امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کسانوں کو کم شرح سود کے قرضوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے


مصنوعات کے مارکیٹنگ قرض  میں صفر پروسیسنگ فیس، کوئی اضافی ضمانت اور پرکشش شرح سود نہ ہونے جیسی خصوصیات

Posted On: 16 JAN 2023 5:06PM by PIB Delhi

کسانوں کو کم شرح سود پر قرض کی سہولت فراہم کرنے کےلئے ،ویئر ہاؤسنگ ڈولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈبلیو ڈی آر اے) نے ایک تقریب میں ایک قومی بینک کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔

خصوصی طورپر ای- این ڈبلیو آر (الیکٹرانک لحاظ سے قابل فیصلہ  ذخیرے کی رسید)کی بنیاد پر قرض دینے کےلئے ،مصنوعات کے مارکیٹنگ قرض نامی نئے پیداوار قرضوں کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے مقصد سے مفاہمت نامے پر دستخط کئےگئے ہیں،جس میں صفر پروسیسنگ فیس ،کوئی اضافی ضمانت کی ضرورت نہیں اور پرکشش شرح سود جیسی خصوصیات ہیں ۔

مفاہمت نامے کا مقصد بھارت میں زرعی مالیت میں بہتری کےلئے آؤٹ ریچ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے علاوہ مستفدین کو فائدوں کی معلومات فراہم کرنا ہے۔

یہ تصور کیا گیا ہے کہ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے درمیان ای- این ڈبلیو آر کی منظوری کے سلسلے میں اس قرض مصنوعات کے دور رس نتائج ہوں گے۔اس میں بحران میں فروخت کو روکنے اور پیداوار کےلئے بہتر قیمت جاری کرنے کے ذریعہ،دیہی ڈیپازیٹرس کی مالی سہولت پر اہم اثر ڈالنے کی صلاحیت ہے۔

ای این ڈبلیو آر  نظام کی موروثی سلامتی اور گفت و شنید کے ساتھ، پیداوار کی مارکیٹنگ کریڈٹ دیہی نقد بہاؤ کو بہتر بنانے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی ) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔

تقریب  کے دوران ،دیہی قرض میں بہتری کے لئے ذخیرہ رسیدوں کا استعمال کرتے ہوئے فصل کٹائی کے بعد فنانسنگ کی اہمیت پر ایک مختصر گفتگو ہوئی۔ بینک کے نمائندوں نے اس شعبے میں قرض دینے والے اداروں کو درپیش خطرات پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈبلیو ڈی آر اے نے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ذمہ دارانہ اعتماد پیدا کرنے کے لیے اپنے مکمل ریگولیٹری تعاون کا یقین دلایا۔

ش ح ۔ا م۔

U:532

 


(Release ID: 1891682) Visitor Counter : 141