عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

این سی جی جی ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ سول سروینٹس کا ایک پول بنانے پر کام کر رہا ہے


بنگلہ دیش،  مالدیپ اور ریاست اروناچل پردیش کے سرکاری ملازمین کے لیے دو ہفتے کا تربیتی پروگرام مکمل ہوا

یہ پروگرام تمام پڑوسی ملکوں کی ترقی اور خوشحالی کے وزیر اعظم کے وژن کو فروغ دیتا ہے

شمال مشرقی بھارت این سی جی جی کی توجہ کا مرکوز علاقہ ہے

Posted On: 22 JAN 2023 4:05PM by PIB Delhi

نئی دلی، 22 جنوری، 2023 / اچھی حکمرانی کا قومی مرکز (این سی جی جی)، بھارتی حکومت کا ایک اعلیٰ سطح کا خود مختار ادارہ ہے، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سب کا ساتھ،  سب کا وکاس،  سب کا وشواس اور سب کا پریاس  کے ویژن کے مطابق اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے اور ملک کے علاوہ پڑوس کے ملکوں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔  بنگلہ دیش،  مالدیپ اور ریاست اروناچل پردیش کے سول سروینٹس کے لیے دو ہفتے کی صلاحیت سازی کا پروگرام 9 جنوری سے 20 جنوری 2023 تک منعقد کیا گیا۔  پروگرام میں بنگلہ دیش کے 39 ، مالدیپ کے 26 اور اروناچل پردیش کے 22 سول سروینٹس سمیت 87 افسران نے شرکت کی۔

پہلی مرتبہ ، اروناچل پردیش کے افسران کو مسوری اور نئی دلی میں این سی جی جی میں تربیت دی گئی۔  یہ شمال مشرقی اور سرحدی ریاستوں میں انتظامیہ اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے منعقد کیا گیا ہے جس کی ہدایت وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کی تھی ۔  اگلے پانچ سالوں میں اروناچل پردیش کے 500 افسران کو تربیت دینے کے لیے 2022 میں این سی جی جی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 'پڑوسی سب سے پہلے' پالیسی کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے، این سی جی جی وزارت خارجہ کے ساتھ شراکت داری میں، بھارتی حکومت، سول سروینٹس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے اپنے پڑوسی ممالک کی مدد کر رہی ہے۔  این سی جی جی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری خدمات کی یقینی فراہمی کی خاطر اچھی حکمرانی اور شفاف انتظامیہ کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے والے صلاحیت سازی کے پروگراموں کو ڈیزائن اور نافذ کرتا ہے۔

پہلی مرتبہ، تین ممالک کے شرکاء کے درمیان تبادلہ خیال اور غور و فکر کی سہولت کی خاطر مشترکہ اجلاس منعقد کیے گئے ۔ این سی جی جی ٹیم کی طرف سے دو ہفتے کے صلاحیت سازی کے پروگرام کو سائنٹیفک طور پر تیار کیا گیا تھا اور اس میں وسیع معلومات، علم، نئے خیالات اور بہترین طرز عمل کا تبادلہ شامل تھا جو شہریوں پر اچھی حکمرانی کو فروغ دیتے ہیں۔ ہر تربیتی پروگرام کے اجلاسوں کو این سی جی جی فیکلٹی نے متعلقہ ممالک کی ضرورت اور بھارتی مشنوں کی مشاورت سے ترتیب دیا تھا۔  صلاحیت سازی کا یہ پروگرام سول سروینٹس کو اپنے متعلقہ ممالک / ریاستوں میں پالیسیوں اور ان کے نفاذ کے درمیان خلا کو پر کرنے کے لیے مخصوص کوششوں میں مدد کرے گا۔

بنگلہ دیش،  مالدیپ اور ریاست اروناچل پردیش کے سول سروینٹس کے لیے 2 ہفتوں کے اس پروگرام میں، سرکاری ملازمین نے مختلف موضوعات پر ماہرین کے ساتھ بات چیت کی۔  ای حکمرانی، بھارت کا وژن @ 2047 اور سول سروینٹس کا کردار،  غیرمرکوز میونسپل ٹھوس  کچرے کا بندوبست،  ڈیجیٹل انڈیا، اروناچل پردیش میں بجلی کے سیکٹرکے امکانات اور چیلنجز، 2030 تک ایس ڈی جیز کے لیے طریقہ کار،  بھارت میں صحت سے متعلق حکمرانی، آب و ہوا میں تبدیلی اور اس کے نباتاتی تنوع پر اثرات – پالیسیاں اور عالمی طریقہ کار ، بدعنوانی کے انسداد  کا طریقہ کار ، لائیف ، سرکلر معیشت وغیرہ دیگر اہم شعبوں میں شامل ہیں۔

اختتامی اجلاس 20 جنوری کو منعقد ہوا اور اس میں سی بی آئی کے ڈائریکٹر جناب ایس کے جیسوال نے شرکت کی۔ اپنے اختتامی خطاب میں، انہوں نے بھارت میں بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن اور کثیر الجہتی کارروائی پر زور دیا۔  انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح حکومت کی طرف سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بڑے پیمانے پر استعمال اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دینے کے ساتھ متعدد احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں، تاکہ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت،  جوابدہی اور شہریوں کی اہمیت بھارت میں آج کی حکمرانی کی شناخت بن گئی ہے۔ انہوں نے جناب بھرت لال، ڈی جی، اور ان کی ٹیم کو مالدیپ،  بنگلہ دیش اور ریاست اروناچل پردیش کے سول سروینٹس کے لیے ایسا بامعنی پروگرام مرتب کرنے کے لیے بھی مبارکباد دی۔

جس طرح حکومت کا رول اور سرکاری خدمت کی فراہمی کا مستقبل مسلسل بحال ہو رہا ہے،  اسی طرح سول سروینٹس کا رول بھی بڑھ رہا ہے۔  تمام چیلنجوں پر غور کرتے ہوئے این سی جی جی نے صلاحیت سازی کا پروگرام تیار کیا ہے جو لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مزید مدد کرتا ہے۔

اپنے خطاب میں، ڈی جی، جناب بھرت لال نے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی آموزش  کو  ایک لائحہ عمل تیار کرنے اور اس کو شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نافذ کرنے میں استعمال  کریں۔  انہوں نے مزید زور دیا کہ این سی جی جی ذریعے صلاحیت سازی کے پروگرام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 'پڑوسی سب سے پہلے' پالیسی کے مطابق ہیں اور 'واسودھائیو کٹمبکم' کے جذبے کو برقرار رکھتے ہیں۔ انہوں نے سول سروینٹس پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کریں تاکہ وہ اپنی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کر سکیں اور کوئی بھی اس سے محروم نہ رہے۔  آج کے بھارت میں، تمام پروگرام/ اسکیمیں شمولیت والی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہیں۔ حکومت کے ذریعے غریب سے غریب ترین افراد کی  ضروریات کو کسی کو محروم کیے بغیر شفاف طریقے سے پورا  کیا جا رہا ہے۔

انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی پر آخری دن اجلاس میں خصوصی ڈائریکٹر جناب پروین سنہا، اور سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر جناب انوراگ، اور سینٹرل ویجیلنس کمیشن کے سکریٹری جناب پی ڈینیئل، اور دیگر عہدیداروں نے بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرنے اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے شفافیت اور روک تھام کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔

زیادہ شدت والے صلاحیت سازی کے دو  ہفتے کے پروگرام کو کورس کے کوآرڈینیٹر (مالدیپ کے) ڈاکٹر اے پی سنگھ، (اروناچل پردیش کے ڈاکٹر بی ایس بشٹ ، (بنگلہ دیش کے) ڈاکٹر مکیش بھنڈاری اور این سی جی جی کی پوری ٹیم کی انتھک کوششوں سے منعقد کیا گیا۔

مرکز برائے اچھی حکمرانی (این سی جی جی ) کا قیام حکومت ہند کے ذریعے  2014 میں ملک میں ایک اعلیٰ سطح کے  ادارے کے طور پر کیا گیا تھا جس کو  اچھی حکمرانی ، پالیسی اصلاحات، تربیت اور بھارت کے ساتھ ساتھ دیگر ترقی پذیر ملکوں کے سول سروینٹس کی صلاحیت سازی کے لیے کام کرنا تھا۔  یہ حکومت کے ایک تھنک ٹینک کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ امور خارجہ کی وزارت کی ساجھیداری میں، این سی جی جی نے 15 ملکوں کے سول سروینٹس کو تربیت فراہم کی ہے  جن میں  بنگلہ دیش،  کینیا،  تنزانیہ،  تیونس،  سیشلز،  گیمبیا،  مالدیپ،  سری لنکا،  افغانستان،  لاؤس،  ویتنام، بھوٹان،  میانمار اور کمبوڈیا شامل ہیں۔  متن اور ترسیل کے لیے معروف  صلاحیت سازی کا  پروگرام این سی جی جی کا ایک ایسا پروگرام ہے جس کو کافی پسند کیا جاتا ہے اور یہ مختلف ملکوں کے ساتھ ساتھ بھارت کی مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سول سروینٹس کی بڑی تعداد کو اس کی ضرورت کے مطابق تربیت فراہم کرتا ہے۔

.................

ش ح ۔ وا ۔ اع

U - 730



(Release ID: 1892902) Visitor Counter : 131