جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آئی آر ای ڈی اے  نے ایم این آر ای  کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے،سال 2022-23 کےلئے سالانہ کارکردگی کا ہدف مقرر کیا

Posted On: 20 JAN 2023 12:32PM by PIB Delhi
  1. حکومت نے کارکردگی سے متعلق مختلف کلیدی پیرامیٹرز بھی مرتب کیے ہیں جیسے کہ ریٹرن آن نیٹ ورتھ، ریٹرن آن کیپٹل ایمپلائیڈ، این پی اے ٹو ٹوٹل لونز، اثاثہ جات کے کاروبار کا تناسب اور فی شیئر کمائی وغیرہ۔
  2. حکومت نے کارکردگی سے متعلق مختلف کلیدی پیرامیٹرز  بھی مرتب کئے ہیں جیسے کہ،خالص قیمت پر  ریٹرن آن،لگائے گئے سرمایہ پر ریٹرن،کل قرض کے لئے این پی اے ،اثاثہ جات کے کاروبار کے تناسب اور فی شیئر کمائی  وغیرہ۔
  3. آئی آر ای ڈی اے  نے مالی سال 2021-22 کے مفاہمت نامے کےلئے 96.54 نمبر حاصل کرکے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AC21.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AY4Z.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HERO.jpg

جناب بھوپندر سنگھ بھلا، سکریٹری، این این آر ای اور جناب پردیپ کمار داس، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر(سی ایم ڈی ، آئی آر ای ڈی اے ) نے ایم این آر ای  اور آئی آر ای ڈی اے  کے سینئر افسران کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے

 

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) حکومت ہند کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط کیے، سال 2022-23 کے لیے سالانہ کارکردگی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مفاہمت نامے پر آج ایم این آر ای  اور آئی آر ای ڈی اے کے سینئر افسران کی موجودگی میں جناب بھوپندر سنگھ بھلا، سکریٹری، ایم این آر ای اور جناب پردیپ کمار داس، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر(سی ایم ڈی، آئی آر ای ڈی اے) نے دستخط کیے۔

حکومت ہند نے آپریشن سے آمدنی کے لیے تقریباً 3,361 کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ جو پچھلے سال کی کامیابی سے 18 فیصدزیادہ ہے۔ حکومت ہند نے کارکردگی سے متعلق مختلف کلیدی پیرامیٹرز بھی ترتیب دیے ہیں جیسے کہ خالص قیمت پر ریٹرن،لگائے گئے سرمایہ پر  ریٹرن، کل قرضوں  پر این پی اے، اثاثہ جات کے کاروبار کا تناسب اور فی شیئر کمائی وغیرہ۔

جناب  پردیپ کمار داس نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئی آر ای ڈی اے پچھلے دو مالی سالوں سے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ان اہداف کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کمپنی نے مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی میں ٹیکس کے بعد منافع (پی اے ٹی) میں 67 فیصد کا اضافہ کیا ہے، جو کہ مالی سال 2021-22 کی اسی مدت کے مقابلے میں ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ مالی سال 2021-22 کی اسی مدت کے مقابلے میں، سہ ماہی 2 میں نیٹ این پی اے کو 4.87% سے کم کر کے 2.72% کر دیا گیا ہے۔

آئی آر ای ڈی اے نے مالی سال 2021-22 کے ایم او یو کے لیے 96.54 نمبر حاصل کرکے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کمپنی نے آج تک، 3,068 سے زیادہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے قرض کھاتوں کی مالی امداد کی ہے جس میں مجموعی قرض کی منظوری اور تقسیم کی گئی ہے۔

بالترتیب 1,41,622 کروڑ اور 90,037 کروڑ اور ملک میں قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 19,502 میگاواٹ اضافے کی حمایت کی ہے۔

***********

ش ح ۔  ا  م ۔

U. No.674



(Release ID: 1892406) Visitor Counter : 121