وزارت دفاع

کلاسیکی راگوں پر مبنی بھارتی موسیقی ’طبلِ باز گشت ‘ تقریب 2023 میں پیش کی جائے گی


بھارت کا سب سے بڑا ڈرون شو جس میں 3,500 دیسی ڈرون شامل ہیں شائقین کو مسحور کریں گے

پہلی مرتبہ ،  3ڈی اینامورفک پروجیکشن کا انعقاد کیا جائے گا

Posted On: 28 JAN 2023 3:20PM by PIB Delhi

نئی دلی، 28 جنوری، 2023 / بھارتی کلاسیکی راگوں پر مبنی بھارتی دھنیں اس سال کے ’طبلِ باز گشت ‘ تقریب کا ذائقہ ہوں گی جس میں صدر جمہوریہ اور مسلح افواج کی سپریم کمانڈر محترمہ دروپدی مرمو 29، جنوری 2023 کو نئی دلی کے قلب میں واقع تاریخی وجے چوک میں شرکت کریں گی۔ فوج،  بحریہ، فضائیہ اور ریاستی پولیس اور مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے موسیقی کے بینڈز بھارتی دنھیں بجائیں گے۔

 اس تقریب میں ، جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی موجودگی ہوگی، ملک کے سب سے بڑے ڈرون شو کو  بھی پیش کیا جائے گا جس میں ملک میں بنے 3,500 ڈرون شامل ہوں گے۔ شاندار ڈرون شو رائسینا ہلز پر شام کو آسمان کو روشن کر دے گا اور قومی شخصیات/ واقعات کو سینکرونائزیشن کے ذریعے پیش کرے گا۔ یہ اسٹارٹ اپ کے ماحولاتی کامیابی ، ملک کے نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیت کی عکاسی کرے گا اور مستقبل کی راہیں ہموار کرنے والے رجحانات کی راہ ہموار کرے گا۔ اس تقریب کا انعقاد میسرز بوٹلیبس ڈائنامکس کے ذریعے کیا جائے گا۔

پہلی مرتبہ ، نارتھ اور ساؤتھ بلاک پر 2023 کی طبلِ بازگشت کی تقریب کے دوران 33ڈی انامورفک پروجیکشن پیش کیا جائے گا۔

تقریب کا آغاز سبھی  بینڈز کے ذریعے ’اگنی ویر‘ دھن کے ساتھ ہوگا جس کے بعد الموڑہ، ، کیدار ناتھ، سنگم دور، کوین آف ست پورہ ، 'بھگیرتھی'، 'کونکن سندری' جیسی دلکش دھنیں پائپس اور ڈرمز کے بینڈ کے ذریعے پیش کی جائیں گی۔

بھارتی فضائیہ کا بینڈ ’اپراجے ارجن‘، ’چرکھا‘، ’وایو شکتی‘، ’سودیشی‘ کی دھنیں پیش کرے گا جبکہ بھارتی بحریہ کا بینڈ 'ایکلا چلو رے'، 'ہم تیار ہیں'، اور 'جے بھارتی' جیسی شادنار دھنیں بجائے گا۔

بھارتی فوج کا بینڈ 'شنکھناد'، 'شیرِ جوان'، 'بھوپال'، 'اگرنی بھارت'، 'ینگ انڈیا'، 'قدم قدم بڑھائے جا'، 'ڈرمرز کال'، اور 'اے میرے وطن کے لوگوں' کی دھنیں پیش کرے گا۔

یہ تقریب انتہائی مقبول دھن 'سارے جہاں سے اچھا' کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔

تقریب کے پرنسپل ناظم فلائٹ لیفٹیننٹ لیما پوکپم روپ چندر سنگھ ہوں گے۔ جبکہ آرمی بینڈ کی قیادت صوبیدار میجر ڈگر سنگھ کریں گے، بحریہ اور فضائیہ بینڈ کے  کمانڈر ایم انتھونی راج اور وارنٹ آفیسر اشوک کمار ہوں گے۔  ریاستی پولیس اور سی اے پی ایف بینڈ کے ناظم اسسٹنٹ سب انسپکٹر پریم سنگھ ہوں گے۔

نائب صوبیدار سنتوش کمار پانڈے کی قیادت میں بگلرز اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، اور پائس اینڈ ڈرمز کا بینڈ صوبیدار میجر بسواراج واگے کی ہدایات پر انہیں بجائے گا۔

ہر سال 29 جنوری کو وجے چوک پر منعقد ہونے والی 'طبل باز گشت ' تقریب چار روزہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کا اختتام ہو جاتا ہے۔  افواج کے پرچم اور اسٹینڈرڈ  کی یہ پریڈ قومی فخر کی ایک تقریب ہے۔

اس تقریب کا آغاز 1950 کی دہائی کے اوائل سے ہوتا ہے جب بھارتی فوج کے میجر رابرٹس نے مقامی طور پر کئی بینڈ کے ذریعے منفرد تقریب کا آغاز کیا ۔ یہ صدیوں پرانی فوجی روایت کی نشان دہی کرتا ہے، جب فوجی لڑائی بند کر کے اور اپنے ہتھیار محفوظ کر کے محاذ جنگ سے واپس لوٹتے ہیں اور طبل کی آواز پر غروب آفتاب سے پہلے اپنے کیمپوںمیں واپس پہنچ جاتے تھے۔  فوجی پرچموں اور نشانات کو اٹھا لیا جاتا تھا ۔ یہ تقریب گزرتے ہوئے وقت کی یاد تازہ کرتی ہے۔

.................

ش ح ۔ وا ۔ اع

U - 939



(Release ID: 1894314) Visitor Counter : 131