پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت 30 جنوری کو "منتھن: نئے راستوں کا خاکہ "  کے عنوان سے  ایک روزہ  اجلاس منعقد کر رہی ہے


مختلف شراکت دار زیادہ موثر ای-گرام سوراج  2.0 ایپلی کیشن بنانے پر غور و فکر  کریں گے

Posted On: 28 JAN 2023 11:39AM by PIB Delhi

ہندوستان میں ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل منظر نامے کے ساتھ، دیہی علاقوں کو بھی حکومت کی طرف سے بہتر ای-گورننس پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس ہوئی ہے۔ اس کے پنچایتی راج کی وزارت 'زیادہ سے زیادہ گورننس - کم سے کم حکومت' کے پالیسی مقصد کے ساتھ 'اگلی نسل' کی اصلاحات کو فروغ دینے والی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لانے کے لیے، 30 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں 'منتھن: نئے راستوں کا خاکہ ' کے عنوان سے ایک روزہ اجلاس کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس کا مقصد بنیادی طور پر ای-گرام سوراج کے اپنے موجودہ ای-گورننس ایپلی کیشن میں اصلاحات کے لیے غور و فکر اور ایک روڈ میپ تیار کرنا ہے۔

یہ کانفرنس مزید موثر ای-گرام سواراج 2.0 بنانے کے لیے آگے کے راستے پر ایک عام فہم کو فروغ دینے ، رسائی کے اہم معیار پر پنچایتی راج کی وزارت کے ای-گورننس ایپلی کیشنز کے پیمانے اور دائرہ کار کو تبدیل کرنے ، مواد کی دستیابی، استعمال میں آسانی، معلومات کاتحفظ اور رازداری، مربوط خدمات کی فراہمی وغیرہ سے متعلق  جامع معلومات کا تعین کرے گی جس سے نہ صرف ایپلی کیشن میں اصلاحات کو   موثر انداز میں انجام دیا جاسکے بلکہ پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے روزمرہ کے کاموں کو بھی آسان بنایا جاسکے۔

اس تقریب میں قومی/بین الاقوامی شہرت کی  حامل تنظیموں کے صنعتی ماہرین، مختلف ریاستوں کے نمائندے/اعلیٰ حکام اور پالیسی ساز اور گورننس شعبہ میں شامل ریسورس پرسن شرکت کریں گے۔ منتھن کانفرنس کی لائیو ویب کاسٹنگ بروز  پیر، 30 جنوری 2023 کو صبح 10 بجے سےاین آئی سی کی ویب کاسٹ لنک:  https://webcast.gov.in/mopr  پر دستیاب ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

931

 


(Release ID: 1894374) Visitor Counter : 130