سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر نے 22 ہندوستانی زبانوں میں سائنسی مواصلات پر بات چیت کرنے کے لئے غوروفکر سے متعلق قومی اجلاس کا انعقاد کیا
Posted On:
13 JAN 2023 2:15PM by PIB Delhi
سائنسی مواصلات اور پالیسی تحقیق کا سی ایس آئی آر –قومی ادارہ (سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آر ) ، نئی دلی میں 10 جنوری 2023 کو تمام 22 ہندوستان زبانوں میں سائنسی مواصلات کے شعبے میں کوششوں کے سلسلے میں قومی سطح پر غوروفکر سے متعلق ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس اجلاس کا انعقاد ہائی برڈ انداز میں کیا گیا تھا۔
سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آر کےچیف سائنسداں جناب حسن جاوید خان نے استقبالیہ خطاب کے ساتھ غوروفکر کے اس اجلاس کی شروعات کی ۔ انہوں نے اس اہم میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے تمام ماہرین کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آر اور دیگر اداروں کی طرف سے کئے جارہے سائنسی مواصلات کی متعدد کوششوں سے واقف کرایا ۔ انہوں نے غیرمستعمل زبانوں(ایسی زبانیں ، جن پرابھی کام نہیں ہوا) ،دوردرا زکے خطوں ، غیرزیر بحث موضوعات اورسائنس کی تشہیر کے لئے میڈیا مواصلات میں سائنسی مواصلات کی اہمیت پر بھی خطاب کیا اور کہا کہ ابھی ہمیں مزید آگے بڑھنا ہے ۔
استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آرکے چیف سائنسداں جناب حسن جاوید خاں
ہندوستانی زبانوں میں سائنسی مواصلات کے ماہرین نے غوروفکر کے اس اجلاس میں اپنے خیالات مشترک کئے
اس کے علاوہ سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آر کے سائنسداں ڈاکٹر منیش موہن گورے نے غٰوروفکر کے اس اجلاس کا ایجنڈہ اور خاکہ متعارف کرایا ۔ڈاکٹر گورے ،سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آر کے لئے ہندوستانی زبانوں میں سائنسی مواصلات پرمرکوز پروجیکٹ کے پرنسپل انویسٹی گیٹرہیں ، انہوں نے متعلقہ زبانوںمیں سائنسی مواصلات کی صورتحال ،حصولیابیوں ، چیلنجوں اور ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہندوستانی زبانوں میں مقبول سائنسی ادب کے فروغ کے لئے خاکہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔خاص طور پر ان زبانوں کے لئے جن میں نسبتاََ لٹریچر بہت کم ہے ۔
غوروفکر کے اس اجلاس میں تمام 22 زبانوں میں سائنسی مواصلات کے ماہرین (آسامی ، بنگالی ،بوڈو ڈوگری ، گجراتی ، ہندی ، کنٹر ،کشمیری ، کونکنی ، میتھلی ، ملیالم ، منی پوری ، مراٹھی ، نیپالی ، اڑیہ، پنجابی،سنسکرت ، سنتالی ،سندھی ، تمل ، تیلگو اور اردو ) کو مدعو کیا گیا تھااور انہوں نے زبان کی تشہیر وترقی پر تبادلہ خیال کیا ۔اس کے علاوہ ان ماہرین نے سائنسی مواصلات کی ترقی اور ان زبانوں میں سائنسی ادب کو مقبول بنانے کے لئے تعریف ،حوصلہ افزائی اورترغیبات کے منصوبے پیش کئے ۔ ہندوستانی آئین کے آٹھویں شیڈیول میں 22سرکاری زبانیں سرفہرست ہیں۔
یہ میٹنگ سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آر کے پروجیکٹ کا ایک حصہ تھی ،جو ہندوستانی زبانوں میں سائنسی تشہیر کے جائزے پر مرکوز ہے۔ میٹنگ کا ایجنڈہ مختلف زبانوں کے سائنسی مواصلات کے ماہرین کو یکجا کرنا ہے تاکہ تمام سرکاری ہندوستانی زبانوں میں سائنسی تشہیر کے لئے مقبول سائنسی ادب اورعصر حاضرکے اہم چیلنجوں کے ساتھ سائنسی مواصلات میں کوششوں اور تعاون کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔ میٹنگ کے اختتام پر متعدد قیمتی مشورے حاصل ہوئے۔
سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آرکے سائنسداں ڈاکٹر پرمانند برمن نے مدعو ماہرین کے درمیان بحث کے لئے ایک کھلے سیشن کی نظامت کی ۔ سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آر کے سائنسداں ڈاکٹر مہربان نے میٹنگ کے آخر میں ماہرین اور تمام متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا۔ پروجیکٹ اسٹاف محترمہ نیاتی سنگھ اور محبت سنگھ ، غوروفکر کے اس اجلاس میں موجود تھے۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-513
(Release ID: 1891528)
Visitor Counter : 182