وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

تھیٹر کی سطح کی آپریشنل تیاری کی مشق (ٹروپیکس-23) ہندوستانی بحریہ کی سب سے بڑی جنگی مشق

Posted On: 24 JAN 2023 2:40PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کی 2023 کی بڑی بحری مشق ٹروپیکس سرِ دست بحر ہند کے علاقے میں جاری ہے۔ آپریشنل سطح کی یہ مشق ہر دو سال پر منعقد کی جاتی ہے اور اس میں نہ صرف ہندوستانی بحریہ کے تمام یونٹیں شامل ہوتی ہیں بلکہ ہندوستانی فوج، ہندوستانی فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کے سازو سامان  بھی بروئے کار لائے جاتے ہیں۔

ٹروپیکس-23 کا انعقاد  تین ماہ کیلئے جنوری سے مارچ 2023 تک کیا جا رہا ہے۔ مشق کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی بحریہ کے تمام زمینی سطح کے جنگ آزما اثاثوں بشمول ڈیسٹرائرز، فریگیٹس، کارویٹ نیز آبدوزوں اور ہوائی جہازوں کو پیچیدہ میری ٹائم آپریشنل تعیناتیوں سے گزارا جاتا ہے تاکہ بحریہ کے آپریشنز کے تصور کو درست اور بہتر بنایا جا سکے۔ اس میں آپریشنل لاجسٹکس اور دیگر سروسز کے ساتھ انٹرآپریبلٹی بھی شامل ہے۔ یہ مشق بندرگاہ اور سمندر دونوں حلقوں میں مختلف مراحل میں کی جا رہی ہے جس میں  لائیو ہتھیاروں کی فائرنگ سمیت جنگی کارروائیوں کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔

گزرتے برسوں کے ساتھ دائرہ کار اور پیچیدگی میں اضافے  کے بعد یہ مشق ہندوستانی بحریہ کے مشترکہ بیڑے کی کثیر خطرے والے ماحول میں کام کرنے کے لیے جنگی تیاری کو جانچنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ بحری مشق میں ہندوستانی فوج، ہندوستانی فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کے ساتھ آپریشنل سطح کی بات چیت کی بھی سہولت فراہم ہوتی ہے۔ اس سے پیچیدہ ماحول میں باہمی تعاون اور مشترکہ کارروائیوں کی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی۔

*****

 

U.No:790

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1893283) Visitor Counter : 169