سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے مختلف بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کی عمل آوری سے متعلق موجودہ بین وزارتی معاملات کا ازالہ کرنے کے لئے گروپ آف انفراسٹرکچر کمیٹی کی دسویں میٹنگ کی صدارت کی


جناب گڈکری نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی اسکیم کی پیش رفت میں تیزی لانے کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے

Posted On: 24 JAN 2023 6:26PM by PIB Delhi

سڑکوں کی نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مختلف بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کی عمل آوری سے متعلق بین وزارتی معاملات طے کرنے کے لئے گروپ آف انفراسٹرکچر کمیٹی کی دسویں میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب گڈکری نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی اسکیم کی پیش رفت میں تیزی لانے کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل ، ریلویز، مواصلات ، الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو ، ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی اور محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو، آر ٹی اینڈ ایچ  اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ)، بجلی محکمے کے وزیر مملکت کرشن پال گوجر، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شری پدنائک اورڈیفنس اور ٹورزم کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے میٹنگ میں شرکت کی۔

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، وزارتِ دفاع، بندرگاہوں ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت، ریلوے کی وزارت، کامرس اور صنعت ، بجلی ، شہری ہوابازی کی وزارت ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے سینئر افسران کے علاوہ ریاستوں کے نمائندے میٹنگ میں شامل ہوئے۔

بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ بنیادی ڈھانچے کے جاری منصوبوں کی عمل آوری میں تیزی لائی جاسکے۔ ان میں جنگلات اور ماحولیاتی زیر التوا منظوری، کام کی اجازت / منظوری، زمین کا الائمنٹ یا منتقلی کے معاملے۔ رقوم کا اجرا، جیسے موضوعات شامل ہیں۔ دیگر جن معاملات پر بات چیت کی گئی ان میں ماحولیات جنگلات اور جنگلاتی زندگی سے متعلق پالیسی امور شامل تھے۔

متعلقہ افسران کو مذکورہ بالا معاملوں میں منظوری اور عمل آوری کو تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔ متعلقہ وزارتوں / محکموں نے زیر بحث معاملات کو دیکھنے اور ان کو جلد حل کرنے سے اتفاق کیا ، تاکہ بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا کام تیزی سے آگے بڑھے۔

*****

 

U.No:808

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1893427) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu