سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے سڑک حادثات میں پچاس فیصد تک کی کمی لانے کے لیے سبھی سے کوششیں کرنے کی اپیل کی
روڈ سیفٹی ہفتہ 11 سے 17 جنوری تک منایا گیا جس میں روڈ سیفٹی کے تمام 4 ای یعنی انجینئرنگ، انفورسمنٹ ، ایجوکیشن اور ایمرجنسی کیئر میں متعدد اقدامات پر زور دیا گیا
Posted On:
18 JAN 2023 6:22PM by PIB Delhi
روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ 2025 کے اختتام سے پہلے سڑک حادثات میں 50 فیصد تک کمی لانے کے لیے سبھی کی کوششیں ضروری ہیں۔ روڈ سیفٹی ہفتہ کے دوران 4 گھنٹے کی ٹیلی تھون اور آؤٹ ریچ مہم "سڑک تحفظ مہم " میں حصہ لیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیوروں کے اوقات کار کا تعین کرنے کے لیے جلد ہی ملک میں ایک قانون لایا جائے گا۔
تقریب کے دوران اداکار امیتابھ بچن، ایشا فاؤنڈیشن کے بانی سد گرو اور کئی دیگرشراکت داروں نے سڑک تحفظ سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) سڑکوں پر ہونے والی اموات اور زخمیوں میں کمی کے لیے پرعزم ہے اور اس نے روڈ سیفٹی کے تمام 4ای یعنی انجینئرنگ،انفورسمنٹ (نفاذ) ، ایجوکیشن (تعلیم) اور ایمرجنسی کیئر (ہنگامی دیکھ بھال) میں متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس سال، (ایم او آر ٹی ایچ) نے "سوچھتا پکھواڑا" کے تحت 11 سے 17 جنوری 2023 تک روڈ سیفٹی ہفتہ(آر ایس ڈبلیو) منایا تاکہ سب کے لیے محفوظ سڑکوں کے مقصد کو آگے بڑھایا جا سکے۔
ہفتہ کے دوران، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے دہلی کے مختلف مقامات پر متعدد سرگرمیاں انجام دیں جن میں نکڑ ناٹک (اسٹریٹ شو)، بیداری مہم، اسکول اور کالج کے طلباء کے لیے مقابلہ، کارپوریٹ کے تعاون سے روڈ سیفٹی نمائش، وا کاتھون، ٹاک شو اور سینئر سرکاری افسران اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ پینل ڈسکس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، این ایچ اے آئی ، این ایچ آئی ڈی سی ایل وغیرہ جیسی سڑک کی ذمہ دار ایجنسیوں نے ٹریفک قوانین اور ضابطوں کی تعمیل، پیدل چلنے والوں کی حفاظت، ٹول پلازوں پر ڈرائیوروں کے لیے آنکھوں کی جانچ کے کیمپ اور سڑک انجینئرنگ سے متعلق دیگر اقدامات سے متعلق خصوصی مہم چلائی۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس، این جی اوز، نجی کمپنیوں اور ملک بھر کے عام لوگوں نے بھی بیداری مہم، پہلے رد عمل کا اظہار کرنے والوں کی تربیت، زمینی سطح تک قواعد و ضوابط کے سخت نفاذ کو یقینی بنانے ،روڈ سیفٹی سے متعلق ورکشاپس اور حمایت پروگرام اور دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعہ اس تقریب میں سرگرم انداز سے حصہ لیا۔
روڈ سیفٹی ویک کی ٹیلی ویژن، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر وسیع کوریج دیکھنے میں آئی اور یہ مہم لاکھوں لوگوں تک پہنچی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-614
(Release ID: 1892097)
Visitor Counter : 148