وزارت اطلاعات ونشریات
"شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول کا آغاز پریہ درشن کی فلم کے اَپتّھا کے عالمی پریمیئر کے ساتھ ہوگا"
فلم میں پریہ درشن اور لیڈ کردار ادا کرنے والی اُروشی 28 سال بعد یکجا ہوئے تھے
ایس سی او فلم فیسٹیول اگلے پانچ دنوں میں متحرک ثقافتوں، شاندار جمالیاتی احساسات اور سنیما کی شاندار کارکردگی کا مجموعہ پیش کرے گا: اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر
Posted On:
26 JAN 2023 3:06PM by PIB Delhi
شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) فلم فیسٹیول کا آغاز کل تمل فلم "اَپّتھا " کے عالمی پریمیئر کے ساتھ ہوگا۔ اس فلم کی ہدایت پدم ایوارڈ یافتہ اور نیشنل ایوارڈ پانے والے فلم ساز پریہ درشن نے کی ہے ، جب کہ جیو اسٹوڈیوز اور وائیڈ اینگل کریئیشنز اس کے شریک پروڈیوسر ہیں۔
اس فلم میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ اُروشی مرکزی کردار میں ہیں اور یہ ان کی 700 ویں فلم ہوگی اور بھارتی فلم صنعت میں ، اُن کے 51 سال پورے ہوں گے ۔ ہدایت کار پریہ درشن 1993 میں فلم مدھونم کے بعد 28 سال بعد ممتاز اداکارہ اروشی کے ساتھ دوبارہ یکجا ہوئے ہیں۔
اپتھا کے ذریعے فیسٹیول کے آغاز کے بارے میں ، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ’’ہمیں ایس سی او فلم فیسٹیول کی میزبانی پر بہت فخر ہے ، جو 23-2022 ء کے لئے ، ایس سی او کی بھارت کی صدارت کے موقع پر ہو رہا ہے ۔ اس فیسٹیول کو منعقد کرنے کا ، بھارت کا مقصد ایس سی او خطے میں فلموں کے تنوع اور فلم سازی کے مختلف انداز کو ظاہر کرنا ہے۔ ہمارا مقصد سنیما پارٹنرشپ بنانا، پروگراموں کا تبادلہ کرنا، نوجوان فلم سازی کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور اس منفرد خطے کی ثقافتوں کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنا ہے۔ ہمیں اس فیسٹیول کا آغاز جناب پریہ درشن کی فلم اپتھا کے ورلڈ پریمیئر کے ساتھ کرتے ہوئے خوشی ہے۔ یہ ہمارے پالتو جانوروں کے ساتھ محبت اور ہمارے مضبوط تعلق کی ایک دل کو چھو لینے والی کہانی ہے۔ ایس سی او فلم فیسٹیول 27 جنوری سے شروع ہونے والے اگلے پانچ دنوں کے دوران بے شمار متحرک ثقافتوں، جمالیاتی احساسات اور سنیما کی بہترین کارکردگی کی عکاسی کرنے کے لئے تیار ہے۔
فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اَپتھا کے ڈائریکٹر پریہ درشن نے کہا کہ "ہمیں فخر ہے کہ اپتھا کو اس باوقار موقع پر افتتاحی فلم کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ میں ، اس سادہ اور محبت بھری کہانی کو میرے پاس لانے کے لئے جیو اسٹوڈیو اور وائڈ اینگل کریئیشن کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ۔ اس فلم کے لئے اشتراک کرنا اور اُروشی جیسی ممتاز ادا کارہ کے ساتھ ، اُن کی 700 ویں فلم کے لئے کام کرنا میرے لئے خوشی کی بات تھی ۔ اپتھا ، اُن فلموں سے علیحدہ ہے ، جن پر میں نے پہلے کام کیا ہے اور اب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ سامعین اس پر کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
ایس سی او فلم فیسٹیول میں فلموں کی اسکریننگ اور اجلاس ممبئی میں دو مقامات پر ، پیڈر روڈ پر واقع فلم ڈویژن کمپلیکس میں 4 آڈیٹوریم اور ورلی میں نہرو پلانیٹیریم بلڈنگ میں ایک این ایف ڈی سی تھیٹر میں منعقد ہوں گے۔ ایس سی او فلم فیسٹیول میں ایس سی او ممالک کی کل 57 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ مسابقتی سیکشن میں 14 فیچر فلمیں حصہ لے رہی ہیں اور ان کی نمائش کی جائے گی اور غیر مقابلہ جاتی سیکشن میں 43 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ جیوری اور مقامی سامعین کے لئے ، ان فلموں کو انگریزی میں ڈب کیا گیا ہے یا سب ٹائٹل پیش کئے گئے ہیں ۔
مندوبین کا رجسٹریشن sco.nfdcindia.com پر آن لائن یا فیسٹیول کے مقام پر شخصی طور پر کیا جا سکتا ہے ، جس کے لئے پورے فیسٹیول کے لئے 300 روپئے اور جی ایس ٹی یا 100 روپئے یومیہ ادا کرنے ہوں گے ۔ طلباء کے لئے داخلہ مفت ہو گا اور انہیں اپنا جائز شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔
ایس سی او فلم فیسٹیول کے بارے میں :
شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول ( ایس سی او فلم فیسٹیول) کا انعقاد 27 سے 31 جنوری ، 2003 ء تک ممبئی میں ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی ساجھیداری میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کی ایک سرکاری سیکٹر کی انڈر ٹیکنگ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔ ایس سی او فلم فیسٹیول ایس سی او میں بھارت کی صدارت کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے ۔
ماخذ: این ایف ڈی سی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 878
(Release ID: 1893950)
Visitor Counter : 162