وزارت دفاع
اسٹارٹ اپ 20 انسیپشن میٹ – این آئی آئی او شوکیس
Posted On:
28 JAN 2023 3:22PM by PIB Delhi
نیول انوویشن اینڈ انڈیجنائزیشن آرگنائزیشن (این آئی آئی او) نے ہندوستان کی جی کی 20 صدارت میں اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ کی ابتدائی میٹنگ کے دوران ہندوستانی بحریہ کے افسران کے ذریعہ کی گئی طبی اختراعات کی نمائش کی۔ مختلف طبی اختراعات کو دکھایا گیا جن میں ’آڈیانٹ‘ آکسیجن ری سائیکلنگ سسٹم (او آر ایس) ، ’اسپینڈن‘ کم لاگت والے ڈیجیٹل اسٹیتھو اسکوپ اور ’نیبیرو‘ اسمارٹ پورٹیبل نیبولائزر شامل ہیں ۔
جی 20 ممالک کے مندوبین اور جی 20 شیرپا جناب امیتابھ کانت اور سی ای او نیتی آیوگ جناب پرمیشورن ایر سمیت سینئر عہدیداروں نے بحریہ کے افسران سے بات چیت کی اور ہندوستانی بحریہ کی طرف سے ’’انڈین نیوی - انو ویشن ٹووارڈ نیشن بلڈنگ‘‘کے موضوع کے تحت کئے جانے والے اختراعی کام کی تعریف کی۔
ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت منعقد ہونے والا یہ دو روزہ ایونٹ 28-29 جنوری 2023 کو حیدرآباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ اسٹارٹ اپ 20، اسٹارٹ اپس کی حمایت کرنے اور اسٹارٹ اپس، کارپوریٹس، سرمایہ کاروں، اختراعی ایجنسیوں اور ماحولیاتی نظام کے دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کو فعال کرنے کے لیے ایک عالمی بیانیہ تیار کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 937
(Release ID: 1894304)
Visitor Counter : 128