ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری نے ریاست ہریانہ کے اسکول پرنسپلوں کے ساتھ پریکشا پہ چرچا-مشن لائف سیشن کا انعقاد کیا


ریجنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری، سوائی مادھوپور، مشن 2642 سے زیادہ طلباء اور عام لوگوں کو لائف کے بارے میں   حساس بنا رہا ہے

Posted On: 16 JAN 2023 3:35PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے ماتحت دفتر نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری نے ریاست ہریانہ کے اسکول پرنسپلوں کے لیے مشن لائف (ماحول کے لیے طرز زندگی) کے سلسلے میں پریکشا پہ چرچا پر ایک آن لائن بات چیت پر مبنی سیشن کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں 55 شرکاء نے شرکت کی۔ اسکول کے پرنسپلوں سے اپنے خطاب میں محترمہ اندو بوکن، ڈی ای او نے پرنسپلوں سے کہا کہ وہ امتحان کے دباؤ سے نمٹنے میں بچوں کی مدد کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PCX5.jpg

نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری (این ایم این ایچ) کے مغربی علاقائی مرکز راجیو گاندھی ریجنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری (آر جی آر ایم این ایچ)، سوائی مادھو پور، راجستھان نے مشن لائف بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا۔ اس کے ایک حصے کے طور پر 13 جنوری 2023 کو #سیو انرجی، #مشن لائف  پر گرین ٹاک، گرین پلے، رنگولی اور فلم شوز کا انعقاد کیا گیا جس میں 2,643 سے زائد طلباء، اساتذہ اور عام مہمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YDWV.jpg

آر جی آر ایم این ایچ، سوائی مادھوپور کے زیر اہتمام مشن لائف بیداری پروگرام۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 526)



(Release ID: 1891607) Visitor Counter : 86