پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
گواہاٹی میں انڈیا انرجی ویک 2023 کی رن اپ تقریب میں پٹرولیم کے مرکزی وزیر اور آسام کے وزیر اعلیٰ شرکت کریں گے
Posted On:
23 JAN 2023 5:47PM by PIB Delhi
وزراء ایک مقامی لاجسٹک اسٹارٹ اپس ، بیکوزی کے ذریعے بنائے گئے ای وی اسکوٹروں کے ایک بیڑے کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، اس اسٹارٹ اپ کو نامالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) کا تعاون حاصل ہے؛
- معززین بانس کی تین نرسریاں قائم کرنے کی خاطر این آر ایل اور آسام حکومت کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کا مشاہدہ کریں گے۔
بھارتی حکومت میں پٹرولیم اور قدرتی گیس، ہاؤسنگ و شہری امور کے مرکزی وزیر، جناب ہردیپ سنگھ پوری، آج گواہاٹی میں، آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی کی موجودگی میں، انڈیا انرجی ویک (آئی ای ڈبلیو) 2023 کی رن اپ تقریب کی صدارت کریں گے۔
گواہاٹی کے قلب میں نامالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) کے کارپوریٹ دفتر کی عمارت - این آر ایل سینٹر کے افتتاح کے ساتھ گواہاٹی کا اپنا دورہ شروع کرنے کے بعد ، پٹرولیم ہوٹل کے مرکزی وزیر آئی ای ڈبلیو پروگرام میں ہوٹل ویوانتا میں شرکت کریں گے۔ وہ ان کسانوں کے ساتھ گفتگو کریں گے جو آسام بائیو ریفائنری کو پائیدار بنیاد پر بانس سپلائی کر رہے ہیں، اور یہ اپنی نوعیت کی پہلی ریفائنری ہے جسے نومالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔
اس کے بعد، وزراء بیکوزی کے ذریعے ای وی اسکوٹروں کے ایک بیڑے کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، جو ایک ہائپر لوکل لاجسٹک اسٹارٹ اپ ہے جسے این آر ایل کے ذریعے تعاون حاصل ہے۔ اسٹارٹ اپ کا مقصد معاشی طور پر پسماندہ برادریوں کو بااختیار بنانا اور انہیں ہائپر لوکل ڈیلیوری سیکٹر میں ملازمت کے متعدد مواقع فراہم کرنا ہے۔ ایک ماحول دوست منصوبے کے طور پر، بیکوزی ماحولیاتی عوامل جیسے آب و ہوا میں تبدیلی، غیر منصوبہ بند شہر کاری اور بڑھتی ہوئی آلودگی کا مقابلہ کرنے کے لیے بجلی سے چلنے والے متبادل موٹرگاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد صرف قابل تجدید توانائی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کو کاربن کے اخراج سے پاک کرنا ہے۔
اس کے بعد، معززین این آر ایل اور حکومت آسام کے درمیان بانس کی تین نرسریوں کے قیام کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کریں گے۔ ہر نرسری پانچ ہیکٹر کے رقبے پر محیط ہوگی تاکہ بانس کے پودوں کے خلیوں کی سختی کو پورا کیا جاسکے اور اس کے پھیلاؤ کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے پودوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔ یہ تین نرسریاں آسام کے گولاگھاٹ، ناگاؤں اور سونیت پور میں قائم کی جائیں گی۔
بانس کی کاشت سے کئی سماجی فوائد حاصل ہوتے ہیں اور اس لیے اسے "گرین گولڈ" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اپنی نشوونما کے دوران، بانس ہوا سے سی او 2 جذب کرتا ہے اور او 2 کو ہوا میں چھوڑتا ہے۔ جیساکہ بانس بہت تیزی سے بڑھتا ہے، یہ کاربن سنک بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ بانس کا ایک ہیکٹر رقبہ سالانہ 17 ٹن سی او 2 کو ہوا سے جذب کر سکتا ہے۔ بانس کی تین نرسریاں ایسے پودے تیار کریں گی جو 15,000 ہیکٹر اراضی پر لگائے جاسکتے ہیں، اس طرح ایک کاربن سنک بنائے گا جو ہر سال ہوا سے 2.6 لاکھ ٹن سی او 2 کو صاف کرے گا۔
آئی ای ڈبلیو 2023 بھارت کی جی 20 صدارت کے تحت منعقد ہونے والا پہلا بڑا پروگرام ہے۔ انڈیا انرجی ویک، سی او پی 26 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے 2070 تک بھارت میں اخراج کو پوری طرح ختم کرکے صفر تک لانے کے عہد کی پیروی کرتا ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، حکومت ہند کی سرپرستی میں منعقد ہونے والا، انڈیا انرجی ویک ایک واحد ہمہ گیر بین الاقوامی توانائی پروگرام ہے جسے حکومت ہند کی اعلیٰ ترین سطح پر سپورٹ کیا جاتا ہے، جس میں تمام سرکاری سیکٹر کی تمام کمپنیاں (پی ایس یوز) کی شرکت ہوتی ہے اور باضابطہ طور پر فیڈریشن آف انڈین پٹرولیم انڈسٹری (ایف آئی پی آئی) کے ذریعے تعاون کی گئی ہے۔
.................
ش ح ۔ وا ۔ اع
U - 760
(Release ID: 1893147)
Visitor Counter : 115