ ہوجائیں، لیکن ہدف ایک ہی ہونا چاہئے کہ ہمیں ایک عظیم ہندوستان بنانا ہے اور ہندوستان کو دنیا میں پہلے مقام پر لانا ہے۔ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے ٹیکنکل طلباء دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنوکریٹ بنیں، لیکن اس کے ساتھ ہی وہ ہدف رکھیں کہ ہندوستان ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرفہرست رہیں۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 945)


(Release ID: 1894420) Visitor Counter : 186